Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان کی رسکیوٹیموں نے ترکوں کے دل جیت لیے، پاکستان کی سب سے پہلے امداد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ترکیہ جلد اس تعاون اور امداد کے نتیجے میں اپنی مشکلات پر قابو پالے گا : ترک سفیر
    پاکستان

    پاکستان کی رسکیوٹیموں نے ترکوں کے دل جیت لیے، پاکستان کی سب سے پہلے امداد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں

    ترکیہ جلد اس تعاون اور امداد کے نتیجے میں اپنی مشکلات پر قابو پالے گا : ترک سفیر

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید21فروری , 2023Updated:21فروری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    ترک سفیر مہمت پاچاجی
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ میں چھ فروری  کو آنے والے  7٫7 اور  7٫6 کی شدت  کے دو زلزلوں  جسے ’’صدی کی آفت‘‘ قراردیا گیا ہےکے بعد دنیا بھر سے  ترکیہ کو ریسکیو ٹیمیں روانہ کرنے کے ساتھ ساتھ امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ترک سفیر مہمت پاچاجی

    اس سلسلےمیں پاکستان  کی ریسکیو ٹیموں  اور امداد  کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی غرض سے پاکستان کے دارالحکومت  اسلام آباد  میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی  نے پریس بریفنگ کا اہتمام کیا۔  

    ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فضائی ، بری اور بحری پل بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ منیجمنٹ  اتھارٹی نے تباہی کے پہلے دن سے اب تک تقریباً 4 ہزار  سے زاہد ونٹر ٹینٹ  اور 8 ہزار سے زیادہ کمبل ترکیہ  روانہ کیے ہیں۔

    پاکستان سے امدادی سامان

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فوری طور پر  ترکیہ کو ریسکیو ٹیمیں  اور امدادی سازو سامان روانہ کرنا   پاک ترک دوستی کا منہ بولتا  ثبوت ہے۔

    ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ترکیہ زلزلے میں 41 ہزار سے زائد افراد  جان بحق  اور 1 لاکھ سے زائد افراد زخمی  ہیں  جن کا مختلف ہسپتالوں  میں علاج و  معالجہ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھائی لاکھ سے زائد سرچ اور ریسکیو اہلکار اس وقت ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کا م کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ   زلزلہ متاثرین کے لیے 3 ہزار 5 سو ونٹر ٹینٹ  اور امدادی  سازو سامان پر مشمل  پاک بحریہ کا جہاز مارچ کے پہلے ہفتے ترکیہ روانہ ہوگا اور 13 دنوں میں ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچے گا۔

    اسکے علاوہ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے 3 ہزار سے زائد غیر ملکی اہلکار بھی بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

    ترک سفیر مہمت پاچاجی

    مزید 3 ہزار ونٹر ٹینٹ  اور 25 ہزار کمبل بذریعہ سڑک ترکیہ روانہ کیے گئے ہیں۔ یہ قافلہ 23 ​​فروری کو ترکیہ کے صوبہ حطائے پہنچنے والا ہے، جو کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو ہفتوں میں چارٹرڈ کارگو پروازوں کے ذریعے 4 ہزار سے زائد ونٹر ٹینٹ  ترکیہ بھیجے جائیں گے۔

    انہوں نے پاکستان کے امدادی اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ، پاک آرمی اور الخدمت نے ترکیہ میں  انسانی جانوں کو بچاکر   ترکوں کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی ادارے بھی ترک سفارت خانے اور قونصل خانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور زلزلہ زدگان کے لیے ادویات، خوراک، طبی آلات اور دیگر امدادی سامان فراہم کر رہی ہیں۔

    انہوں نے بریفنگ کے اہتمام  پر   پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات پر  شکریہ ادا کرتے  ہوئے کہا کہ  ہمیں یقین ہے کہ اس تعاون اور امداد کے نتیجے میں ترکیہ  جلد ہی  اپنی ان مشکلات پر قابو پالے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    شہباز شریف کا ترکیہ اور شام میں امدادی سر گرمیوں پر پاکستانی تنظیموں کو خراج تحسین، جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے

    ترک بھائیوں کی ہرممکنہ امداد آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک جاری رکھیں گے

    Next Article

    پاک ترک تعلقات میں پاکستانی میڈیاکیسے بھارت کا آلہ کار بنا؟ پاکستانی نوجوان نے ملک کی عزت کیسے خاک میں ملائی؟

    پاکستانی میڈیا پاک ترک تعلقات میں ذمہ داری کا احساس کرنے میں کیوں ناکام ؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.