Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ری پبلیکن پیپلز پارٹی کی 70 سال بعد تاریخی کامیابی ،تمام بڑے شہر فتح کرلیے، ایردوان کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں فاتح ایربکان کی نیو رفاہ پارٹی نے آق پارٹی میں ڈینٹ ڈال دیا
    ترکیہ

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی کی 70 سال بعد تاریخی کامیابی ،تمام بڑے شہر فتح کرلیے، ایردوان کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں

    فاتح ایربکان کی نیو رفاہ پارٹی نے آق پارٹی میں ڈینٹ ڈال دیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید31مارچ , 2024Updated:31مارچ , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    بلدیاتی انتخابات 2024
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ  کے81 صوبو ں میں ہونے والے انتخابات نے  طویل عرصے بعد   ترکیہ کی بائیں بازو کی جماعت  ری پبلیکن پیپلز پارٹی  (CHP)جس نے کبھی بھی  25 فیصد ووٹ حاصل کرنے کی حد عبور نہ کی تھی نے   70 سال کے طویل عرصے بعد   94 فیصد بکس کھلنے کے بعد  38 فیصد  کے لگ بھگ ووٹ حاصل کیے ہیں  جبکہ  برسر اقتدار  جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی 22 سال کے طویل اقتدار کے بعد پہلی  بار  CHP کے پیچھے رہی ہے اور آق پارٹی نے  35 فیصد  ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    ترکیہ بلدیاتی انتخابات2024

    دارالحکومت انقرہ میں اس وقت تک 94 فیصد ووٹ گنے جاچکے ہیں جن کے مطابق    CHP کے امیدوار  اور  موجودہ مئیر منصور یاواش نے  ریکارڈ  60 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ  ان کے مدِ مقابل آق پارٹی کے امیدوار  ترگت آلتنوک نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    منصور یاواش

    اسی طرح ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں  اس وقت تک کھولے گئے 92 فیصد بیلٹ بوکسز میں سے نکلنے والے نتائج کے مطابق  موجودہ  مئیر اکرم امام اولو جو کہ CHP کے امیدوار تھے نے 50 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں  جبکہ آق پارٹی کے امیدوار اور سابق  وزیر مرات کرم  صرف 40 فیصد ووٹ حاصل کرنے ہی میں کامیاب رہے ہیں ۔

    اکرم امام اولو

    ترکیہ کے تیسرے بڑے شہر از میر جس کے بارے میں آق پارٹی اس بار اس شہر سے انتخابات جیتنے کا دعویٰ کررہی تھی کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آق پا رٹی کے امیدوار  حمزہ داع کھلنے والے  94 فیصد بکسز کے بعد صرف 37 فیصد ہی ووٹ حاصل کر پائے ہیں جبکہ ان کے مدِ مقابل اور CHP کے امیدوار  جمیل توگائے 48 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے قلعے کا تحفظ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

    جمیل توگائے

    ترکیہ کے سیاحتی مرکز انطالیہ  کی تازہ ترین صورتِ حال  کے مطابق  اس وقت تک کھولے جانے والے  90 فیصد بکسز  کے نتائج کے مطابق اس بار آق پارٹی کو صرف 20 فیصد ووٹ پڑے ہیں تو ان کے حریف CHP کے امیدوار  کو 48 فیصد  ووٹ سے کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

    ترکیہ کے تقریباً تمام ہی بڑے شہروں  یعنی میٹرو پولیٹن میں میں ترکیہ کی حزبِ اختلاف کی جماعت ریپبلیکن پیپلز پارٹی CHP  کامیاب رہی ہے۔

    ریپبلیکن پیپلز پارٹی CHP تقریباً 70 سال کے طویل عرصے بعد  اپنی 25 فیصد ووٹ حاصل کرنے کی شرح کی حد کو عبور  کرتے ہوئے  38 فیصد ووٹوں سے تاریخی کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

    ان انتخابات کی سب سے اہم بات  ترکیہ کے سابق وزیراعظم  نجم  الدین ایبکان کے صاحبزادے   فاتح ایربکان  کی  نیو رفاہ پارٹی نے  ان بلدیاتی انتخابات  میں  5 فیصد کے لگ بھگ ووٹ حاصل کرتے ہوئے اور 69 ڈسٹرکٹ میں اپنے  امیداروں کو کامیابی دلواتے ہوئے آق پارٹی   کو ایسا  زخم اور ڈینٹ لگایا ہے جس کے نتیجے میں  آق پارٹی کے بڑے پیمانے پر  اپنے قایم سے لے کر  اب تک کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    فاتح ایربکان

    فاتح ایربکان  کے آئندہ   ترکیہ کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے  اور آئندہ کے صدارتی امیدوار میں ایک مضبوط امیدوار کی حیثیت سے ابھر کر  سامنے انے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    ان انتخابات میں  عوام کی بڑی تعداد نے ملک کی  بگڑتی ہوئی معاشی حالت اور  افراطِ زر کی شرح میں کئی سالوں سے جاری    اضافے  اور  خاص طور پر ریٹائرڈ افراد  کی زندگی کو اجیرن  بنانے والی تنخواہ   نے بھی بڑا اہم کردارا ادا کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ کےتمام شہروں کے مئیر کےانتخابات، کس جماعت کاپلڑہ بھاری ؟ آق پارٹی استنبول کی مئیر شپ حاصل کر پائے گی؟

    کیا یہ صدر ایردوان کی سیاسی زندگی کے آخری انتخابات ہیں؟

    Next Article

    انقرہ میں یومِ پاکستان کی شاندار تقریب، وزیر دفاع، وزیر تجارت ، مسلح افواج ،مئیر انقرہ، اعلیٰ سول حکام کی شرکت

    پاکستان کے ساتھ بھر پور یکجہتی اور تعاون کااعلیٰ حکام کا اظہار

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.