Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ میں ملت اتحادکاتاریخی اورانقلابی تبدیلیاں کرنےکافیصلہ، میرٹ،آزاداورغیرجانبدارعدلیہ،اسٹیٹ بینک کےقیام پرزورصدرکےاختیارات محدود،شفاف اورجوابدہ انتظامیہ کا وعدہ
    ترکیہ

    ترکیہ میں ملت اتحادکاتاریخی اورانقلابی تبدیلیاں کرنےکافیصلہ، میرٹ،آزاداورغیرجانبدارعدلیہ،اسٹیٹ بینک کےقیام پرزور

    صدرکےاختیارات محدود،شفاف اورجوابدہ انتظامیہ کا وعدہ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید30جنوری , 2023Updated:5فروری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    ملت اتحاد
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے ملت اتحاد نے   ترکیہ کے مستقبل کا متفقہ طور پر فیصلہ  کرنے کے لیے اور صدر ایردوان  کو صدارت  سے ہٹانے کے لیے انتخابات   کے لیے  مشترکہ متفقہ متن کا اعلان کردیا  ہے۔

    اس متفقہ متن میں  ترکیہ  میں صحت سے لے کر تعلیم تک، عدلیہ سے لے کر خارجہ پالیسی تک 2000 سے زائد موضوعات  کو جگہ دی گئی ہے۔صدر ایردوان کے مخالف اتحاد  میں شامل جماعتوں کے رہنماوں نے  ایک تقریب  میں انتخابی منشور کی حیثیت رکھنے والی مشترکہ پالیسیوں کی  مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

    صدر ایردوان کے خلاف قائم ملت اتحاد

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے چئیرمین کمال کلیچدار اولو ، گڈ پاڑرٹی کی چئیر پرسن میرال آق شینر،  سعادت پارٹی کے چئیرمین تیمل قارا مولا اولو ، دیوا پارٹی کے چئیرمین علی باباجان،  فیوچر پارٹی کے چیئرمین احمد داود اولو  اور ڈیموکریٹ پارٹی کے چیئرمین گل تیکن  اویئسال  نے شرکت کی۔

    متن پر چھ رہنماوں کے دستخط

    اجلاس سے پہلے تیار کردہ “مشترکہ پالیسیوں کی یادداشت کتابچہ ، ہال میں موجود لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ مرکزی عنوانات کے 240 صفحات، 75 ذیلی عنوانات، اور 2,300 سے زیادہ ٹھوس اہداف پر مشتمل ہے۔مشترکہ اہداف میں کہا گیا ہے کہ  

    * ملت اتحاد  ایک آزادی پسند، صرف پارلیمانی نظام پر عمل درآمد کا خواہاں ہے۔ یہ قومی اتحاد ملک میں  موثر، شراکتی مقننہ، ایک مستحکم، شفاف، جوابدہ ایگزیکٹو، اور ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کا مطالبہ  کرتا ہے۔  ملت اتحاد   پارلیمنٹ میں     قانون سازی  کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی سرگرمیوں میں تکثیریت کو یقینی بنائے گا۔

    * عدالتی اصلاحات کے  ذریعے آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ قائم کرتے ہوئے  اعلیٰ  عدالتی کمیشن  کو ختم کردیا جائے گا اور دو مختلف بورڈ  کونسل آف ججز اور کونسل آف پراسیکیوٹرز قائم کیے جائیں گے۔ وزیر انصاف اور ان کے انڈر سیکرٹری ججز کے بورڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔

    * آئینی عدالت کے ارکان کی تقرری کے نظام میں تبدیلی  کی جائے گی ،  آزادی صحافت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایوان صدر کے اندر موجود بورڈز اور دفاتر کو ختم کر دیا جائے گا اور ان کے فرائض اور حکام متعلقہ وزارتوں کو منتقل کر دیے جائیں گے۔

    ملت اتحاد کا مشترکہ متن

    مقامی حکومتوں پر مرکزی حکومت کا تسلط ختم کردیا جائے گا

    * سرکاری ملازمین کی بھرتی کے لیے انٹرویو کے نظام کو ختم کردیا جائے گا۔ میرٹ اور مساوات کے اصولوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ کرپشن کے ذریعے حاصل کیے گئے اثاثوں اور بیرون ملک سمگل کیے گئے اثاثوں کو واپس لانے کے لیے اثاثہ جات ریکوری آفس قائم کیا جائے گا۔  ترکیہ کو   گرے لسٹ کی شرمندگی سے بچایا جائے گا  اور منی لانڈرنگ کے ذریعہ ٹیکس ایمنسٹی کو روکا جائے گا۔

    ایوانِ صدر کو قصر چانکایہ  منتقل کیا جائے گا

    * اپنے بنیادی معاشی اہداف کے دائرہ کار میں، دو سال کے اندر مہنگائی کو مستقل طور پر سنگل ڈیجٹ تک  لایا جائے گا۔   مہنگائی کے خلاف جنگ کو بغیر کسی  نرمی کے جاری رکھا جائے گا  اور ملک کی  شرح نمو کو 5 فیصد سے زاہد  رکھا جائے گا اور 5 سال کے اختتام پر فی کس آمدنی کو کم از کم دو گنا  کیا جائے گا۔  5 سالوں میں کم از کم 50 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جائیں گے ۔

    ملت اتحاد

    * مرکزی بینک پر  قیمت اور مالی استحکام کو برقرار رکھنے کے علاوہ کسی قسم کی کوئی  ذمہ داریاں عائد نہیں کی جائیں گی۔

    *استنبول میں بینک کے یونٹوں کو جلد از جلد واپس  دارالحکومت انقرہ منتقل کر دیا جائے گا۔  نئے دور میں ریزرو کے انتظام کو مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔

    *ڈالر کی قدرو قیمت پر قابو پانے کے لیے  کرنسی سے محفوظ ڈپازٹس میں نئے اکاؤنٹس نہیں کھولیں  جائیں گے  اور موجودہ اکاؤنٹس کو ان کی معیاد پوری ہونے پر بند کردیا جائے گا۔

    * شہرت کو بنیاد بناتے ہوئے  تمام غیر ضروری اخراجات کو ختم کر دیا جائے گا۔

    * ایوان صدر کو واپس قصر چانکایہ منتقل کردیا جائے گا۔  ایوان صدر  سے منسلک  تمام محلات اور قصر وغیرہ  کو  عوام  کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    * صدارتی انوینٹری میں  موجود طیارے فروخت  کرتے ہوئے   جنگل میں آگ بجھانے والے طیارے خریدیں  جائیں گے۔

    *ایک سےزاہد مقام سے  تنخواہ حاصل کرنے کے نظام کو ختم کردیا جائے گا۔

    *  موجودہ  حکومت ملک کے وسائل کو دکھاوے  اور شو  کے لیے برباد کر رہی ہے تو دوسری   طرف عوامی خسارے اور نقصانات کو قالین کے نیچے چھپانے کی کوششوں  مصروف ہے۔ ملت اتحاد کے برسر اقتدار آنے کی صورت میں صدر کے ماتحت  کام کرنے والے  تمام اداروں  کے آڈٹ کے لیے   تجربہ کار آڈٹ ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم  کی جائے گی۔

    * سرکاری اہلکاروں کو ایک سے زیادہ جگہوں سے تنخواہیں وصول کرنے سے روکا جائے گا۔

    * ملکی وسائل کو کنال استنبول جیسے کرائے کے منصوبوں کے بجائے زرعی آبپاشی کے منصوبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    ترکیہ میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن YÖKکو ختم کردیا جائے گا

    * اعلیٰ تعلیمی ادارے YÖK کو ختم کر دیں گے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعلیمی، انتظامی اور مالی خودمختاری میں مداخلت کیے بغیر اعلیٰ تعلیم کی منصوبہ بندی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے جیسے محدود فرائض کے ساتھ ایک کمیٹی قائم  کی جائے گی۔

    * بجٹ سے زیادہ  سے زیادہ وسائل ہائر ایجوکیشن کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ یونیورسٹیوں کے ہاسٹل کے مسئلے کو مکمل طور پر حل  کیا جائے گا۔

    * صنعتی پیداوار اور برآمدات کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہائی ویلیو ایڈڈ ڈھانچے میں تبدیل کیا جائے گااور برآمدات میں ہائی ٹیک مصنوعات کا حصہ 10 فیصد اور درمیانے درجے کی اعلی ٹیکنالوجی کی شدت کو 40 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

    * پہلا پروجیکٹ سرکاری اسکولوں میں تمام بچوں کو مفت ناشتہ اور دوپہر کا کھانا  دیا جائے گا اور کوئی  بچہ بھوکا نہیں سوئے گا، کوئی والدین اپنے بچے کی جیب میں پیسے ڈالنے کی فکر نہیں کرے گا۔ غریب خاندانوں کے بچوں کو خوراک اور حفظان صحت سے متعلق معاونت فراہم  کی جائے گی۔

    ملت اٹحاد

    *ترکیہ میں  رہائش کے مسئلے کو بھی حل  کیا جائے گا۔ TOKİ اپنے اصل مشن پر واپس آئے گا اور صرف سماجی رہائش تیار کرے گا۔ ان سماجی رہائشوں میں، کم آمدنی والے خاندانوں کے پاس ایسے مکانات ہوں گے جیسے وہ پیشگی ادائیگی کیے بغیر کرایہ ادا کر رہے ہوں۔

    ملت اتحاد

    * یونیورسٹی کے طلباء کی رہائش کا مسئلہ حل  کیا جائے گا۔ غیر ملکیوں کو رئیل اسٹیٹ خرید کر ترکیہ کی شہریت حاصل کرنے  کے نظام پر عمل درآمد کو روکا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ کی پہلی اسٹیٹ انگلش میڈیم یونیورسٹی، باسفورس یونیورسٹی جس کےگریجویٹس کودنیا میں ممتازحیثیت حاصل ہے

    باسفورس یونیورسٹی میں داخلہ اور اسکالرشپ حاصل کیجیے

    Next Article پاکستان دوست برہان قایا ترک کا پشاور حملے میں 80 افراد کی شہادت پر سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید سے اظہار تعزیت
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.