Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کی خواتین قومی والی بال ٹیم نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100ویں سالگرہ پر تاریخ رقم کرنے کا سلسہ جاری رکھاہوا ہے ترکیہ کی سربیا کو شکست اور یورپی چمپین کا اعزاز حاصل کرلیا
    ترکیہ

    ترکیہ کی خواتین قومی والی بال ٹیم نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100ویں سالگرہ پر تاریخ رقم کرنے کا سلسہ جاری رکھاہوا ہے

    ترکیہ کی سربیا کو شکست اور یورپی چمپین کا اعزاز حاصل کرلیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید4ستمبر , 2023Updated:4ستمبر , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    ترکیہ کی خواتین کی قومی والی بال ٹیم یورپین چمپئین
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کی خواتین کی قومی والی   بال ٹیم نے   جمہوریہ کی 100ویں سالگرہ پر تاریخ رقم  کردی

    جمہوریہ  ترکیہ کے قیام   کی 100 ویں سالگرہ  کے موقع پر ترکیہ کی خواتین کی   قومی والی بال ٹیم نے  تاریخ رقم  کردی ہے۔ اس سے قبل نیشنز لیگ میں بہترین نتیجہ حاصل کرنے والی   ترکیہ کی خواتین کی   قومی والی بال ٹیم  نے سربیا کو ٹائی بریک سیٹ میں شکست دے کر ایک بار پھر میدان  مارلیا ہے۔

    ترکیہ کی خواتین کی قومی والی بال ٹیم

    ترکیہ کی خواتین کی   قومی والی بال ٹیم   نے تاریخ رقم  کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ۔ پہلی بار نیشنز لیگ کپ جیتنے والے سلطانز نے یورپی چیمپئن شپ میں “سربیا” کی ٹیم کو   3-2 سے شکست دے کر یورپین چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    فائنل میں سربیا کو اگرچہ ترکیہ پر   نفسیاتی برتری حاصل تھی لیکن ترکیہ کی خواتین کی   قومی والی بال ٹیم   نے اس بار میدان مارنے میں کامیابی حاصل کی۔  سربیا نے پہلا سیٹ 27-25 سے جیتا۔ ورگاس کے علاوہ ابرار نے بھی اسکور میں اہم کردار ادا کیا اور دوسرا سیٹ 25-21 کے اسکور کے ساتھ جیت لیا ۔ 

     خواتین کی ترک والی بال ٹیم نے  سال 2023  CEV  یورپی چیمپیئن شپ کے فائنل میں سربیا کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا دیا ۔

     برسلز میں یہ مقابلہ  پہلے سیٹ میں ترک ٹیم کے لیے مایوس کن  مگر دوسرے سیٹ کا آغاز کافی سنسنی خیز رہا جس میں اس نے اکیس کے مقابلے میں پچیس پوائنٹس حاصل کیے ۔

    ترکیہ کی خواتین کی قومی والی بال ٹیم

     تیسرے  سیٹ کا آغاز کافی پر جوش ہوا جس کے نتیجے میں ترک ٹیم نے  مخالف ٹیم کے  تیرہ پوائنٹس کے جواب میں پندرہ پوائینٹ اسکور کرتے ہوئے دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے یہ مقابلہ جیت لیا ۔

     صدر ایردوان نے سوشل میڈیا پر  ترک والی بال ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    ورگاس نے تنہا ہی سربیا کو مات دیے رکھی

    بلاشبہ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ حصہ میلیسا ورگاس کا تھا جو آخری پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ چیمپئن شپ کے ایم وی پی کے طور پر منتخب ہونے والے والی بال کے اسٹار کھلاڑی بھی فائنل میں اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہے۔ ورگاس نے ٹیم پر انی مہر ثبت کردی ہے۔  قومی والی بال کھلاڑی، جو اپنی انا کے خلاف سیمی فائنل میں اٹلی کے خلاف پہلی بار سٹار بن کر ابھرنے والی  ورگاس نے  فائنل میں  بوسکوویچ  کو بھی ڈھیڑ کردیا اور  41 پوائنٹس کے ساتھ فائٹ مکمل کرتے ہوئےترکیہ کے لیے تاریخ رقم کردی ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسید علی گیلانی کا یوم شہادت اور حکومت پاکستان۔ایک لمحہ فکریہ
    Next Article انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد صدر ایردوان کا پریس اور عوام سے خطاب ، اہم پیغامات
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.