Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»سپریم کورٹ آف پاکستان۔ 9 رکنی بینچ ٹوٹا، 7 رکنی قائم،پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا فیصلہ ہونے تک بینچ میں نہیں بیٹھ سکتاجسٹس فائز عیسیٰ ،جسٹس طارق بینچ سے علیحدہ۔
    پاکستان

    سپریم کورٹ آف پاکستان۔ 9 رکنی بینچ ٹوٹا، 7 رکنی قائم،پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا فیصلہ ہونے تک بینچ میں نہیں بیٹھ سکتاجسٹس فائز عیسیٰ ،جسٹس طارق بینچ سے علیحدہ۔

    صغیر رامےBy صغیر رامے24جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد(نیوز ایجنسی) پاکستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کے خل پٹیشنز پر بننے والا سپریم کورٹ آف پاکستان کا 9 رکنی بنچ ٹوٹ گیا، 7رکنی نیا بنچ قائم کر دیا گیا، جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا فیصلہ ہونے تک بنچ میں نہیں بیٹھ سکتا ، جس سے جسٹس طارق نے بھی اتفاق کیا، سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حوالے سے کیس میں چیف جسٹس نے نیا بنچ بناکر 9 مئی واقعہ میں گرفتار افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا اور حکم امتناع دینے سے انکار کردیا، جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ بنچ سے الگ نہیں ہورہا، ازخود نوٹس پر میرے بنچ کا رولز بنانے کا فیصلہ رجسٹرار نے ختم کردیا، جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ9 ججز نے فیصلہ دیدیا تو اپیل پر فیصلہ کون کریگا،وفاقی حکومت، شہباز شریف، نواز شریف، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن، مریم نواز، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی، محسن نقوی، اعظم خان، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، عمران خان، چاروں چیف سیکرٹریز، اسلام آباد اور چاروں صوبائی پولیس سربراہان کو نوٹسز جاری کردیئے، مزید سماعت آج ہوگی۔

    چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عمر عطا بندیال

    رپورٹ کے مطابق فوجی عدالتوں میں سويلينز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت میں جسٹس قاضی فائز عيسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فیصلہ ہونے تک ہر بنچ غیرقانونی ہے، اس عدالت کو نہیں مانتے، بنچ کی تشکیل کے بارے میں ان کا موقف اس وقت سے ہے جب قانون بھی نہیں آيا تھا، قانون کو مسترد کيا جاسکتا ہے، معطل نہیں، کيس سننے سے معذرت نہیں کررہے، اس بنچ کو ’’بنچ‘‘ تصور نہيں کرتے اور وہ بنچ سے اٹھ گئے، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کا نو رکنی بنچ ٹوٹ گیا، قاضی فائز عيسی نے کہا کہ جو درخواست رات گئے موصول ہوئی اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست بھی تھی۔ آج کاز لسٹ ميں آخر میں آنے والی درخواست سب سے پہلے مقرر کردی گئی، اعتزاز احسن کی کيس سننے کی استدعا پر قاضی فائز عيسی بولے يہ نہیں ہوسکتا کہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کردیں، وہ اور جسٹس سردار طارق مسعود اس کشمکش میں تھے کہ کيس سننے سے معذرت کریں يا نہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اس وقت ہم 9 ججز اس کيس میں فیصلہ کردیتے ہیں تو کل اپیل پر فیصلہ کون کریگا۔ جب تک سپریم کورٹ پریکٹس اينڈ پروسيجر ایکٹ سے متعلق فیصلہ نہیں ہوتا تب تک بنچ میں نہیں بيٹھ سکتے

    فائل فوٹو

    درخواست گزار وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ملٹری ٹرائلز کے خلاف اسٹے آرڈر دے دیں ورنہ یہ راتوں رات سزائیں ديں گے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سر ریلیکس کریں، ہم ایسے اسٹے آرڈر نہیں دیتے، ملٹری ٹرائل پبلک ٹرائل بھی نہیں ہے، مقدمات کا فیصلہ کرنے والے اسی ادارے سے تعلق رکھتے ہیں، آزاد عدلیہ کا تصور بھی اس میں آتا ہے، یہ بھی دیکھنا ہے کہ سول عدالت ہو یا فوجی، ملزم کو نمائندگی کا حق ہوتا ہے، اٹارنی جنرل عدالت کو کل تفصیلات فراہم کریں کہ ایم پی او، ملٹری ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور پینل کوڈ کے تحت کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ کے سات رکنی لارجر بنچ نے نو مئی کی شرپسندی اور آرمی تنصیبات پر حملہ کے مرتکب سویلین ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے کیخلاف دائر کی گئی چار آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سے نو مئی کو آرمی و سول تنصیبات اور عمارات اور عوامی املاک جلانے کے الزام میں درج مقدمات میں ملک بھر میں فوجی اور سویلین حکام کے زیر حراست کل ملزمان کی تعداد طلب کرلی ہے، عدالت نے یہ بھی پوچھا ہے کہ ان میں سے کل عورتیں، نابالغ بچے، صحافی اور وکیل کتنے ہیں؟ 

    جسٹس قاضی فائز عیسٰی

    عدالت کی معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو بھی ایک نیا نوٹس جاری کردیا، دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار اعتزاز احسن کی سویلین ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے، قبل ازیں نامزد چیف جسٹس آف پاکستان، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے نو رکنی لارجر بنچ کی تشکیل کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ان اعتراضات کے دور ہونے تک اس بنچ کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا، جس پر ضابطہ کے مطابق نو رکنی لارجر بنچ ٹوٹ گیا اور بعد ازاں نیا سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا گیا، دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ سے کہا آپ کا موقف ہے کہ فوجی عدالتوں میں عدلیہ کی آزادی والا تصور نہیں ہوتا؟ ٹرائل کھلی عدالت میں نہیں ہوتا؟ ملزم کو مرضی کے وکیل کی خدمات لینے کا حق نہیں دیا جاتا اور فیصلے کی وجوہات ریکارڈ نہیں ہوتیں، چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم کو عدالت میں نمائندگی کا حق حاصل ہے اور نمائندگی وکیل کے ذریعے ہوتی ہے لیکن وکلاء کو ہراساں کیا جارہا ہے، مثالیں ہمارے سامنے ہیں، ایک وکیل چھ دن غائب رہے، عزیر بھنڈاری کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، شکر ہے اس پر جسمانی تشدد نہیں ہوا، چیف جسٹس نے کہا کہ صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، بنیادی بات یہ ہے کہ صحافیوں کو آزاد کرنا چاہئے، فریقین واضع کریں کہ کیا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ مقدمے کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلیرا کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہی ڈالرائزیشن کی لعنت سے چھٹکارا پانے کا مؤثر حل ہے
    Next Article دہشت گردوں کے حامی سویڈن کو نیٹو میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ایردوان
    صغیر رامے

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.