Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»مہنگائی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے، افراطِ زر سنگل ڈیجٹ تک لائیں گے، ترکیہ صدیوں بعد عالمی ترقی یافتہ ممالک کی لیگ میں شامل ترکیہ نئے سول آئین میں ہیڈ اسکارف سے متعلق قانون سازی
    ترکیہ

    مہنگائی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے، افراطِ زر سنگل ڈیجٹ تک لائیں گے، ترکیہ صدیوں بعد عالمی ترقی یافتہ ممالک کی لیگ میں شامل

    ترکیہ نئے سول آئین میں ہیڈ اسکارف سے متعلق قانون سازی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید7اگست , 2023Updated:7اگست , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں  بیش تپے  کے   صدارتی محل میں آج   کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

    کابینہ کے اجلاس کے بعد  خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے عوام کو یقین دہانی  کروائی ہے کہ  جلد ہی مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے اسے  سنگل ڈیجٹ تک نیچے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 21 سالوں میں مہنگائی کی اوسط شرح 15 فیصد  رہی ہے۔

    صدر ایردوان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس

    انہوں نے  کہا کہ ہم اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔  ہم نے  اپنی  40 سال سے زائد سیاسی زندگی میں کبھی بھی اپنی قوم کی خدمت کے علاوہ کوئی  اور مقصد حاصل نہیں کیا ہے۔ ہم نے اپنی جدو جہد  کے دوران  ایک لمحے کے لیے بھی اپنی نظریں افق سے نہیں ہٹائی  ہیں۔  ترکیہ صدیوں بعد  عالمی ترقی یافتہ ممالک کی لیگ میں شامل ہو رہا ہے۔

    ہم  جمہوریہ  ترکیہ کے قیام کی دوسری صدی کو ترک صدی کا روپ دینے میں کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کرتے ہیں۔ بحیثیت ایک  قوم  ہونے کے ناتے ہم  اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے  کی  طاقت اور ایمان سے لبریز ہیں۔  اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیےترکیہ میں  بنیادی ڈھانچہ موجود ہے،  بس ہمیں آپس میں اتحاد    اور  یکجہتی کی ضرورت ہے۔

    افراطِ زر کی شرح

    ہم اپنی معاشی مشکلات  سے بھی آگاہ ہیں  اور  عوام کو روزمرہ کی خریدو فروخت کے لیے  جن مسائل کا سامنا ہے  ان پر بھی گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔   یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی قوم کی آواز پر کان دھریں۔ ہم نے سرمایہ کاری اور روزگار کو ترجیح دے کر ترکیہ کو ترقی  کی راہ پر گامزن کیا ہے اور اسے مستحکم بنایا ہے۔  ہم نے تعلیم سے لے کر صحت تک، نقل و حمل سے لے کر توانائی تک ہر شعبے میں اپنے  تمام شہریوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرنے کا بنیادی ڈھانچہ قائم کررکھا ہے۔

    شرح  افراطِ زر کو سنگل ڈیجٹ تک لا کر ہی دم لیں گے

    صدر ایردوان نےخطاب  کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 21 سالوں کی اوسط مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے نیچے ہے۔ ہم ترکیہ کی اس پرانی  اور قدیم بیماری سے  نبرد آزما ہیں۔  ہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دوبارہ سنگل ڈیجٹ تک لانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ ۔ اس عمل میں دو پہلو ایسے ہیں جن پر ہم نے   ہم کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں ۔ ان میں سے ایک روزگار ہے اور دوسرا  شرح ترقی ہے اور  ہم اسی سوچ  کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ترک صدی تعمیر کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس وقت  ترکیہ کی ترقی کے لیے  جدو جہد کرنے والے تمام افراد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہا ہوں ۔انسانوں کی طرح مملکتوں کو بھی کبھی کبھاراتار چڑھاو کا سامنا   کرنا پڑتا ہے۔  ملک کے اندر پیدا ہونے والے بحرانوں، عالمی بحرانوں  اور علاقائی عالمی بحرانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی تمام پریشانیاں عارضی ہیں۔ ترکیہ  کے پاس طاقت، مواقع اور صلاحیت  موجود ہے۔  ہمیں اپنے پیروں کے نیچے  آئے کنکروں  کی پرواہ کیے بغیر  آگے بہتے دریا اور سمندر کی جانب  ہی  بڑھتے رہنے کی   ضرورت ہے۔  ملک کے قومی مفادات اور قوم کے مشترکہ مفادات ،  تمام چھوٹی توقعات اور خدشات پر مقدم ہے۔

    ہماری قوم پچھلی صدی میں بھی یہ کامیابی کی کہانی کئی بار لکھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چناق قلعے میں تحریر کردہ  قومی  جدو جہد میں  بہادری کی داستان ہمارے سامنے ہے۔ہم نے  قبرص میں ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے اپنے ہم شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑا ہے۔ہم نے   گبر پہاڑ پر اپنی  داستان تحریر کی ہے۔ گزشتہ 21 سالوں میں ہم نے جو بھی جدوجہد کی ہے ترک قوم ہمارے ساتھ رہی ہے۔ ہماری قوم  نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دے کر کامیابی کی یہ کہانی تحریر کی ہے۔  ہم ہمیشہ اپنے عوام ہی سے رجوع کرتے ہیں  اور ان کے ساتھ مل کر ہی  اپنی مشکلات پر قابو پاتے ہیں۔

    اپنی قوم کی طرف سے، میں اپنے ہر شہری کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے اب تک جس صبر اور وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس تاریخی موڑ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ہم مل کر ترک صدی کی سیڑھیاں چڑھتے رہیں گے اور آگے بڑھتے رہیں گے۔

    نئے سول آئین کی ضرورت ہے 

    نیا سول آئین

    انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پارلیمنٹ چھٹیوں  کے بعد  اپنی کاروائی کا آغاز کرتی ہے  ہم سب سے پہلے  اپنی قوم سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں گے، خاص طور پر ہیڈ  اسکارف اور خاندان کے تحفظ کےمعاملے پر قانون سازی کروائیں گے۔  اپنی جمہوریہ  ترکیہ کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر  ہم جمہوریہ ترکیہ پر زبردستی  ٹھونسے  جانے والے   آئین کی جگہ  سول،  آزادی پسند آئین لانے کے خواہا ں ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتوشہ خانہ کیس میں سابقہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف فیصلے کے فوراً بعد گرفتاری۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج۔
    Next Article

    پاکستان کو دنیا میں بے نظیر سیاحتی مقام کی حیثیت حاصل ہے، پاکستان کی تاریخ، قدرتی خوبصورتی اور ثقافت کے منفرد امتزاج

    پاکستان کو ترکیہ کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.