Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»فلسطین مظلوم ہے اور اسرائیل ظالم۔ایردوان۔
    ترکیہ

    فلسطین مظلوم ہے اور اسرائیل ظالم۔ایردوان۔

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز13اکتوبر , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر ایردوان نے استنبول کانگریس سنٹر میں ترکیہ افریقہ چوتھے بزنس اینڈ اکانومی فورم کی اختتامی تقریب میں فلسطین کے حوالے سےاہم بیان جاری کیا ۔

    فلسطین اس وقت مظلوم ہے لیکن اسرائیل ایسی حالت میں نہیں ہے۔

    ۔ بلاشبہ، امریکہ کی طرف سے خطے میں طیارہ بردار جہاز بھیجنا، جن کے ساتھ ہم نیٹو میں ہیں، بدقسمتی سے امن، سکون، بات چیت، سفارت کاری اور فریقین کے درمیان تناؤ کو کم کرنے میں معاون نہیں ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ایردوان نے سخت ردعمل کا اظہارکیا ۔

    ایردوآن نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’میں اسرائیل سے ایک یہودی کی حیثیت سے رابطہ کرتا ہوں، وزیر خارجہ کے طور پر نہیں۔ یہ کیسا سیاست دان ہے، یہ کیسا طرز عمل ہے۔؟

    انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیل جنگ نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ 1967 کی سرحدوں کے اندر، مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے ساتھ، جغرافیائی سالمیت کے ساتھ ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں امن نہیں ہو گا۔

    اس وقت اسرائیل الجھن میں ہے! روس کے بعد چین نے بھی اسرائیل سے منہ موڑ لیاہے۔

    ایردوآن نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان رونما ہونے والے واقعات نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ کشیدگی پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ ہم مساجد، ہسپتالوں اور شہری بستیوں پر بمباری جیسے حملوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ اس وقت

    اسرائیل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

    میں یہاں سے پوری دنیا کو پکار رہا ہوں، اسرائیل کا 360 مربع کلومیٹر میں 20 لاکھ لوگوں کی بجلی، پانی، ایندھن اور خوراک کاٹنا بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ کو انسانی امداد کو رفح گیٹ سے گزرنے کی اجازت دینی ہوگی۔

    ترکیہ نے آج صبح Ariş ہوائی اڈے پر انسانی امداد کا ایک طیارہ بھیجا، جس میں ادویات، پائیدار خوراک، ڈبہ بند خوراک، ڈائپر، پانی اور طبی سامان شامل ہیں ۔

    اس وقت غزہ میں خواتین، بچے اور مائیں تباہ ہو رہی ہیں۔ کسی کو اس کی فکر نہیں ہے۔ لیکن ہم سخت پریشان ہیں۔

    ہم برادر مصری حکام کے قریبی تعاون سے غزہ تک اپنی انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ جہاں لاکھوں افراد غذائی قلت کے خطرے سے دو چار ہوچکے ہیں۔

    ہم یہ نہیں کہتے کہ ایک طرف یہودی ہیں اور دوسری طرف مسلم ہم انسانیت کے طور پر سب کی مدد کریں گے۔

    ایردوآن نے دنیا سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مظلوم فلسطینیوں کا حال نظر نہیں آتا؟ کیا آپ کو ان شہید بچوں کا حال نظر نہیں آتا؟

    کیا فلسطین میں بسنے والے لوگ انسان نہیں ۔؟؟

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ حماس اسرائیل تنازعہ روکنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ نعمان قرتولموش
    Next Article نیوزی لینڈ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ
    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.