Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ اپنے جنگی طیارے ”کھان “ کی بدولت پانچویں نسل کے جنگی طیاروںوالے 5 ممالک کی صف میں شامل ہوگیا حُرکش اور کھان کی ایک ساتھ پرواز ، سنچری آف دی فیوچر پروموشن پروگرام
    ترکیہ

    ترکیہ اپنے جنگی طیارے ”کھان “ کی بدولت پانچویں نسل کے جنگی طیاروںوالے 5 ممالک کی صف میں شامل ہوگیا

    حُرکش اور کھان کی ایک ساتھ پرواز ، سنچری آف دی فیوچر پروموشن پروگرام

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید1مئی , 2023Updated:1مئی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    صدر ایردوان اور کھان جنگی طیارہ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    حُر کش  اور   کھان کی ایک ساتھ پرواز۔صدر ایردوان نے قومی جنگی طیارےکو   کھان  KANNکا نام عطا کردیا ہے۔ حُر کش  اور   کھان  دونوں جنگی طیاروں نے  ترکیہ کی دفاعی صنعت کی آنکھ کا تارا  بنتے ہوئے  جدید خصوصیات کے ساتھ دنیا میں اپنا نام روشن کیاہے اور  دونوں طیاروں نے ایکساتھ  پرواز کی ہے۔

    صدر رجب طیب ایردوان نے سنچری آف دی فیوچر پروموشن پروگرام میں شرکت  کرتے ہوئے ترکیہ کے اس جنگی طیارے کا نام  کھان رکھنے سے بھی آگاہ کیا ہے۔

    صدر ایردوان اور کھان جنگی طیارے کی پروا

     یہ ترک ہوابازی کے لیے ایک تاریخی دن  ہے  اور حُر کش  اور   کھان    طیارے  دفاعی صنعت کی عظیم کامیابیوں کی عکاسی کرتے ہیں ۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ انہوں نے قومی جنگی طیارے کا نام کوالیشن  میں شامل نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  MHPکے چئیرمین   دولت باہچے لی  کے والد  کھان کے نام پریہ نام   رکھا گیا ہے۔

    صدر ایردوان اور کھان جنگی طیارے کی پرواز

    صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ چند  مہینوں میں ہم نے دفاعی صنعت میں یکے بعد دیگرے بڑے پیمانے پر کامیابیاں  حاصل کی ہیں  جس پر ترک قوم جتنا فخر کرے کم ہے۔  ہم نے اس دوران ٹی سی جی انادولو  جنگی بحری جہازکو ترک بحریہ  میں شامل کرنے   اور  خلاء میں İMECE  سیٹلائٹ  کو روانہ کیا  تو    ترک مسلح افواج  کے لیے  آلتائے ٹینک کو بھی  تیار کیا  ہے۔  

    ترکیہ دفاعی صنعت میں اپنی ضروریات کا     80 فیصد مقامی  طور پر تیار کررہا ہے

    صدر ایردوان اور کھان جنگی طیارے کی پرواز

    غازی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مستقبل آسمان پر ہے کا حوالہ دیتے ہوئے  صدر ایردوان نے کہا کہ  جو قومیں اپنے آسمانوں کی حفاظت نہیں کر سکتیں وہ کبھی اپنے مستقبل کا  تعین نہیں کرسکتی ہیں ۔ اگرچہ ہماری  راہ میں بڑی  مشکلات  اور رکاوٹوں  کا سامنا کرنا پڑا ہے  لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری،  ہم نے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھا ہے اور ہم نے مقامی  طور پر مقامی دفاعی  صنعتی  پیداوار  کو   80 فیصد تک  پہنچادیا ہے۔ ہماری قوم  اور فوج اب اپنا دفاع اپنے ہی سازو  سامان سے کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکی ہے۔

    دہشت گرد تنظیموں کا قلع  قمع  کرکے ہی دم لیں گے

    صدر ایردوان نے  دفاعی صنعت کی پیداوار میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  اگر ہم آج ترکیہ صدی کی بات کررہے ہیں تو  یہ ہماری  سیکورٹی اور تکنیکی ترقی دونوں کی کامیابیاں ہیں۔ ہم داعش سے لے کر PKK اور YPG تک تمام دہشت گرد تنظیموں کو مکمل صفایا کرنے تک  اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔  

    قومی جنگی طیارے کا نام کھان

    صدر ایردوان اور کھان جنگی طیارے کی پرواز

    گزشتہ  بیس سالوں سے ہم نے  جن منصوبوں  کا خواب دیکھا تھا اب  ان کو حقیقت کا روپ دیا جا رہا ہے۔  بلاشبہ دفاعی صنعت اور ہوابازی میں کامیابیاں ان میں سرفہرست ہیں۔ ہم نے اپنے کچھ اہم منصوبوں میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں ۔ ہم نے اپنے قومی لڑاکا طیارے کو ہینگر سے باہر نکال کر  پرواز  پر روانہ کیا۔  ہم نے اپنے ملک کے پہلے انسان بردار، سپرسونک جیٹ طیارے  حُر جیٹ  کی پہلی پروازکو حقیقت کا روپ دیا ۔ہم نے آتاک ہیلی کاپٹر سے بھی بڑھ کر  آتاک- 2 تیار کیا ہے۔  قزل  ایلما ڈران کے علاوہ  آنکا 3-جسے اب Kaan  کا نام دیا گیا ہے ترک فضاوں میں محو پرواز ہے۔

    دوستوں کے لیے قابلِ اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوفناک

    ہمارے پبہادر انجینئرز، بہادر پائلٹ، محنتی کارکن  جو  ہماری دفاعی صنعت کے سپاہی ہیں  دن رات کام  کررہے ہیں ترک  انجینئروں اور کارکنوں  نے ہمیشہ  غیر  ملکی  طیاروں  اور ہیلی کاپٹر وں   کو خریدتے وقت ہمیشہ  یہ خواب دیکھتے اور سوچتے  کیا ہم ایسا نہیں کر سکتے؟ جب ہم حکومت میں آئے تو ہم نے اپنے انجینئروں، محنت کشوں اور بہادر سپاہیوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اسے ڈیزائن کیا اور اب  ہمارے پائلٹ  یہ طیارے  اڑا رہے ہیں ۔ اب ترک ڈرانز دنیا بھر کو برآمد کیے جا رہے ہیں ۔  ہمیں ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔ اپنی فوج کو ان طیاروں سے لیس کرکے ہم دوستوں میں اعتماد اور دشمن میں خوف پیدا کرتے رہیں گے۔

    حُر جیٹ کو  ایف سولہ کی خصوصیات  کا حامل  بنایا جاسکتا ہے

    صدر ایردوان اور کھان جنگی طیارے کی پرواز

    صدر ایردوان نے کہا کہ  ترکیہ  جیسے  جیسے مضبوط ہوتا جائے گا، خطے میں  امن اور انصاف  جڑ پکڑتا  جائے گا۔  ہمیں کوئی بھی کام ادھورا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ہم نے بہت محنت کی، ہم نے بہت قربانیاں دیں۔ حُر جیت ، پہلا سپرسونک لڑاکا طیارہ  ہے جو ہمارے بہادر پائلٹوں کو تربیت دے گا، اور ضرورت پڑنے پر ہتھیاروں سے لیس ہو کر میدان جنگ میں جا سکے گا۔ حُر جیٹ  جزوی طور ایف سولہ جنگی طیاروں کی جگہ  لے سکتا ہے۔ حُر جیٹ کو   بہت جلد فضائیہ کی انوینٹری میں شامل کر دیا جائے گا۔ ہماری نگاہیں   اب ان  کھان جنگی  طیارے پر  جو پوری شان و  شوکت   سے ترک فضاوں میں پرواز کرے گا۔  یہ جنگی  طیارہ   ریڈارکی زد میں نہیں آئے گا اوراپنا  کام مکمل کرتے ہوئے  واپس اپنے اڈے پر اتر جائے گا۔ ہم پانچویں نسل کے جنگی طیارے بنانے والے 5 ممالک میں سے ایک ہوں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ کے پارلیمانی انتخابات میں جمہور اتحاد اور ملت اتحاد میں سخت مقابلہ، کیا آق پارٹی پہلی پوزیشن حاصل کر پائے گی ؟

    کیا CHP ستر سال بعد پارلیمنٹ میں اپنی برتری کے خواب کو پورا کر پائے گی؟

    Next Article

    ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا تازہ ترین اور آخری سروئے: ایردوان اورکلِچ دار اولو کے درمیان کانٹےدار مقابلہ

    پہلے راونڈ میں نتیجہ نہ نکلنے پر ، آخری دو امیدوار کس امیدوار کی حمایت کریں گے؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.