Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار مرکزی بینک میں (اسٹیٹ بینک) خاتون گورنر تعینات، بینک پالیسیوں میں تبدیلی کا عندیہ وزیر خزانہ مہمت شمشیک کی گورنر مرکزی بینک کو مکمل آشیر باد
    ترکیہ

    جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار مرکزی بینک میں (اسٹیٹ بینک) خاتون گورنر تعینات، بینک پالیسیوں میں تبدیلی کا عندیہ

    وزیر خزانہ مہمت شمشیک کی گورنر مرکزی بینک کو مکمل آشیر باد

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید11جون , 2023Updated:11جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    حفیظہ گائیے ایرکان گورنر مرکزی بینک
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    حفیظہ  گائیے  ایرکان کو  جمہوریہ ترکیہ مرکزی بینک(اسٹیٹ بینک)  کی گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

    ترکیہ کے مرکزی بینک کی گورنر تعینات ہونے سے قبل حفیظہ  گائیے  ایرکا ن (لفظ حفیظہ لکھا جائے گا لیکن حفیظے پڑھا جائے گا )   مینیجنگ ڈائریکٹر اور فرسٹ ریپبلک بینک میں شریک سی ای او  رہ  چکی ہیں۔

    جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی  بینک(اسٹیٹ بینک) کی پہلی خاتون  گورنر  حفیظہ  گائیے ایرکان

    حفیظہ  گائیے  ایرکان 1979 میں استنبول میں پیدا ہوئیں ۔ استنبول ہائی اسکول سے گریجویشن کرنے کے بعد، وہ   2001 میں باسفورس  یونیورسٹی کے انڈسٹریل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ  سے فارغ التحصیل ہوئیں ۔  انہوں نے پرنسٹن یونیورسٹی سے آپریشنز ریسرچ اور فنانشل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ حفیظہ  گائیے  ایرکان نے ہارورڈ بزنس اسکول میں مینجمنٹ سائنسز اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں قیادت کے دو تربیتی پروگرام مکمل کیے۔

    جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی بینک(اسٹیٹ بینک) کی پہلی خاتون گورنر حفیظہ گائیے ایرکان

    حفیظہ  گائیے  ایرکان نے امریکہ کے 100 سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک میں سی ای او کا کے فرائض سر انجام دئے ،  سان فرانسسکو بزنس ٹائمز اور کرین نیویارک بزنس دونوں  میں 40 سال سے  کم عمرسی ای او کے طور پر بھی اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔

    2019 میں، ایرکان کو کرین کی بینکنگ اینڈ فنانس کی قابل ذکر خواتین اور امریکی بینکر کی ویمن ٹو واچ کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔

    حفیظہ گائیے ایرکان -شوہر باتور بیچر

    مہمت شمشیک کے وزیر خزانہ  بننے کے بعد، مرکزی بینک (CBRT) کی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی  متوقع تھی ۔

    حفیظہ  گائیے  ایرکان کو شہاپ کاوجی اولو کی جگہ ترکیہ کے مرکزی بینک(اسٹیٹ بینک)  کا  گورنر مقرر کیا گیا۔

    امریکہ میں اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے، حفیظہ  گائیے  ایرکان نے 2005 میں پرنسٹن یونیورسٹی سے آپریشنز ریسرچ اور فنانشل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ حاصل کی۔ ایرکان   نے ہارورڈ بزنس اسکول میں مینجمنٹ سائنسز اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں قیادت کے دو تربیتی پروگرام مکمل کیے۔

    محمد شمشیک  سے ملاقات

    حفیظہ گائیے ایرکان اور مہمت شمشیک

    نئی کابینہ میں مہمت شمشیک  کے وزیر خزانہ بننے کے بعد، حکومت کی مانیٹری پالیسی کی طرف معمول پر آنے کی توقعات بحال ہو  چکی ہیں۔

    نورالدین نباتی سے وزارت خزانہ اور مالیات کی ذمہ داری سنبھالنے والے مہمت شمشیک  نے بیان دیا کہہ ترکیہ کے پاس rational بنیاد پر واپس آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

    ایرکان نے اپنے امریکہ میں 9 سالہ قیام کے دوران 2005 میں گولڈمین سیکس میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، امریکہ میں بڑے بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ ٹیموں کو بیلنس شیٹ مینجمنٹ، اسٹریس ٹیسٹنگ اور کیپیٹل پلاننگ، رسک مینجمنٹ، انضمام اور حصول کے بارے میں مشاورتی خدمات فراہم کیں۔

    نئی  گورنر مرکزی بینک حفیظہ گائیے ایرکان اور سابق گورنر شہاپ کاوجی اولو

    بینکنگ، سرمایہ کاری، رسک مینجمنٹ، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اختراع میں مہارت رکھنے والے ایرکان نے پرنسٹن یونیورسٹی کے آپریشنز ریسرچ اینڈ فنانشل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ایڈوائزری کونسل میں بھی خدمات انجام دیں۔

    حفیظہ  گائیے  ایرکان کو 9 جون 2023 کو جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک)  کا کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان اور ترکیہ میں افواج کی زیر سرپرستی جماعتیں کیوں ناکام رہتی ہیں ؟ پاکستانی سیاستدانوں کو ایردوان اور پاک فوج کو ترک فوج سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ایردوان کی فوج پر مکمل گرفت؟
    Next Article مجھ سےجن سمجھوتوں کی توقع کی جارہی ہےمیرے اقدار سے زیادہ اہم نہیں۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا۔
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.