Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»صدر ایردوان ایک عظیم اور دلیر رہنما ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے:محمد شہباز شریف پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہر معاملے میں مکمل اہم آہنگی ہے: ایردوان
    پاکستان

    صدر ایردوان ایک عظیم اور دلیر رہنما ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے:محمد شہباز شریف

    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہر معاملے میں مکمل اہم آہنگی ہے: ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22اپریل , 2025Updated:22اپریل , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف- صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیر اعظم شہباز شریف اور  صدر ایردوان کی صدارتی کمپلیکس میں اہم ملاقات، ملاقات میں  خطے کے مسائل، دہشت گردی، فلسطین، تجارت، دفاع، تعلیم و توانائی سمیت اہم شعبوں میں تعاون پر  بات چیت

    صدر ایردوان اور وزیراعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف  اور صدر رجب طیب ایردوان  کے درمیان صدارتی کمپلیکس، انقرہ میں نہایت اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، معاشی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی امور میں قریبی ہم آہنگی پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف: صدر ایردوان ایک عظیم اور دلیر رہنما ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر میں صدر ایردوان کو “عظیم اور بہادر لیڈر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ”ترکیہ کو متحد رکھنے، اس کی معیشت کو مضبوط بنانے اور دنیا میں اس کا وقار بلند کرنے میں ان کی جدوجہد ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نہ صرف ترکیہ بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔ انہوں نے ترکیہ کو ایک مضبوط اور جدید معیشت میں بدلنے میں کلیدی کردار ادا کیا “

    انہوں نے کہا کہ”ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے دونوں حکومتیں سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں۔”

    شہباز شریف نے ترک حکومت کی قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی تیز رفتار بحالی کو “ایک معجزہ” قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

    دوستی کی نئی جہت: گرمجوشی، برادری اور عملی شراکت داری کا مظہر

    صدر ایردوان – وزیراعظم شہباز شریف

    صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ”میں نے رواں سال فروری میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی حکومت نے نہایت پرتپاک مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔”

    انہوں نے بتایا کہ اس دورے کے دوران تجارت، توانائی، زراعت، دفاع، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبہ جات میں 25 سے زائد معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے، جن پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

    صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں دوستی، تعاون اور یکجہتی کو اہمیت دیتا ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم

    صدر ایردوان

    صدر ایردوان نے کہا کہ “ترکیہ، ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف مضبوط مؤقف اپنایا ہے۔ پاکستان میں شہید ہونے والے بھائیوں کے لیے دعاگو ہوں۔”

    اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور دفاعی صنعت میں پیش رفت

    صدر ایردوان نے  کہا کہ  دونوں رہنماؤں نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سہولیات دینے، خصوصی اقتصادی زونز مختص کرنے، اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ”توانائی اور قیمتی معدنیات کے شعبے میں تعاون کے نئے دروازے کھولنے کے لیے ترکیہ کے وزیر توانائی نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران قابل قدر پیش رفت کی  کرنے، اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔صدر ایردوان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سہولیات دینے، خصوصی اقتصادی زونز مختص ہے۔”

    صدر ایردوان نے فلسطین پر پاکستان   موقف کو سراہا ہے

    صدر ایردوان نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے جاندار مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ”غزہ میں ہونے والی نسل کشی پر جس جرات مندانہ انداز میں پاکستان نے آواز بلند کی، وہ قابل تحسین ہے۔ ہم اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے ساتھ مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔”

    وفود کی شرکت اور عشائیہ

    ملاقات کے بعد صدر ایردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، ایس اے پی ایم طارق فاطمی، اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید شامل تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2روزہ دورے پر تشریف لا رہے ہیں، پہلے ون آن ون ملاقات، بعد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

    شہباز شریف کے دورہ ترکیہ سے دونوں ممالک کے تعلقات بلندیوں پر

    Next Article

    ترکیہ کا بڑا فیصلہ جس سےبھارت میں آگ لگ گئی، مودی حکومت کے پاوں تلے سے زمین سرک گئی،ترکیہ کے جنگی طیاروں کی پاکستان میں لینڈنگ

    ترکیہ کے غیرمعمولی دفاعی تعاون نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.