Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»دنیا بھر میں دھوم مچانے والے ڈرامہ سیریز کورولش عثمان کے سیٹ کی سیر، سیٹ کو دیکھ کر انسان کو حقیقت کا گمان ہوتا ہے بوزداع ڈرامہ سیٹ کو دیکھنے کے لیے ہر وقت شائقین کا ہجوم
    ترکیہ

    دنیا بھر میں دھوم مچانے والے ڈرامہ سیریز کورولش عثمان کے سیٹ کی سیر، سیٹ کو دیکھ کر انسان کو حقیقت کا گمان ہوتا ہے

    بوزداع ڈرامہ سیٹ کو دیکھنے کے لیے ہر وقت شائقین کا ہجوم

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22اگست , 2023Updated:22اگست , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    ڈاکٹر فرقان حمید بوزداع ڈرامہ سیٹ پر
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ٹیلی ویژن چینل جیو انٹرٹینمنٹ   پر پیش کیے جانے والی ترکیہ کی ڈراما سیریز  کرولش عثمان جس نے نہ صرف پاکستان، بلکہ دُنیا بھر میں دُھوم مچا رکھی ہے اور چوتھے سیزن کے خاتمے کے بعد اب نئے سیزن کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور نئے سیزن میں ناظرین کو بہت سے سرپرائز بھی ملنے والے ہیں۔

    ڈراما سیریز  کرولش عثمان   کے پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر مہمت بوزداع جنہوں نے سب سے پہلے ارتغرل غازی  ڈراماسیریز سے عالمی شہرت حاصل کی تھی اور ان کے اس ڈراما سیریز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ڈراماسیریز کے طور پر رقم کیا گیا ہے۔ 

    ڈاکٹر فرقان حمید بوزداع سیٹ پر

    ارتغرل غازی کے ڈراما سیریز ہی کے دوام کی حیثیت رکھنے والےکرولش عثمان ڈراما سیریز میں سلطنتِ عثمانیہ کے قیام سے متعلق مختلف پہلووں، سازشوں، جنگوں، فتوحات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ ڈراما سیریز اپنے پانچویں سیزن میں مختلف سرپرائز دیتے ہوئے جاری رہے گا، یہاں پر اپنے قارئین کو یہ خوش خبری بھی دیتے چلیں کہ یہ ڈراما سیریز نئے سیزن میں مزید کئی ایک ناموں اور سرپرائز کے ساتھ جاری رہے گی۔ تاہم اس وقت اپنے قارئین کو ایک اور خوش خبری دیتے چلیں کہ مہمت بوزداع نے دنیا کے تیسرے بڑے اور یورپ کے سب سے بڑے فلمی سیٹ یا اسٹوڈیو کے دروازے دُنیا بھر کے شائقین کے لیے کھول دیے ہیں۔ 

    ڈاکٹر فرقان حمید بوزداع ڈرامہ سیٹ پر
    ڈاکٹر فرقان حمید بوزداع ڈرامہ سیٹ پر

    بوز داع ڈراما سیٹ یا اسٹودیو کو دیکھنے کے لیے اور ڈرامے کے اداکاروں سے ملنے کے لیے شائقین کا ہر وقت رش لگا رہتا ہے، جب کہ بہت بڑی تعداد میں اس سیٹ یا اسٹوڈیو کو دُنیا کے دور دراز کے ممالک سےآنے والے شائقین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جیو انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینل پر دیکھے جانے والے اس ڈرامے کے سحر میں مبتلا افراد بڑی تعداد میں استنبول کے براعظم ایشا کے بیکوز ( Beykoz) میں واقع سیٹ یا اسٹوڈیو میں اردو زبان جاننے اور بولنے والے شائقین کی بھی بڑی تعداد دکھائی دے رہی ہے۔

    ڈاکٹر فرقان حمید بوزداع سیٹ پر

    کرولش عثمان، ڈراما سیریز کو صرف اردو زبان ہی میں ڈب نہیں کیا گیا ہے، بلکہ دنیا کی کئی ایک زبانوں میں ڈب کرکے اسے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے کے سیٹ کو دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین نہ صرف ڈراما کے اداکاروں کو قریب سے دیکھنے کا موقع حاصل کرتے ہیں، بلکہ انہیں تاریخ کے اوراق میں جھانکنے کا موقع ملتا ہے اور ڈراما سیریز کی خیمہ بستی، اس دور کے بازاروں، تاریخی عمارتوں اور قلعوں کو بھی قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آتا ہے۔ شائقین یہاں پر اپنے آپ کو اس تاریخی ڈرامے کا ایک کردار ہونے پر پر یقین کرنے لگتے ہیں۔ 

    براق اوزچیویت

    یہ سیٹ مصنوعی سیٹ ہونے کا آپ کو ذرہ بھر بھی احساس نہیں ہونے دیتا ہے، بلکہ آپ اپنے آپ کو اس دور کا ایک کردار ہی سمجھتے ہیں۔ بوزداع ڈراما سیٹ پر آنے والے شائقین ، گینچ بازار ، اِنے گیول قلعہ، ینی شہر، مارمارجیک قلعہ، کولوجا حصار، سوعت، خرزم شاہ پیلس اور سب سے اہم قائی اوبا ، یا قائی بیٹھک وغیرہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس ڈراما سیٹ پر شائقین کو اس دور کے ملبوسات زیبِ تن کرنے، گھوڑ سواری کرنے ، قائی قبیلے کے افراد کی روز مرہ زندگی کے مختلف پہلووں کو نہ صرف قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آتا ہے، بلکہ ان سب کو اس ڈرامے کے سیٹ پر تصاویر بنوانے اور ویڈیو بنانے کا بھی موقع مل جاتا ہے۔ 

    اوزگے توریر

    اس ڈرامے کے سیٹ پر آنے والے شائقین اپنا پورا دن اس سیٹ پر گزار سکتے ہیں ، مختلف حصوں کا دورہ کرسکتے ہیں۔ مہمت بوزداع نے یہاں پر آنے والے سیاحوں کے لیے ایک قدیم طرز کاجدید سہولیات کے ساتھ ریسٹورانٹ بھی قائم کررکھا ہے، تاکہ اس سیٹ پر آنے والے شائقین ، کافی چائے، مشروبات، اور ترک کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں اور تھوڑی دیر بیٹھ کر ریسٹ بھی کرسکیں۔ ہر روز شام کے وقت شائقین کے لیے لائیو شو کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں ڈرامے میں حصہ لینے والے اداکار نہ صرف شائقین میں گھل مل جاتے ہیں، بلکہ ڈرامے میں اپنے پیش کردہ کردار کی کچھ جھلکیاں لائیو بھی پیش کرتے ہیں، یہاں سیٹ پر ہی تِیر اندازی ، ریسلنگ اور ہارس شوپیش کیا جاتا ہے، جس میں شائقین بڑی گہری دل چسپی کااظہار کرتے ہیں۔ 

    اس سیٹ پر سب سے زیادہ رش، کورولش عثمان کے مرکزی کردارعثمان بے کےمرکزی خیمہ پر دکھائی دے گا۔ اس خیمہ میں شائقین عثمان بے کے پہنے ہوئے یونیفارم کو پہننا اپنے لیے ایک اعز از سمجھتے ہیں اور ہاتھ میں تلواراٹھائے پوز دینے کو اپنا ایک اہم فریضہ سمجھتے ہیں۔ سوعت کے علاقے میں قطار در قطار موجود خیموں کو شائقین ایک ایک کرکے اس کے اندر جھانکنے کو اپنے لیے خوشی کا سب سے بڑا وسیلہ سمجھتے ہیں اور ان کی خوشی اس وقت دوبالا ہوجاتی ہے، جب کوئی اداکار ان کے قریب آ کر ان سے بات چیت کرتا ہے۔ 

    کورولوش عثمان -5 سیزن

    جیسا کہ ہم چکے ہیں کہ یہاں پر موجود قدیم طرز کے جدید ریسٹورنٹ میں روایتی شربت سے بھی لطف انداز ہوسکتے ہیں اور اگر آپ کافی پینا چاہیں تو بوزداع ڈرامے کے سیٹ پر کافی اور خاص طور پر ترکش کافی سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اپنی دن کی تھکن دُور کرتے ہوئے شام کو ہونے والے لائیو شو کے لیےاپنے آپ کو ترو تازہ محسوس کرسکتے ہیں۔

    اوزگے توریر

    اسی سیٹ پر گفٹ شاپ بھی موجود ہے، جہاں ہر وقت خریدو فروخت کرنے والے شائقین کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ شائقین اس گفٹ شاپ میں رکھے گئے، ڈراما سیریز میں استعمال ہونے والے ملبوسات، شالوں، تلواروں، نیزوں اور دیگر تمام اشیاء کو خرید سکتے ہیں اور اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ بوزداع ڈرامے کے سیٹ پر برصغیر پاک و ہند کے علاوہ لاطینی امریکا ممالک سے لے کر مشرقِ وسطی، وسطی ایشیا، افریقا، بلقان جیسےخطوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ترکیہ کے مقامی باشندے بھی بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاک ترک دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے سائنس ،ثقافت اور صحت کے منصوبے شروع کررہے ہیں۔ڈاکٹر کمال ایدن
    Next Article ہم مختصر وقت میں مشکلات پر قابو پالیں گے۔ایردوان
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.