Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان ترکیہ کی جان ہے، اسلام آباد ترکیہ کی سرحدی چوکی ہے ، انقرہ کی سیکورٹی اسلام سے شروع ہوتی ہے، اسلام آباد ہماری ریڈ لائین ہےہم کبھی پاکستانیوں کی جنگِ آزادی پر ترکیہ کی مدد کو فراموش نہیں کرسکتے
    پاکستان

    پاکستان ترکیہ کی جان ہے، اسلام آباد ترکیہ کی سرحدی چوکی ہے ، انقرہ کی سیکورٹی اسلام سے شروع ہوتی ہے، اسلام آباد ہماری ریڈ لائین ہے

    ہم کبھی پاکستانیوں کی جنگِ آزادی پر ترکیہ کی مدد کو فراموش نہیں کرسکتے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید9مئی , 2025Updated:9مئی , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پاکستان بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین علی شاہین
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی   میں غازی انتیپ  سے آق پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ اور ترکیہ-پاکستان بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین  علی  شاہین نے  ترکیہ کے  ٹی وی نٹ کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ملک ہے ، پاکستان کے باشندوں نے جس طرح ترکیہ کی جنگِ آزادی کے موقع پر  ترکیہ کی حمایت  اور مدد کی تھی  اس کو بھلا کون فراموش کرسکتا ہے۔

    پاکستان بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین علی شاہین

    انہوں نے  پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں کہا کہ اس کی بنیادی وجہ  مسئلہ کشمیر ہے  جب تک مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرلیا جاتا  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری رہے گی۔

    انہوں مسئلہ کشمیر کی اپنے ترک ناظرین کو وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ  جس طرح ترکیہ اور  یونان کے درمیان مسئلہ قبرص جاری ہے اور  یہ جزیرہ دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے بالکل اسی طرح کشمیر  دو حصوں میں  تقسیم ہوچکا ہے حالانکہ پورے کشمیر میں  مسلمان  اکثریت میں آباد ہیں  اور اس مسئلے کو   کشمیر  کو بھی  کشمیری عوام  کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے۔

    علی شاہین -صدر ایردوان

    انہوں نے کہا کہ  ترکیہ اس مسئلے کو  اقوام متحدہ کی  قرار دادوں  کے مطابق حل کرنے کی حمایت کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو تین طریقوں سے  حل کیا جاسکتا  ہے ۔ پہلا طریقہ  اقوام متحدہ کی قراردادوں  کے مطابق ہے  جبکہ دوسرا طریقہ پُر امن مذکرات  کے ذریعے اور  تیسرا طریقہ   کشمیر کے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے کیا جاسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت اچھی طرح جانتا ہے کشمیری عوام  پاکستان  کے حق میں فیصلہ سنائیں گے اس لیے وہ  اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قرادادوں  پر عمل درآمد کرنے سے گریز کررہا ہے اور وہ اب بھی علاقے میں استصوابِ رائے کروانے سے گریز کررہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ علاقے میں آباد 80 فیصد کشمیری مسلمان یا آزادی  یا پھر پاکستان کے ساتھ الحاق  کے حق میں ووٹ دیں گے۔

    انہوں نے موجودہ صورتِ حال پر روشنی دالتے ہوئے کہا کہ مو جودہ  صورتِ حال  ماضی کی  کشمیر کے موضوع  سے متعلق ہونے والی جنگوں سے مختلف  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس جنگ کو بیرونی عناصر ہوا دے  رہے ہیں ۔

    علی شاہین – شہباز شریف

     علی شاہین نے اس موقع پر  اینکر کی جانب سے پوچھے جوانے والے  سوال “ترکیہ کیونکر پاکستان  کی حمایت کررہا ” کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ترکیہ کی جان ہے۔  ترکیہ میں پیدا ہونے والا بچہ پاکستان کی محبت  لے کے پیدا ہوتا ہے اسی طرح  پاکستان میں پیدا ہونے والا بچہ ترکیہ کی محبت سے سرشار ہوتا ہے۔ برصغیر پاکو ہند میں ترکوں کی حکومت قائم رہی ہے اس طرح پاکستانی ہمارے خون کا حصہ ہیں ہمارے رشتہ دار ہیں ۔ظہیر الدین بابر سے لے کر آخری مغل حکمران  ترک النسل ہیں ، اسی لیے پاکستان ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان  ہماری جان ہے  ، پاکستان ہمارے وجود کا حصہ ہے۔  پاکستان پر ہماری جان قربان ہے۔  

    انہوں نے کہا  بھارت اس وقت  اسرائیل  کی طرح کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے خطے سے کشمیریوں کو  ختم کرنے  کی  کوششوں کا آغاز کرچکا ہے ۔ 

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ترکیہ  کی سرحدی چوکی ہے اور انقرہ کی سیکیورٹی اسلام آباد سے شروع ہوتی ہےیعنی  اسلام آباد ہماری ریڈ لائن ہے” 

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleٹرمپ کی ایردوان سے ثالثی کا کردار ادا کرنے اپیل
    Next Article

    ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اخلاص، ایثار اور بے لوث محبت پر قائم ہیں جو سچی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال تصور کیے جاتے ہیں: ایردوان

    ہمیں ترکیہ کیساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے: شہباز شریف

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.