Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»IMF کے ساتھ مذاکرات, پاکستان کو دیوالیہ کرنے کیلئے عالمی سیاست، مخالف بیرونی قوتیں چاہتی ہیں پاکستان سری لنکا بن جائے۔ وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈا
    پاکستان

    IMF کے ساتھ مذاکرات, پاکستان کو دیوالیہ کرنے کیلئے عالمی سیاست، مخالف بیرونی قوتیں چاہتی ہیں پاکستان سری لنکا بن جائے۔ وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈا

    صغیر رامےBy صغیر رامے16جون , 2023Updated:16جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سابق حکومت نے  اسٹیٹ بینک ایکٹ میں جو ترامیم کی ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں ‘ اسٹیٹ بینک پاکستان کا بینک ہے عالمی ادارے کا نہیں ‘ا سٹیٹ بینک ایکٹ میں ایسی ترامیم ہوئیں جو ریاست کے اندر ریاست کوظاہر کرتی ہیں‘آئی ایم ایف ہمارا وقت ضائع کر رہا ہے‘پاکستان کو بظاہر بلیک میل کیا جارہا ہے‘ہمارے خلاف جیو پولیٹکس (عالمی سیاست )ہو رہی ہےکہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے ‘پاکستان مخالف بیرونی قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان سری لنکا بن جائے اور پھر عالمی مالیاتی فنڈکے ساتھ بیل آؤٹ کیلئے مذاکرات کرےلیکن ہم سری لنکا نہیں ہیں۔

    پارلیمنٹ اجلاس

    آئی ایم ایف کے کہنے پر نوجوانوں کو آئی ٹی میں رعایت دینے پر پابندی عائد نہیں کر سکتے، ٹیکس چھوٹ نہیں دیں گے تو شرح نمو کیسے بڑھے گی‘ہم نے فیصلہ کرنا ہے آئی ایم کے ساتھ یا اس کے بغیر زندہ رہنا ہے‘آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان کو کچھ نہیں ہوگا‘عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ‘ہر چیز اِن آرڈر ہے‘انتظام موجود ہے ‘ہر ادائیگی ہورہی ہے ‘آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ناکام نہیں ہوئے ‘ ازسرنو جائزہ  اسی ماہ مکمل ہوگا۔کرنسی کی اسمگلنگ کو ہر صورت روکنا ہے، اس کیلئے کریک ڈاؤن کرنا ہے‘اسمگلنگ روکنے کیلئے تمام ایجنسیوں کو مل کر کوشش کرنا ہوگی ۔

    فائل فوٹو

    وزیر خزانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ چاہتا ہے کہ ہم کسی شعبے میں بالکل ٹیکس استثنیٰ نہ دیں، لیکن ہم آئی ایم ایف کو اس سے متفق ہونے کیلئے بریفنگ دیں گے‘ہم ایک خود مختار ملک ہیں، ہمیں اتنا حق توہوناچاہئے کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں۔ہمیں پتا ہے کہاں سے کتنا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے‘ اگر آئی ٹی میں روزگار نہیں بڑھائیں گے تو کیا 0.29 فیصد شرح نمو پر رہیں‘ریونیو نہیں آئے گا تو ملک کیسے چلے گا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم کی ہیں لیکن ابھی مکمل نہیں ہوئیں۔

    وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار

    موجودہ کابینہ میں شامل ہونے اور ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میں نے آئی ایم ایف ٹیم کو پاکستان آنے کا کہا اور 3ماہ ان کا انتظار کیا ۔ 31 جنوری کو آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچا‘ رات کو مذاکرات ختم ہونے کے بعد صبح 4بجے ہمیں پریس ریلیزملی لیکن اس میں آئی ایم ایف کی جانب سے کچھ بھی واضح نہیں بتایا گیا تھا، فروری سے لے کر آج تک پروگرام نہ ہونے کی کوئی ٹھوس وجوہات نہیں۔میں نےآئی ایم ایف کو کہا کہ 9واں رویو مکمل اور 10واں رویو شروع کریں تو بجٹ نمبرز دیں گے، ہم نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ تیار نہیں کیا، وزیراعظم کے کہنے پر پھر نمبرز شیئر کئے گئے، ہماری چھوٹی سی بات بھی انہیں پسند نہیں آتی‘ ہمیں کہا گیا ڈالر ریٹ کو مارکیٹ بیسڈ کر دیا جائے اور بلیک مارکیٹ کے ریٹ کو نافذ کیا جائے‘دوسرا ہمیں بیرونی فنانسنگ کا بھی کہا گیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ 30جون تک 6ارب ڈالرز پر آئی ایم ایف بضد ہے، ہم نے اعداد وشمار کے ذریعے ثابت کیا کہ اس وقت گیپ 3 ارب ڈالرز کا ہے جس کی گارنٹی ہم نے آئی ایم ایف کو دی ہوئی ہیں، لیکن آئی ایم ایف ہمارا وقت ضائع کر رہا ہے۔

    فائل فوٹو

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ روس سے بارٹر ٹریڈ میں تیل شامل نہیں ہے، ہم نے اب روس سے تیل منگوا لیا ہے اور اس حوالے سے جی سیون ممالک کو مطمئن کیا ہے اور کہا اگر دیگر ممالک تیل لے سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟، روس کو چینی کرنسی میں ادائیگیاں کی جائیں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمجھ سےجن سمجھوتوں کی توقع کی جارہی ہےمیرے اقدار سے زیادہ اہم نہیں۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا۔
    Next Article

    24سال بعد ترک لیرا کی طویل عرصے گرواٹ کا نیا ریکارڈ ، صدر ایردوان اور ان کی کابینہ ڈالر کی اونچی اُڑان روک سکے گی؟

    ترکیہ کی تازہ اقتصادی صورتِ حال پر ڈاکٹر فرقان حمید کا تجزیہ

    صغیر رامے

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.