Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»دہشت گردوں کے حامی سویڈن کو نیٹو میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ایردوان
    ترکیہ

    دہشت گردوں کے حامی سویڈن کو نیٹو میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ایردوان

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز26جون , 2023Updated:27جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    دہشت گرد تنظیموں کے حامی سویڈن کو نیٹو میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے
    ۔صدر رجب طیب ایردوان

    ترکیہ کےصدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ایک ملاقات کی۔
    ملاقات میں سویڈن کی نیٹو کی رکنیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ سویڈن کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ کا تعمیری رویہ جاری ہے، لیکن چونکہ PKK/PYD/YPG کے حامی آزادانہ طور پر ترکیہ میں دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں، اس لیے قانون سازی میں تبدیلیوں کا کوئی فائدہ نہیں ۔


    اس اہم سربراہی اجلاس اور ایردوان کے سویڈش کے بارے میں بیان کو عالمی پریس میں وسیع کوریج ملی ۔

    صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے کہا کہ سویڈن کو نیٹو کا رکن بننے کے لیے PKK کے حامیوں کی حمایت بند کرنا ہوگی۔’

    دوسری جانب اسرائیل کے اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ، “ایردوان چاہتے ہیں کہ سویڈن، نیٹو میں شامل ہونے کے لیے PKK کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔”

    ترکیہ کی جانب سے “نئے قانون کو لاگو کرنے” کے مطالبے کے بعد سویڈن نے بالآخر دہشت گرد تنظیموں کے حامیوں کے لئے قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا ہے۔

    وائس آف امریکہ نے لکھا ہے کہ اجلاس کی اہم چیزوں میں سے ایک سویڈن کی نیٹو کی رکنیت تھی۔

    خبر کے مطابق ایردوان کا کہنا ہے کہ سویڈن کے قانون میں تبدیلی اس وقت تک کوئی معنی نہیں رکھتی جب تک یہ وہ دہشت گردی کی حمایت والے کاموں کو نہیں روکتا۔
    سویڈن کے برعکس، فن لینڈ جس نے ترکیہ کے مطالبات پورے کیے، وہ نیٹو کا رکن بن گیاہے۔
    فن لینڈ کے نیٹو کے رکن بننے کے بعد اب سویڈن کا رویہ بدلنا شروع ہوا ہے۔
    سویڈن نے بالآخر دہشت گرد تنظیموں کے حامیوں کے لیے قید کی سزا کا قانون منظور کر لیا ہے۔

    یکم جون کو نافذ ہونے والے اس قانون کے تحت دہشت گرد تنظیم PKK کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی، تقویت یا حمایت کرنےو الوں کو زیادہ سے زیادہ 4 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

    سویڈن، کا کہنا ہے کہ وہ قانون کے مطابق ترکیہ کے مطالبات کو پورا کررہا ہے،
    کیوں کہ سویڈن کی نظریں نیٹو سربراہی اجلاس پر لگی ہوئی ہیں جو 11-12 جولائی کو لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں منعقد ہوگا۔
    ترکیہ کی جانب سے ‘نئے قانون کو لاگو کرنے’ کے مطالبے کے بعد ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے۔
    نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے لتھوانیا میں ایک بیان میں کہا کہ ولنیئس میں نیٹو لیڈروں کے سربراہی اجلاس سے قبل ترکیہ اور سویڈن کے درمیان برسلز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوگا ۔
    اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وزرائے خارجہ، انٹیلی جنس کے سربراہان اور قومی سلامتی کے مشیر اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسپریم کورٹ آف پاکستان۔ 9 رکنی بینچ ٹوٹا، 7 رکنی قائم،پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا فیصلہ ہونے تک بینچ میں نہیں بیٹھ سکتاجسٹس فائز عیسیٰ ،جسٹس طارق بینچ سے علیحدہ۔
    Next Article

    صدر ایردوان شرح سود سے متعلق یو ٹرن پر کیوں مجبور ہوئے ؟ مہمت شمشیک اور حفیظہ گائیے ایرکان کی شرائط کیا تھیں؟

    ڈالر کے جلد ہی 30 لیرے تک پہنچنے کی خبریں کیوں گرم ہیں ؟

    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.