Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ اپوزیشن جماعت’’گڈ پارٹی‘‘ کی چئیر پرسن میرال آق شینر کی صدر ایردوان پر الفاظ کی شدید بمباری اور اعتراضاتزلزلے کی تباہ کاریوں کا واحد ذمہ دار ایردوان ، اس صدی کا بدترین اقتدارقرار دیدیا
    ترکیہ

    ترکیہ اپوزیشن جماعت’’گڈ پارٹی‘‘ کی چئیر پرسن میرال آق شینر کی صدر ایردوان پر الفاظ کی شدید بمباری اور اعتراضات

    زلزلے کی تباہ کاریوں کا واحد ذمہ دار ایردوان ، اس صدی کا بدترین اقتدارقرار دیدیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22فروری , 2023Updated:22فروری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    گڈ پارٹی کی چئیرپرسن میرال آق شینر
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     (نوٹ:    TR-URDU ترکیہ کی پہلی  اور واحد  غیر جانبدار  نیوز ویب سائٹ ہے۔ اس ویب  سائٹ  میں ترکیہ کی بر سر اقتدار  اور اپوزیشن  دونوں ہی کی خبروں   کو جگہ دی جا رہی ہے۔ ان تمام خبروں کے ذرائع  ترک میڈیا اور ایجنسیاں ہی ہیں ۔اس ویب سائٹ  کا ان خبروں اور تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے)

    ترکیہ کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن  جماعت  گڈ پارٹی(İyi parti) کے گروپ اجلاس   سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی  کی  چئیر پرسن میرال آق شینر نے ترکیہ میں  آنے والے شدید  زلزلے جسے  صدر رجب طیب ایردوان نے ” قدرت کا پلان  ”  قرار دیا ہے پر شدید  ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایردوان،  اب  آپ اپنی نا اہلی  کو چھپا نہیں سکتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ  زلزلے کا مرکز پازاجیک اور اصلاحیے ہے لیکن  آپ کی نا اہلی کی وجہ سے اس تباہی کا اصل مرکز  آپ کا  صدارتی  محل  بیش  تپے  ہے ۔

    گڈ پارٹی کی چئیرپرسن میرال آق شینر

    گڈ پارٹی  کی چئیر پرسن میرال آق شینر  نے ترکیہ  کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں اپنی پارٹی کے ہفتہ وار گروپ میٹنگ  سے خطاب کرتے ہوئےصدر ایردوان پر الفاظ کی بمباری کردی۔

    انہوں نے قہرامان ماراش  میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے نتیجے میں  42 ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاک پر  صدر ایردوان پر شدید تنقید کی ۔

    ایردوان ہی اس تباہی کا ذمہ دار ہے

    گڈ پارٹی کی چئیرپرسن میرال آق شینر

    میرال آق شینر نے ترکیہ میں  آنے والے شدید  زلزلے جسے  صدر رجب طیب ایردوان نے ” قدرت کا پلان ”  قرار دیا ہے پر شدید  ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تباہی کے واحد ذمہ دار آپ ہو، کیونکہ   آپ نے ترک  قوم کی خدمت کرنے کے بجائے محل میں مزے لوٹے ہیں ۔   آپ  نے  ہزاروں انسانوں کو بچانے کی بجائے  اپنے ساتھیوں اور رفقاکار  کو ٹینڈرز باٹنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔

    ماضی  سے اب تک کیا کوئی تبدیلی ہوئی ہے

    گڈ پارٹی کی چئیرپرسن میرال آق شینر

    گڈ  پارٹی  کی  رہنما نے، آق پارٹی  کے چئیرمین اور صدر ایردوان  کو ماضی کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ  :یہ آپ ہی  تھے  جنہوں نے  2003 کے بنگول کے زلزلے  کے بارے میں پر کہا تھا کہ ” قسمت کہہ کر زلزلے کو ٹالا نہیں جا سکتا”۔  یہ آپ ہی کے الفاظ  تھے اور کہا تھا کہ  زلزلے  کی تباہی بدانتظامی کا نتیجہ ہے اور اس کے ذمہ دار تمام افراد سے اس کا حساب پوچھا جائے گا۔ تو اب کیا  ہوا ہے جناب ایردوان ؟ اُس روز سے آج تک کیا تبدیلی ہوئی ہے؟ میں حساب ایک طرف رکھتی ہوں، آپ نے ہی زلزلے کے تیسرے روز کوئی   شرم  و حیا محسوس کیے بغیر کہا تھا آج حالات کچھ بہتر ہیں اور کل مزید بہتر ہو جائیں گے۔ آج زلزلے کی تباہ کاریوں  کا 16واں روز ہے ۔ کیا  آپ آرام سے ہیں جناب ایردوان ؟

    اس  صدی  کا خراب ترین اقتدار 

    گڈ پارٹی کی چئیرپرسن میرال آق شینر

    زلزلے کے دوران کوارڈی نیشن میں پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے  ایجنڈے  پر  موجود آفاد ( ڈیزاسٹر مینجمنٹ ) ادارے کا ذکر کرتے ہوئے آق شینر نے کہا کہ اس ملک میں انسانوں کی جانوں کی حفاظت کرنے والے ادارے آفاد  میں میرٹ کا ذرہ بھر بھی خیال نہ رکھا گیا ۔ان کے سامنے پیش کردہ تجزیاتی رپورٹس کی انہوں نے دھجیاں اڑا دیں۔ انہوں نے کاغذی مشقوں کے ذریعے صفحات پر صفحات  بھر دیے۔

    انہوں نے کہا کہ  ایس ایم ایس بھیجنے  کے  کام  سے نا آشنا   یہ ٹیم  ٹیلی کمیونی کیشن پرابلم تک کو ٹھیک نہ کرسکیں اور نتیجاً  اس صدی کی بدترین آفت کا ہمیں اس صدی کی بد ترین انتظامیہ کے ہاتھوں دیکھنا پڑا ۔

    اس آفت کے نشانات ہمارے ذہن سے کبھی بھی نہیں نکل سکیں گے

    ہم اپنی حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے دکھ و درد کا سامنا کررہے ہیں لیکن اپنی تمام تر تکلیفوں کے باوجود ہمیشہ کی طرح ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں  اور ہم مل کر ان زخموں کے مندمل ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔

     ہمارے ہزاروں خاندان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہ گھر، کاروبار سب کچھ کھو چکے ہیں۔  ان کی یادیں  ہمارے ساتھ ہیں۔  اس موقع پرمیں اللہ تعالیٰ سے ہماری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کے لیے مغفرت  اورزخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتی ہوں ۔

    آق شینر نے برسر اقتدار پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ملک کے جنگلات میں آگ لگتی ہے تو آگ  بجھانے  کے لیے طیارے تک موجود نظر نہیں آئے  اور اب زلزلے کے موقع پر جب ہزاروں کی تعداد میں لوگوں  کے  گھر مسمار ہوچکے ہیں  اور وہ سڑکوں پر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں تو ابھی تک ان کو ٹینٹ فراہم نہیں کیے گئے ہیں ۔ٹائلٹ  کا نظام موجود نہیں ہے، آفاد  برباد  ہوچکا ہے، ایردوان کے ساتھیوں کے  چہروں پر بےچارگی دیکھی جاسکتی ہے۔ بڑی بلندو بالا عمارتیں تو موجود ہیں لیکن  ان عمارتوں کے لیے کرین تک موجود نہیں ہیں اور نائب  صدر بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم نے دس کرینیں کرا یے پر حاصل کرلی ہیں۔ یہ تو حالت ہے  برسر اقتدار جماعت کی ۔  کون کونسی نا اہلی پیش کروں ؟   

    اس تباہی کا واحد ذمہ دار ایردوان  اور اس کا صدارتی محل بیش تپے ہے

    گڈ پارٹی کی چئیرپرسن میرال آق شینر

    ایردوان  اپنی بے بسی   پر قسمت کا پردہ اوڑھ رہا ہے ۔  بے شک زلزلہ  قدرتی آفت ہے لیکن اس تمام تباہکاریوں کی ذمہ داری ایک ہی شخص پر عائد ہوتی ہے جس نے تمام اختیارات اپنے ہاتھوں میں لے رکھے ہیں اور  وہ ہے جناب ایردوان ۔

    غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت پر پابندی

    آق شینر  نے کہا کے حطائے سے لے کر   پورے ترکی میں غیر ملکیوں کو رہائش گاہوں کی فروخت روکنے کے لیے میں نے جو اپیل کررکھی ہے اسے دہرا رہی ہوں ۔ کسی بھی غیر ملکی کو ترکیہ میں  مکان  خریدنے کی اجازت نہیں  دی جانی چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    اشرافیہ کی گرفت سے اشرافیہ کو گرفتار کرنے تک

    پاکستان میں بدعنوانی کے نتائج

    Next Article

    استنبول میں زلزلے کا الارم ، زلزلہ کسی بھی وقت موجودہ تباہی سے کہیں زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے: ماہرینِ ارضیات

    حکومت کی 1٫5 ملین پُر خطر مکانات کی جگہ نئے مکانات کی تعمیر کی منصوبہ بندی

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.