Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ہم تشدد کے علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کے سخت خلاف ہیں : وزیر خارجہ حقان فیدان
    ترکیہ

    ہم تشدد کے علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کے سخت خلاف ہیں : وزیر خارجہ حقان فیدان

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز1نومبر , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ترکیہ ایک ضامن کی حیثیت سے ذمہ داری اٹھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ‘اسرائیل کو فوری طور پر اس ظلم اور جبر کے راستے سے پیچھے ہٹنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے کے اندر اور باہر تمام فریقین سے دیرپا امن کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    وزیر فدان نے کہا، ‘بدقسمتی سے یورپی یونین جنگ بندی نہیں کرنا چاہتی’ اسرائیل کی جانب سے”غزہ میں ظلم کے پہاڑ ٹوٹ چکے ہیں۔

    آج غزہ کی صورتحال ہماری پریس کانفرنس کے ایجنڈے کا سب سے اہم حصہ تھا۔

    غزہ پر اسرائیل کا غیر قانونی محاصرہ جاری ہے۔ غزہ کے لوگ کئی دنوں سے شدید بمباری کی حالت میں ہیں۔ ہمارے لیے اس ظلم کے پر خاموش رہنا ناممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے امریکہ کی ایما پر غزہ کے لوگوں،بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

    اسرائیل کو سمجھنا چاہیے کہ فلسطینیوں کو نظر انداز کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ یہ ناقابل قبول ہے کہ کچھ ممالک غزہ میں قتل عام کی حمایت کرتے ہیں۔’

    “ہم ایک ضامن کے طور پر ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہیں”

    ‘ہم سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی امن کانفرنس اس کام کے لیے موزوں ترین پلیٹ فارم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بطور ترکیہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔’ہم نہیں چاہتے کہ تشدد علاقائی جنگ میں بدل جائے۔

    ان تمام کوششوں کا مقصد 67 سرحدوں پر مبنی جغرافیائی سالمیت کے ساتھ ایک خودمختار *فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔* ‘فلسطین اور اسرائیل دونوں کے لیے امن کے حصول کا راستہ دو ریاستی حل کے ذریعے ہے۔

    یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ یورپی یونین جنگ بندی کا لفظ سننا نہیں چاہتے۔

    ترکیہ کی ‘کچھ تجاویز ہیں جو ہم نے پیش کی ہیں۔ ہم فوری طور پر جنگ بندی کے ساتھ ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں ۔ مستقل حل نہ نکلا تو جنگ بندی کے بعد دوبارہ مسائل پیدا ہوں گے۔ اسرائیل اور مغربی معاشروں کو اس حقیقت کو قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں ایسا حل قبول کرنا چاہیے جس سے *فلسطینیوں* کو بھی اطمینان ہو، ورنہ تشدد کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

    اس وقت جنگ بندی اور امن پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔

    ترکیہ کی جانب سے ضمانت کی پیشکش کے حوالے سے اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ‘ہم غزہ کے معاملے میں ایردوان کے شکر گزار ہیں۔ “ہم کسی بھی ایسی تجویز کا جائزہ لیں گے جو جنگ کے پھیلاؤ کو روکے اور فلسطینی عوام کے حقوق کو یقینی بنائے،”

    فیدان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو کچھ رعایتیں دینے اور اپنے وعدوں کو نبھانے کی ضرورت ہے۔

    فیدان نے مزید کہا کہ رفح بارڈر گیٹ کھولنے کے حوالے سے “ہم دیکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں غزہ سے غیر ملکی شہریوں کو جن میں ترک شہری بھی شامل ہیں ،بحفاظت نکال دیا جائے گا۔”

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صد سالہ یومِ جمہوریہ ترکیہ پر انقرہ میں سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی رہائش گاہ پر شاندار تقریب ، ممتاز شخصیات کی شرکت

    یومِ جمہوریہ پر پاک- ترک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ

    Next Article

    کشمیر کی حمایت بین الاقوامی قانون کاتقاضا ہے: دریا یانک کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جانا چاہیے: برہان قایا ترک

    کشمیر کی حمایت پرصدر ایردوان کے مشکور ہیں: سفیر پاکستان

    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.