Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»رجب طیب ایردوآن نے تاریخی فتح کے بعد تیسری مرتبہ ترکیہ کےصدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
    ترکیہ

    رجب طیب ایردوآن نے تاریخی فتح کے بعد تیسری مرتبہ ترکیہ کےصدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز3جون , 2023Updated:3جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوآن نے تاریخی فتح کے بعد تیسری مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

    صدر اردگان نے نئی پانچ سالہ صدارتی مدت کے لیے حلف اٹھایا، جس سے ان کے اقتدار کی تیسری مدت میں 2028 تک توسیع ہوجائے گی۔ حلف برداری کی اس پروقار تقریب نے نہ صرف ترکیہ بلکہ پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ حلف برداری کی یہ تقریب صدارتی کمپلیکس انقرہ میں ” منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا.

    “میں ان تمام سربراہان مملکت اور حکومتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے انتخابات کے بعد فون کیا اور ہماری خوشی میں شریک ہوئے۔ ہم ان لوگوں کی حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے جو اس عمل کے دوران ہمارے ساتھ کھڑے تھے۔” انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد کے طور پر، ہم نے 14 مئی کو 323 نائبین کے ساتھ انتخابات کو پارلیمانی سطح پر کامیابی سے مکمل کیا۔ جب کہ صدارتی انتخابات کو دوسرے راؤنڈ تک چھوڑ دیا گیا، حالانکہ ہم نے اپنے حریف کلچدار اولو کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ ہمیں مزید 5 سال خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم وطن عزیز کے اپنے اوپر اعتماد کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ ہم تمام 85 ملین لوگوں کو گلے لگائیں گے، ان کے سیاسی نظریات، اصل، مسلک یا فرقے سے قطع نظر۔ ہم اپنے آپ پر، اپنی پارٹی اور اپنے اتحاد پر اپنی پیاری قوم کے اعتماد کو ختم نہیں ہونے دیں گے اور ہم ترکیہ کے لیے کام اور خدمات پیش کرتے رہیں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کے 85 ملین افراد کو دیوار کی اینٹوں کی طرح ایک دوسرے سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے۔
    آئیے ایک ہو جائیں، آئیے پیار کریں، ۔ ترکیہ کو ہر شہری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انتخابی مدت اب 28 مئی کی رات کو ختم ہو چکی ہے۔ بیلٹ باکس میں عوام کی مرضی کا دو بار اظہار ہوا اور قوم نے دونوں مرتبہ ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ ۔ ترکیہ کی صدی شروع ہو چکی ہے، اور ہمارے ملک کے عروج دروازے کھل گئے ہیں۔ میں آج رات اپنی نئی کابینہ کا اعلان کروں گا، ہم اپنی نئی کابینہ کے ساتھ ترک صدی کی کشیدہ کاری جاری رکھیں گے۔ ہم منگل کو کابینہ کی پہلی میٹنگ کریں گے۔

    اس تقریب میں 21 ممالک کے سربراہان مملکت اور 13 ممالک کے وزرائے اعظم موجود تھے تقریب میں جن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ان کی فہرست درج ذیل ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان اور لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دیبے سمیت 13 ممالک کے وزرائے اعظم نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اسی طرح آذربائیجان کے صدر الہام علییف، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، بلغاریہ کے صدر رومین رادیو، گبون کے صدر علی بونگو اونڈیمبا، گنی بساؤ کے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، مونٹی نیگرو کے صدر یاکوف میلاتووچ، قازقستان کے صدر قازقستان کے صدر کومرت توکایف، کرغز جمہوریہ کے صدر سادیر کیپاروف، کانگو کے صدر ڈینس ساسو این گویسو، کوسوو کے صدر وجوسا عثمانی، ٹی آر این سی کے صدر ایرسن تاتار، شمالی مقدونیہ کے صدر سٹیو پینداروفسکی، ازبکستان کے صدر شیوکیٹ مرزیوئیف، صدر کے صدر کاگامے، سینیگال کے صدر میکی سال، صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود، ٹوگو کے صدر فیور ایسوزیمنا گناسنگبے، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف، بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین اور چپپو،گنی کے صدر ماماڈی ڈومبویا۔۔ 8 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بشمول ترک ریاستوں کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کوبانیک بیک عمر علیئیف، نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔
    اس پر وقار تقریب میں پارلیمنٹ کے اسپیکر کی سطح پر 12 ممالک نے نمائندگی کی ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    نئی ترک صدی پر صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کی نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا ،جودت یلماز نائب صدر مقرر

    نئی ترک کابینہ اُردو ناموں کے ساتھ TR-URDU پر

    Next Article

    صدر طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت 78 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

    نئی ترک صدی کا نئے ولولے اور نئی ترک کابینہ سے آغاز

    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.