Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ترکیہ ہمارا ایک ایسا عظیم اور سچا دوست ہے جس کے لیے ہمار اتن من دھن سب کچھ قربان وزیراعظم پاکستان کی مخیر حضرات، صنعتکاروں اور کاروباری افراد سے وزیرِ اعظم فنڈ برائے زلزلہ زدگانِ ترکیہ میں حصہ لینے کی اپیل
    پاکستان

    ترکیہ ہمارا ایک ایسا عظیم اور سچا دوست ہے جس کے لیے ہمار اتن من دھن سب کچھ قربان

    وزیراعظم پاکستان کی مخیر حضرات، صنعتکاروں اور کاروباری افراد سے وزیرِ اعظم فنڈ برائے زلزلہ زدگانِ ترکیہ میں حصہ لینے کی اپیل

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید9فروری , 2023Updated:9فروری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترکیہ فنڈ ریزنگ اجللاس
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ترکیہ میں زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے فنڈ ریزنگ کی جائے۔

    ترکیہ کے لیے اپیل

    وزیراعظم نے پاکستان کے مخیر حضرات، صنعتکاروں اور کاروباری افراد سے وزیرِ اعظم فنڈ برائے زلزلہ زدگانِ ترکیہ  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام زلزلہ زدگان کیلئے امدادی اشیاء این ڈی ایم اے کے کلیکشن سینٹرز پر جمع کروا سکتے ہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان ترکیہ جیسے اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترکیہ فنڈ ریزنگ اجلاس

    وزیراعظم کی ہدایت پر ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امدادی کاروائیوں کو منظم کرنے کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کمیٹی کے رکن ہوں گے۔وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین، وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور، چیئرمین این ڈی ایم اے ، پاکستان کے ترکیہ  میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید  اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی کا روزانہ کی بنیادوں پر اجلاس امدادی سامان کی ترکیہ کو  ترجیحی بنیادون پر ترسیل یقینی بنائے۔

    پاکستان سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے امدادی سامان بھیجا جائے۔ این ڈی ایم اے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کے ہر ضلع میں ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد اکٹھی کرنے کیلئے کلیکشن سینٹر بنائے۔

    ترکیہ میں زلزلہ

    ترکیہ نے 2010 اور 2022 کے سیلاب میں پاکستانیوں کی ہر طرح سے مدد کی۔محدود وسائل کے باوجود پاکستان اپنے ترک بہن بھائیوں کی امداد میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔پاکستان نے امدادی سامان بھجوانے کیلئے ایئر کوریڈور قائم کر دیا ہے۔بہت جلد پاکستان سے امدادی سامان کے ٹرکوں کا قافلہ بھی ترکیہ روانہ ہو گا۔پاکستان کی طرف سے تیس بستروں پر مشتمل موبائل ہسپتال کیلئے ٹیم اور سامان بھی ترکیہ پہنچ کر کام کر رہا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ دوسرا موبائل ہسپتال بھی عملے و سامان سمیت روانہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی آواز پاکستانیوں تک پہنچانے کیلئے وزیرِ اطلاعت مریم اونگزیب، ان کی ٹیم اور پاکستانی میڈیا کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

    ترکیہ میں زلزلہ

    پاکستان ایئرفورس، پی آئی اے اور این ڈی ایم اے کی اس آپریشن میں بھرپور شمولیت بھی لائقِ تحسین ہے۔پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں اور پاک فوج کی ٹیمیں بھی ترکیہ میں بہترین طریقے سے امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ پوری پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ ترکیہ میں جس قدر ہو سکے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کریں۔

    ترکیہ میں زلزلہ

    اجلاس کو ترکیہ میں پاکستان کے سفیر  ڈاکٹر یوسف جنید نے زلزلے سے تباہی کے اعدادو شمار کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نےان کی امدادی کوششوں میں بہتر کردار کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ ترک حکومت اور پاکستانی اداروں کے درمیاں روابط کو مزید مضبوط کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کی طرف سے نہ صرف امدادی سامان اور ریسکیو ٹیمیں اس وقت ترکیہ پہنچ چکی ہیں اور امدادی کاروائیوں میں ہاتھ بٹا رہی ہیں جبکہ پی آئی اے مسلسل پروازوں سے لاہور اور اسلام آباد سے ترکیہ اور شام سامان کی ترسیل یقینی بنا رہا ہے۔ مزید برآں آئندہ چند دن میں ٹرکوں کے قافلے بذریعہ ایران امدادی سامان لے کر ترکیہ اور روانہ ہوں گے۔

    ترکیہ میں زلزلہ

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے ملک گیر آگاہی مہم جاری ہے۔وزیرِ اعظم کے زلزلہ زدگان کیلئے قائم کردہ فنڈ کے اکاؤنٹ نمبر G-12166 میں امدادی رقوم جمع کروائی جاسکتی ہیں جبکہ دیگر امدادی سامان کا عطیہ این ڈی ایم اے کے کسی بھی کلیکشن سینٹر میں جمع کروایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں این ڈی ایم اے ملک بھر میں 13 کلیکشن سینٹرز بنا چکی ہے جبکہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ان کلیکشن سینٹرز کو ہر ضلع میں توسیع دی جا رہی ہے۔ درکار امدادی سامان میں سرد موسم کی مناسبت سے خیمے، گرم کپڑے، کمبل، موزے، بچوں کی تیار خوارک وغیرہ شامل ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    زلزلے سے متاثرہ کسی ایک شہری کو بھی بے گھر نہیں رہنے دیں گے

    یہ دن اتحاد و اتفاق کا دن ہے سیاست کا دن ہرگز نہیں: صدر ایردوان

    Next Article الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.