Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کی سیاست میں اہم ترین دن ، ری پبلیکن پیپلز پارٹی ( CHP) کی 21ویں غیر معمولی کانگریس، نئے سیاسی بیانیے کی جانب پہلا اہم قدم CHP کا انتخابی روڈ میپ: امام اولو کی رہائی اور قبل از وقت انتخابات پر زور
    ترکیہ

    ترکیہ کی سیاست میں اہم ترین دن ، ری پبلیکن پیپلز پارٹی ( CHP) کی 21ویں غیر معمولی کانگریس، نئے سیاسی بیانیے کی جانب پہلا اہم قدم

    CHP کا انتخابی روڈ میپ: امام اولو کی رہائی اور قبل از وقت انتخابات پر زور

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5اپریل , 2025Updated:5اپریل , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    ترکیہ، ری پبلیکن پیپلز پارٹی ( CHP) غیر معمولی کانگریس
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    تحریر: ڈاکٹر فرقان حمید

    ترکیہ کی سیاست میں ایک اہم لمحہ آن پہنچا ہے۔ ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کل انقرہ کے ناظم حکمت ثقافتی مرکز میں اپنی 21ویں غیر معمولی کانگریس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جو صرف ایک تنظیمی اجلاس نہیں بلکہ ایک وسیع تر سیاسی پیغام کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

    انقرہ ری پبلیکن پیپلز پارٹی (CHP) کی غیر معمولی کانگرس

    کانگریس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور انقرہ کی فضا ایک نئے سیاسی ولولے کی گواہی دے رہی ہے۔ مرکزی ہال کے گرد و نواح کو CHP کےپرچموں  سے سجایا گیا ہے، جب کہ عمارت کے بالائی حصے پر دو علامتی شخصیات ،  جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک اور پارٹی چیئرمین اؤزگور اوزیل  کی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ ان تصاویر کے ذریعے ایک مضبوط بیانیہ دیا گیا ہے: ماضی کی بنیاد پر حال کا اعتماد اور مستقبل کی امید۔

    فیصلہ کرنے کا حق صرف عوام کو حاصل ہے : نعرے سے نظریے تک

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی، اوزگور اوزیل

    کانگریس کے اندرونی حصے میں لگائے گئے بینرز پر واضح نعرہ درج ہے:
    21ویں غیر معمولی کانگریس – فیصلہ کرنے کا اختیار صرف عوام کو حاصل ہے 

    یہ محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک سیاسی دعویٰ ہے، جو موجودہ حکومت کے خلاف حزبِ اختلاف کی آئینی و عوامی بالادستی پر زور دیتا ہے۔ CHP اس پیغام کے ذریعے یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ وہ ترک جمہوریت کی اصل وارث ہے اور قومی اختیار کسی ایک فرد یا جماعت کے ہاتھ میں نہیں، بلکہ پوری قوم کے پاس ہے۔

    میڈیا کے لیے خصوصی اقدامات: پیغام کی وسعت کا عکاس

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی 

    کانگریس کی میڈیا کوریج کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ پریس کے نمائندوں کے لیے ایک مخصوص علاقہ مختص کیا گیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے کانگریس کی کارروائی نشر کر سکیں۔ یہ قدم CHP کے اس ارادے کی جھلک دیتا ہے کہ وہ اپنی حکمت عملی، پیغام اور وژن کو صرف پارٹی کارکنوں تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ اسے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔

    صرف کانگریس نہیں بلکہ ایک علامتی احتجاج بھی

    سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ غیر معمولی کانگریس درحقیقت CHP کی موجودہ نظام کے خلاف ایک علامتی مزاحمت ہے۔ ایسے وقت میں جب حکومت پر عدلیہ کے سیاسی استعمال، ٹرسٹی نظام اور اپوزیشن پر دباؤ کے الزامات عائد ہو رہے ہیں، CHP کی جانب سے منظم، پُرامن اور پرعزم انداز میں یہ کانگریس ایک سیاسی موقف کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

    یہ کانگریس صرف تنظیمی تبدیلیوں کی نہیں بلکہ سیاسی رجحان کی تبدیلی کی بھی نوید ہو سکتی ہے۔ ایک ایسی سیاسی قوت کی تشکیل جو خود کو محض تنقید تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ متبادل حکمرانی کی سنجیدہ دعویدار کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے۔

    CHP کا انتخابی روڈ میپ: امام اولو کی رہائی اور قبل از وقت انتخابات پر زور

    اکرم امام اولو

    ترکیہ، ری پبلیکن پیپلز پارٹی ( CHP)  کے نائب چیئرمین برہان الدین بلوٹ نے پارٹی کی حالیہ کانگریس کے بعد آئندہ سیاسی حکمت عملی کا واضح اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ CHP اب محض مزاحمت نہیں بلکہ متبادل حکمرانی کے لیے بھی بھرپور تیاری کرے گی۔ ان کے مطابق پارٹی کی تمام تر توجہ اب امام اولو کی رہائی اور قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر مرکوز ہے۔

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی ( CHP)  کے ڈپٹی چئیرمین  بلوت  نے پارٹی کنونشن کے بعد اپنی گفتگو میں بتایا کہ CHP ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں، عوامی اجتماعات اور دستخطی مہم کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے استنبول اور ترکیہ کے مختلف شہروں میں ہر ہفتے  ریلی منعقد کیا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر بدھ استنبول کی ایک ڈسٹرکٹ  میں اور ہر ہفتے کے آخر میں کسی ایک شہر  میں ریلی منعقد کیا کریں گے  اور اس سلسلے کا آغاز استنبول کی ڈسٹرکٹ شیشلی   اور سامسن  شہر  سے کررہے ہیں۔

    ڈیمو کریسی کے دفاع میں کانگریس کی حیثیت

    ڈیمو کریسی کے حق میں مظاہرے

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی ( CHP)  کے ڈپٹی چئیرمین  بلوت  نے یہ بھی واضح کیا کہ پارٹی کی کانگریس صرف تنظیمی سرگرمی نہیں، بلکہ ایک علامتی سیاسی اقدام تھی، جو "ڈیمو کریسی  اور عوامی خودمختاری کے دفاع” کے جذبے کی نمائندگی کرتی ہے۔
    انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت عدلیہ کو اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کر رہی ہے اور CHP کو مختلف سازشوں کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ  یہ کنونشن ٹرسٹی نظام، عدالتی دباؤ اور دھمکیوں کے خلاف ہماری اجتماعی مزاحمت کی گواہی بنے گا،

    دستخطی مہم: عوامی حمایت کا مظہر

    دستخطی مہم: عوامی حمایت کا مظہر

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی ( CHP)  کے ڈپٹی چئیرمین  بلوت   نے  جاری  دستخطی مہم کا حوالہ  دیتے ہوئے کہا کہ  صرف تین دنوں میں 50 لاکھ دستخط حاصل کیے گئے، اور اعلان کیا کہ اگلا ہدف 30 ملین افراد کے دستخط حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ عوام نہ صرف امام اولو کی رہائی چاہتے ہیں بلکہ ملک میں حقیقی جمہوری انتخابات کے خواہاں ہیں۔

    حکمرانی کا متبادل ماڈل تیار

    CHP کے نائب چیئرمین نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ پارٹی ایک ایسا حکومتی پروگرام تشکیل دے رہی ہے جو نہ صرف موجودہ نظام کا متبادل ہو بلکہ کسی بھی ممکنہ انتخابی کامیابی کی صورت میں فوری عمل درآمد کے لیے تیار ہو۔
    اگر امام اولو قید میں بھی ہوں تو CHP اپنی سیاسی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ہم سوموار سے اپنی حکومتی پالیسی پر عملی کام کا آغاز کریں گے۔

    : CHP کا جارحانہ انداز، حزبِ اختلاف کی نئی سمت؟

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، CHP کی حالیہ حکمت عملی ایک طویل خاموشی کے بعد حزبِ اختلاف کے لیے ایک نیا جارحانہ بیانیہ تشکیل دے رہی ہے۔ نہ صرف جماعت میدانِ عمل میں واپس آ چکی ہے، بلکہ وہ امام اولو کو مرکزِ سیاست میں لا کر حکومت پر سیاسی و اخلاقی دباؤ بڑھا رہی ہے۔

    پارٹی کی سرگرمیاں، عوامی رابطے، اور تنظیمی عمل کی ترتیب اس امر کی علامت ہے کہ CHP اب صرف تنقید پر اکتفا کرنے کے بجائے خود کو ایک متحرک اور فعال متبادل کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ : وزیر تجارت بولات
    Next Article

    CHP کی غیر معمولی کانگریس میں اؤزگور اوزیل ریکارڈ ووٹوں سے دوبارہ چیئرمین منتخب، عوام نے CHPکو 47 سال بعد پہلی پوزیشن دلوا دی

    CHP کا ترکیہ میں جمہوریت، شفافیت اور عدل کے فروغ دینے کا فیصلہ

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.