Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ترکیہ کے دورے پر، صدر رجب طیب ایردوان اور اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات جنرل عاصم منیر کی خدمات کے اعتراف پر لیجن آف میرٹ
    پاکستان

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ترکیہ کے دورے پر، صدر رجب طیب ایردوان اور اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات

    جنرل عاصم منیر کی خدمات کے اعتراف پر لیجن آف میرٹ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید13ستمبر , 2023Updated:13ستمبر , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدر ایردوان سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ  کے دورے پر تشریف لائے چیف آف آرمی سٹاف جنرل  سید عاصم منیر نے ترکیہ کے ساتھ دفاعی تعاون کو بڑھانے  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    صدر ایردوان-جنرل عاصم منیر-حقان فیدان

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل  سید عاصم منیر نے  اپنے دورہ  ترکیہ  کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان، وزرائے خارجہ اور دفاع، ترک جنرل اسٹاف کے کمانڈر اور ترک زمینی اور فضائی افواج کے کمانڈروں سے  الگ الگ ملاقات کی۔

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج انقرہ میں  ترکیہ کے صدر  رجب طیب ایردوان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔  چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) نے ترکیہ کے سرکاری دورے پر اعلیٰ ترک قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا۔

    جنرل عاصم منیر ترک مسلحافواج کے ہیڈکوارٹر میں

    جنرل منیر نے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ترک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ترک مسلح افواج کی آپریشنل تیاری ے معیار کی بھی تعریف کی۔

    یہ دورہ تاریخی سفارتی اور فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے دونوں برادر ممالک کے اعلیٰ سطحی باہمی دوروں کا حصہ ہے۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور تربیتی تعاون کو “بڑھانے” پر زور دیا، یہ بات فوج کے میڈیا ونگ نے بدھ کو ایک بیان میں کہی۔

    جنرل منیر سے ملاقات  کرنے والے ترک رہنماؤں نے اس سال فروری میں ترکی میں آنے والے بدقسمت زلزلے کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے والے پاک فوج کے انجینئرز کی کوششوں کو سراہا۔

    آرمی چیف نے جمہوریہ ترکیہ کے بانی  مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر  حاضری دی  اورپھولوں کی چادر چڑھائی اور ترک رہنما کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    جنرل عاصم منیر کی مزارِ اتاترک پر حاضری

    بعد ازاں انہوں نے ترک لینڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ان کی آمد پر جنرل منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    آرمی چیف کو ترک وزیر دفاع اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ سے نوازا۔

    جنرل عاصم منیر جنرل ہیڈکوارٹر میں

    آرمی چیف نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ہمیشہ مصیبت کی گھڑیوں اور فتح کے لمحات میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتا رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو شرفِ ملاقات بخشا ہے،ملاقات میں دونوں ممالک کے دفاعی امور پر تبادلہ خیال
    Next Article ۔ “ہم آقا بننے کے لیے نہیں بلکہ نوکر بننے کے لیے سیاست میں آئے ہیں۔ایردوان
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.