Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»تازہ سروئے میں کلیچدار اولو، ایردوان سے 11 پوائنٹس آگے آقسوئے سروئےکے نتائج ، مختلف سروئے کمپنیوں کے نتائج میں واضح فرق
    ترکیہ

    تازہ سروئے میں کلیچدار اولو، ایردوان سے 11 پوائنٹس آگے

    آقسوئے سروئےکے نتائج ، مختلف سروئے کمپنیوں کے نتائج میں واضح فرق

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید24مارچ , 2023Updated:24مارچ , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدررجب طیب ایردوان مقابلہ کمال کلیچدار اولو
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     (نوٹ:    TR-URDU ترکیہ کی پہلی  اور واحد  غیر جانبدار  نیوز ویب سائٹ ہے۔ اس ویب  سائٹ  میں ترکیہ میں 14 مئی کے الیکشن سے   قبل بلا امتیاز   تمام ہی اہم سروئے کمپنیوں کے  تازہ ترین  سروئیز  کو جگہ دی جا رہی ہے۔ یہ تمام  سروئیز    ترک کمپنیوں  کی جانب سے کروائے  جا رہے ہیں  اور ان سروئیز سے    نیوز ویب سائٹ TR-URDU کا متفق ہونا  ضروری نہیں ہے۔   )

    ترکیہ میں جیسے جیسے انتخابات کا وقت  قریب آتاجا رہا ہے مختلف کمپنیوں  کے سروئے سامنے آتے جا رہے ہیں۔ ایک ہی وقت میں ایک کمپنی صدر ایردوان   کے ’’ جمہور اتحاد‘‘ کو برتری دلوا رہی ہوتی ہے تو اسی وقت دیگر سروئے کمپنی اپوزیشن کی  واضع  کامیابی کی نشاندہی کررہی ہوتی ہے۔

    ترکیہ کی مشہور سروئے کمپنی  آق سوئے کے تازہ ترین سروئے کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان  اور اپوزیشن اتحاد کے رہنما کمال کلیچدار اولو  کے درمیان فرق میں مزید دو پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آقسوئے کمپنی  کے مطابق  26  مختلف  شہروں میں  1537 افراد کے ساتھ کیے گئے رابطے  کے نتائج کے مطابق، برسر اقتدار جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی (آق پارٹی) نے مارچ کے آغاز سے  لے کر اب تک  اپنے ووٹوں میں 1 پوائنٹ کا اضافہ کیا ہے ۔

    صدر ایردوان مقابلہ کمال کلیچدار اولو

    آق سوئے  کمپنی کی جانب سے فیس ٹو فیس کیے جانے والے رابطے کے دوران جب متعلقہ افراد سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ  صدارتی انتخابات میں   رجب طیب ایردوان اور جناب کمال کلیچدار اولو  میں سے  کس کو ووٹ دیں گے؟ تو اس سوال کے جواب میں جو صورتِ حال ابھر کر سامنے آئی وہ کچھ یوں تھی۔

    کمال کلیچدار اولو                    56.8 فیصد

    رجب طیب ایردوان :                     43.2 فیصد

    پارلیمانی انتخابات سے متعلق  کیا جانے والا سوال کچھ یوں تھا۔ اگر اس اتوار کو پارلیمانی الیکشن ہوتے تو آپ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟ اس کے جواب میں لوگوں کی  متعلقہ جماعتوں کے بارے میں   پسندیدگی  کی شرح کچھ یوں تھی۔

    پارلیمانی انتخابات

    جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی(آق پارٹی):                             31.9 فیصد

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی(CHP):                               27.8 فیصد

    گڈ پارٹی (İYİپارٹی ):                                         12 فیصد

    پیپلز ڈیمو کرٹیک پارٹی  (HDP):                             10.3 فیصد

    دیگر جماعتیں :                                                9.7 فیصد

    نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP):                          7 فیصد

    اس سروئے کی سب سے اہم بات جس  کے نتائج پارلیمنٹ  میں  نشستوں پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں وہ صدر ایردوان کے اتحاد میں شامل جماعت MHP کے پارلیمنٹ میں  داخل ہونے کے لیے کل ووٹوں کے سات فیصد کی شرح سے ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے   اور سات فیصد ووٹ حاصل نہ ہونے کی صورت میں اس پارٹی کے ووٹ   کسی دوسری جماعت میں تقسیم کردیے جاتے ہیں ۔ اس طرح پارلیمنٹ میں صدر ایردوان کے اتحاد کو اکثریت حاصل  نہ کرنے کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔

    آق سوئے   سروئے کے مطابق  مارچ سے قبل  آق پارٹی کی نیچے کی جانب رجحان تھا  لیکن مارچ کے بعد اس میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی جماعت  25 فیصد سے 28 فیصد تک ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب  رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    قونصلیٹ جنرل پاکستان، استنبول میں یومِ پاکستان کی تقریب

    پرچم کشائی کی تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستان کمیونٹی کی شرکت

    Next Article بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار مصطفیٰ زاہد حمد ’’معاف کردے‘‘ کو ریلیز کردیا گیا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    5جون , 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    30Bet: Quick‑Hit Casino Action for High‑Intensity Gamblers

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    14جون , 2026

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    14جون , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.