Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»کالم اور مضامین»ترکیہ میں عید الاضحی کیسے منائی جاتی ہے۔۔
    کالم اور مضامین

    ترکیہ میں عید الاضحی کیسے منائی جاتی ہے۔۔

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز27جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    *عیدالاضحیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں کا عظیم تہوار ہونے کے علاوہ ایک عالمگیر اسلامی،معاشی اور سماجی انقلاب کا بہترین موقع بھی ہے۔*

    پاکستان کی عید الاضحی سے تو آپ بخوبی واقف ہیں

    کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ترکیہ میں بقر عید یا عید الاضحی کیس منائی جاتی ہے ۔۔۔؟

    آئیے ہم آپ کو ترک عوام کی عید قربان کی روایات کے بارے میں مختصراً بتاتے ہیں۔

    ترکیہ میں عید الاضحی کی نماز 10 ذالحجہ کو طلوع آفتاب کے 45 منٹ بعد ادا کی جاتی ہے ۔

    عید کی نماز کے بعد مرد و خواتین سلاٹر ہاؤس کا رخ کرتے ہیں ۔

    چونکہ یہاں پر حکومت کی جانب سے قربانی کے جانوروں کو گھروں میں رکھنے پر پابندی ہے۔۔اور ویسے بھی یہاں اپارٹمنٹس/ فلیٹوں میں لوگ رہتے ہیں لہذا قربانی کا جانور بکرا ہو یا بیل شہر سے باہر بنی منڈیوں سے خرید کر اس پر نمبر شمار لگا کر حکومت کی جانب سے بنے مقامی سلاٹر ہاؤس( یہ بھی ابادی سے دور مضافات میں بنے ہوتے ہیں) میں قربانی کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔

    گھر کے باہر جانور باندھنے اور جانور گلیوں میں پھرا کر اس کی تشہیر نہیں کی جاتی ہے۔

    عید کے پہلے دن لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد جانور ذبح کرنے اور گوشت تقسیم کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

    یہ جانور جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا کہ گھروں،گلیوں میں لاکر نہیں باندھے جاتے بلکہ سلاٹر ہاؤس میں رکھے جاتے ہیں۔ وہیں قربانی کے بعد صرف گوشت کو گھروں میں لایا جاتاہے۔

    ترکیہ میں قربانی خصوصاً پہلے دن اور عموماً دوسرے،تیسرے دن بھی کی جاتی ہے۔

    بڑے جانور میں سات ،پانچ اور تین افراد کا حصہ ہوتا ہے۔ قربانی کا گوشت تین برابر حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے؛ ایک تہائی قربانی کرنے والے کے رشتہ داروں میں ، ایک تہائی غریبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور باقی ایک تہائی اپنے گھر کے لئے رکھا جاتا ہے۔

    عید کے دوران قربانی کے گوشت سے تیار کردہ کھانا مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔ جاننے والوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی جاتی ہے، مٹھائیاں اور تحائف بچوں کو دیے جاتے ہیں۔

    پہلا دن ختم ہونے اور دوسرا دن شروع ہونے کے بعد، رشتہ دار اور دوست آدھی رات تک بیٹھ کر گپ شپ کرتے رہتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ناراض لوگ عید کے دوران صلح کر لیتے ہیں۔

    ترکیہ میں عید کی چھٹیوں کے دن خوشگوار ہوتے ہیں۔ بچے اپنے بڑوں سے ملنے والے پیسوں سے کھلونے لیتے ہیں اور گلیوں میں کھیل کود کرتے نظر آتے ہیں۔

    مرد و خواتین قربانی کے گوشت کی مزیدار ڈشیں بناتے ہیں اور دوستوں و رشتہ داروں کے ساتھ دعوتِ کے مزے اڑاتے ہیں۔

    ترکیہ میں ہر سال عید الاضحی کے موقع پر بڑی تعداد میں جانور ذبح کیے جاتے ہیں۔گذشتہ سال 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ میں قریبا 10 لاکھ مویشی اور 22 ملین چھوٹے جانور(بکرا،دنبہ) قربان کیے گئے

    جبکہ اس سال 2023 میں

    قربانی کی بھیڑوں اور مویشیوں کی شرح کا جائزہ لیتے ہوئے، ترک قصائی فیڈریشن کے صدر عثمان یردم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ترکیہ میں 20 ملین گائے اور 64 ملین چھوٹے جانور فروخت کے لئے مارکیٹ میں لائے گئے ہیں،

    عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل مویشیوں اور بھیڑوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چھوٹے مویشی 7 ہزار TL سے شروع ہوں گے اور بڑے مویشیوں کی قیمت 84 ہزار TL سے شروع ہو گی۔

    یہ کم ازکم قیمت ہے۔جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین جانور کے وزن کی مناسبت سے ہوگا۔

    ماحولیات کی منسٹری کی طرف سے مکمل طور پر پابندی ہے کہ ذبیحہ کا خون نالیوں میں نہیں بہایا جائے گا،اسی طرح جانور کی آلائشیں زمین میں گڑھا کھود کر دفن کی جائیں گی۔

    صفائی پسند عوام بھی ہیں اور حکومتی سطح پر بھی اس چیز کا خیال رکھا جاتا ہے۔

    یہاں پر یہ جاننا بھی اہم ہے کہ

    بقر عید یا عیدالاضحیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں کا عظیم تہوار ہے

    ۔ عید الاضحیٰ ذوالحجۃ کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ اس دن مسلمان کعبۃ اللہ کا حج بھی کرتے ہیں۔ مسلمان دو طرح کی عید مناتے ہیں۔ ایک کو عید الفطر اور دوسری کو عید الاضحیٰ کہا جاتاہے۔

    صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم انس بن مالک فرماتے ہیں کہ دور جاہلیت میں لوگوں نے سال میں دو دن کھیل کود کے لیے مقرر کر رکھے تھے۔ چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو ارشاد فرمایا تم لوگوں کے کھیلنے کودنے کے لیے دو دن مقرر تھے اللہ تعالیٰ نے انہیں ان سے بہتر دنوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ یعنی عیدالفطر اور عید الاضحیٰ۔

    (سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر. 1561)

    عید الاضحی کو دس ذی الحجہ کے دن منایا جاتا ہے اور یہ دونوں عیدوں میں افضل عید ہے اور حج کے مکمل ہونے کے بعد آتی ہے۔ جب مسلمان حج مکمل کرلیتے ہیں تو اللہ تعالٰی انہیں معاف کر دیتا ہے۔ اس لیے حج کی تکمیل یوم عرفہ میں وقوف عرفہ پر ہوتی ہے جو حج کاایک عظیم رکن ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : یوم عرفہ آگ سے آزادی کا دن ہے جس میں اللہ تعالٰی ہر شخص کوآگ سے آزادی دیتے ہیں.

    ( سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1561)

    عرفات میں وقوف کرنے والے اور دوسرے ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو بھی جہنم سے آزادی ملتی ہے-

    یہ دن اللہ تعالٰی کے ہاں سب سے بہترین دن ہے : حافظ ابن قیم رحمہ اللہ تعالٰی نے زاد المعاد ( 1 / 54 ) میں کہتے ہیں : [اللہ تعالٰی کے ہاں سب سے افضل اور بہتر دن یوم النحر ( عیدالاضحی ) کا دن ہے اوروہ حج اکبروالا دن ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : یقینا یوم النحر اللہ تعالٰی کے ہاں بہترین دن ہے ۔ سنن ابوداؤد حدیث نمبر 1765 –

    اسی طرح ترکیہ کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حج کے بنیادی مقاصد میں عبادات اور قربانی کے علاوہ اہم ترین مقصد

    امت کی متنوع ثقافت و تجارت کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

    حالانکہ اکثریت مسلمانوں نے حج کو محض گناہوں کی معافی اور مناسک حج کی تکمیل تک محدود کر رکھا ہے۔

    ان ترکوں کے مطابق ہونا تو یہ چاہیے کہ حج کے دنوں میں مکہ مدینہ میں ٹریڈ سینٹرز بنیں اور تاجروں کی کانفرنسز ہوں تاکہ امت “حرم کی پاسبانی” کے مفہوم کو پا سکے۔

    ہمارے علماء حاجیوں کو دیگر اقوام میں گھل مل جانے کے گُر سکھائیں۔ امت کے اس گرینڈ عالمی ایونٹ کے اضافی فوائد سمیٹنے کی طرف توجہ دینا بتائیں۔ ہر سال چالیس پچاس لاکھ لوگوں میں سے چالیس پچاس ہزار ہی کو باہم جوڑ دیں۔ اور کچھ نہیں تو چار پانچ ہزار ہی کو باہمی تجارتی، تقافتی رشتوں میں باندھ دیں۔

    ایک عالمگیر اسلامی، معاشی اور سماجی انقلاب کےلئے حج اہم ترین موقع ہے۔جس سے امت مسلمہ کو آگاہ ہونے کی ضرورت ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدر ایردوان شرح سود سے متعلق یو ٹرن پر کیوں مجبور ہوئے ؟ مہمت شمشیک اور حفیظہ گائیے ایرکان کی شرائط کیا تھیں؟

    ڈالر کے جلد ہی 30 لیرے تک پہنچنے کی خبریں کیوں گرم ہیں ؟

    Next Article پاکستان آرمی۔9 مئی واقعہ، ایک لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسران برطرف، 3 میجر جنرلز سمیت 15 کیخلاف سخت تادیبی کارروائی، سابق جنرلز کی بیگمات بھی شامل۔ ڈی جی آئی ایس پی آر۔
    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.