Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اخلاص، ایثار اور بے لوث محبت پر قائم ہیں جو سچی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال تصور کیے جاتے ہیں: ایردوان ہمیں ترکیہ کیساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے: شہباز شریف
    پاکستان

    ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اخلاص، ایثار اور بے لوث محبت پر قائم ہیں جو سچی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال تصور کیے جاتے ہیں: ایردوان

    ہمیں ترکیہ کیساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے: شہباز شریف

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید13مئی , 2025Updated:13مئی , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف- صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات عالمِ دنیا میں اُن گنے چنے رشتوں میں شامل ہیں جو اخلاص، ایثار اور بے لوث محبت پر قائم ہوتے ہیں، اور جو سچی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال تصور کیے جاتے ہیں۔

    صدر ایردوان

    صدر ایردوان نے  پاکستان کے وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف  کی جانب سے  دیے جانے والے بیان  کا نہایت  ہی  دلنشین  انداز میں جواب دیتے ہوئے  کہا کہ “ہم پاکستان کے امن، سکون اور استحکام کو نہایت اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستانی ریاست کی سمجھداری، صبر، اور بات چیت پر مبنی حکمتِ عملی قابلِ تحسین ہے، اور ہم مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ترکیہ کے طور پر، ہم پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ہم تنازعات کے حل میں پاکستانی ریاست کی دانشمندانہ، صبر آزما اور مکالمے اور مفاہمت پر مبنی پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔جیسا کہ ہم نے ماضی میں کیا تھا، ہم مستقبل میں بھی آپ کے اچھے اور مشکل دنوں میں آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    آپ کے توسط سے ، میں پاکستان کے دوست اور برادر لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    پاک-ترک دوستی زندہ باد۔

    پاکستان-ترکیہ

    اس سے  قبل ترک صدر نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئےپاکستانی قوم کے لیے اپنی حمایت کا واضح اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف اپنایا ہے۔  

    صدر رجب طیب ایردوان نے کہا دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، ان سے اہم گفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف

    اس محبت بھرے پیغام کے جواب میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک دلنشین بیان جاری کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا:
    “ہمیں ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان کی مضبوط حمایت اور غیر متزلزل یکجہتی سے بے حد متاثر ہوں۔”

    انہوں نے صدر ایردوان کی جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ ترکیہ اور پاکستان کا رشتہ وقت کے ساتھ مزید گہرا اور مضبوط ہوتا چلا جائے گا، کیونکہ دونوں ممالک مل کر ایک “روشن اور خوشحال مستقبل” کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    پاکستان ترکیہ کی جان ہے، اسلام آباد ترکیہ کی سرحدی چوکی ہے ، انقرہ کی سیکورٹی اسلام سے شروع ہوتی ہے، اسلام آباد ہماری ریڈ لائین ہے

    ہم کبھی پاکستانیوں کی جنگِ آزادی پر ترکیہ کی مدد کو فراموش نہیں کرسکتے

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    پاکستان ترکیہ کی جان ہے، اسلام آباد ترکیہ کی سرحدی چوکی ہے ، انقرہ کی سیکورٹی اسلام سے شروع ہوتی ہے، اسلام آباد ہماری ریڈ لائین ہے

    ہم کبھی پاکستانیوں کی جنگِ آزادی پر ترکیہ کی مدد کو فراموش نہیں کرسکتے

    9مئی , 2025

    ٹرمپ کی ایردوان سے ثالثی کا کردار ادا کرنے اپیل

    8مئی , 2025

    صدر ایردوان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی، کشیدگی کم کرنے کیلیے سفارتی کردار ادا کرنے کی پیشکش

    صدر ایردوان کی بھارتی حملے میں شہدا کے لیے دلی تعزیت اور مغفرت کی دعا

    7مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اخلاص، ایثار اور بے لوث محبت پر قائم ہیں جو سچی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال تصور کیے جاتے ہیں: ایردوان

    ہمیں ترکیہ کیساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے: شہباز شریف

    پاکستان ترکیہ کی جان ہے، اسلام آباد ترکیہ کی سرحدی چوکی ہے ، انقرہ کی سیکورٹی اسلام سے شروع ہوتی ہے، اسلام آباد ہماری ریڈ لائین ہے

    ہم کبھی پاکستانیوں کی جنگِ آزادی پر ترکیہ کی مدد کو فراموش نہیں کرسکتے

    ٹرمپ کی ایردوان سے ثالثی کا کردار ادا کرنے اپیل

    صدر ایردوان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی، کشیدگی کم کرنے کیلیے سفارتی کردار ادا کرنے کی پیشکش

    صدر ایردوان کی بھارتی حملے میں شہدا کے لیے دلی تعزیت اور مغفرت کی دعا

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اخلاص، ایثار اور بے لوث محبت پر قائم ہیں جو سچی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال تصور کیے جاتے ہیں: ایردوان

    ہمیں ترکیہ کیساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے: شہباز شریف

    13مئی , 2025

    پاکستان ترکیہ کی جان ہے، اسلام آباد ترکیہ کی سرحدی چوکی ہے ، انقرہ کی سیکورٹی اسلام سے شروع ہوتی ہے، اسلام آباد ہماری ریڈ لائین ہے

    ہم کبھی پاکستانیوں کی جنگِ آزادی پر ترکیہ کی مدد کو فراموش نہیں کرسکتے

    9مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.