Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان کی فتح یقینی،دوسرا راونڈ صرف رسمی کاروائی، سینان اوعان نے صدر ایردوان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا، ایردوان کے بہت بڑے مارجن سے انتخابات جیتنے کے امکانات
    ترکیہ

    صدر ایردوان کی فتح یقینی،دوسرا راونڈ صرف رسمی کاروائی، سینان اوعان نے صدر ایردوان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا،

    ایردوان کے بہت بڑے مارجن سے انتخابات جیتنے کے امکانات

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22مئی , 2023Updated:22مئی , 20231 تبصرہ3 Mins Read
    صدر ایردوان اور سینان اوعان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اتا اتحاد کے صدارتی امیدوار ، سینان اوعان جنہوں نےصدارتی انتخابات کے پہلے راونڈ میں 5.7   فیصد ووٹ حاصل کیے تھے  نے آج   دوسرے مرحلے میں صدر ایردوان  کی حمایت کرنے کا اعلان کیا  ہے۔

    اگرچہ  اس سے قبل  سینان اور ان کی پارٹی صدر ایردوان کی کھل کر مخالفت  کرتی چلی آئی نے  صدر ایردوان  سے ایک روز قبل ملاقات  کرنے  اور اس سے قبل  ملت اتحاد کے   صدارتی امیدوار   کمال کلیچ دار اولو سے بھی ملاقات کی  تھی آج  اپنے ساتھیوں سے صلاح و مشورے کے بعد  دوسرے راونڈ میں  صدر ایردوان  کی حمایت  کرنے کا اعلان پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کیا ہے۔

    دوسرے  مرحلے کے صدارتی  انتخابات اب سینان اوعان کے اعلان کے بعد فارملیٹی کی حیثیت ہی رکھتے ہیں  اور صدر ایردوان  کے دوسرے راونڈ میں بڑے واضح فرق سے  ایک بار پھر  منتخب ہونے  کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    صدر ایردوان جنہوں نے  پہلے راونڈ میں 49.5 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں ان کو جیت کے لیے صرف  ایک فیصد کے لگ  بھگ  ہی  ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

    صدارتی امیدوار سینان اوعان

    سینان اوعان کے اس فیصلے کے بعد سینان اوعان کی اپنی ہی پارٹی  میں  پھوٹ پڑگئی ہے اور پارٹی کے چئیرمین اُ میت  اوزداع  نے بیان دیتے ہوئے کہا  ہے کہ سینان اوعان نے  یہ فیصلہ کرتے ہوئے  ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا ہے، اس لیے   یہ فیصلہ  صرف سینان اوعان ہی کا فیصلہ ہے اور پارٹی  اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے  کی پابند نہیں ہے۔

    سیان اوعان اور کمال کلیچ دار اولو

    یاد رہے  سینان اوعان    اپنے صدارتی انتخابات  میں صدر ایردوان  کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے اور ملک کو جہنم میں تبدیل کرنے  کاالزام لگانے والے  رہنما ہیں  اور انہوں نے ہمیشہ  جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ  پارٹی  کے اراکین پر  اللہ سے نہ ڈرنے بلکہ صرف  ایردوان ہی سے ڈرنے کا پارلیمنٹ  میں الزام لگا چکے ہیں  جس پر صدر ایردوان اور ان کی پارٹی نے سینان اوعان  کو شدید تنقید کا نشانہ  بنایا تھا۔

    سینان اوعان کے اچانک اس فیصلے پر  اتا اتحاد کے اندر سے  بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے اور  ملت اتحاد نے بھی  سینان اوعان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  صرف اپنے مفاد کی  خاطر پارٹی کے مفاد کی نفی کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے اور ان کے ووٹرز لازمی طور پر ان سے  دوسرے مرحلے میں  حساب پوچھیں گے۔

    کمال کلیچ دار اولو اور اُمیت اوزداع

    اب  جبکہ  صدر ایردوان کی جیت کے دروازے مکمل طور پر ایردوان کے لیے کھل چکے ہیں  ۔  ان کے   تاریخی ریکارڈ بناتے ہوئے  بہت بڑے مارجن سے  دوسرے راونڈ میں  دوبارہ سے  صدر منتخب ہونے پر بڑی تعداد میں ترک عوام  کو یقین ہو چلا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاوورسیز ترک شہریوں نے امریکہ اور روم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔
    Next Article رجب طیب اردوان کامیابی کی دہلیز پر کھڑے ہیں ۔
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    5جون , 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    1 تبصرہ

    1. محمد شعیب مرزا on 22مئی , 2023 7:59 شام

      میری اور تمام پاکستانیوں کی دعائیں اور نیک خواہشات طیب ایردوان کے لیے ہیں
      🌹❤️👍🎉

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Polestar Casino: Quick‑Fire Slot Action für schnelllebige Spieler

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Polestar Casino: Quick‑Fire Slot Action für schnelllebige Spieler

    15جون , 2026

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    14جون , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.