Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب ، بڑی تعداد میں ترک حکام، پاکستانی کمیونٹی، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت ترک حکومت ، عوام اور خصوصاً صدر ایردوان کے مشکور ہیں : سفیر پاکستان
    پاکستان کمیونٹی

    انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب ، بڑی تعداد میں ترک حکام، پاکستانی کمیونٹی، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت

    ترک حکومت ، عوام اور خصوصاً صدر ایردوان کے مشکور ہیں : سفیر پاکستان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید16مئی , 2025Updated:16مئی , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    سفارتخانہ پاکستان میں یوم تشکر کی تقریب
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ  کے دارالحکومت انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان  میں یومِ تشکر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترک حکام، پاکستانی کمیونٹی، دانشوروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس دن کا مقصد بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی عظیم الشان عسکری اور سفارتی کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور آپریشن “بنیان مرصوص”میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مسلح افواج اور پاکستانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

    سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد، پاکستان نے ایک غیر جانبدار، غیر جانبدارانہ اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کیا- جس نے مضبوط عالمی حمایت حاصل کی۔ تاہم، بھارت نے قبول نہیں کیا اور ناقابل معافی جارحیت کا ارتکاب کیا، پاکستانی سرزمین پر بلا اشتعال حملے کیے، جس میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ یہ صرف پاکستان پر حملہ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

    یوم تشکر

    سفیر جنید نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف پاکستان کی خودمختاری پر حملہ تھا بلکہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور عالمی ضابطوں کی صریح خلاف ورزی بھی تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرتے ہوئے، آپریشن “بنیان مرصوص” کے ذریعے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی عسکری اعتبار سے نہایت کامیاب رہی، جس نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا اور پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت و حوصلے کا عملی ثبوت فراہم کیا۔

    سفیر نے اس موقع پر ترکیہ کی حکومت اور عوام، خصوصاً صدر رجب طیب ایردوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے مؤقف کی غیر مشروط حمایت کی اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

    یوم تشکر

    تقریب کے اختتام پر سفیر جنید نے پاکستان کی سیاسی قیادت، مسلح افواج اور پوری قوم کو خراجِ تحسین پیش  کرتے ہوئے کہا کہ  وہ باہمی اتحاد، یقین، اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ایک ناقابلِ تسخیر دیوار بن کر دشمن کے مقابل صف آرا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرعزم، باوقار اور خودمختار ملک ہے جو اپنی سلامتی اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اخلاص، ایثار اور بے لوث محبت پر قائم ہیں جو سچی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال تصور کیے جاتے ہیں: ایردوان

    ہمیں ترکیہ کیساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے: شہباز شریف

    Next Article

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.