Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہتپاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم
    پاکستان

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید25مئی , 2025Updated:25مئی , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف-صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان

    ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے  وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج استنبول میں جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ایک نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ  کے گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا بھرپور اعادہ کیا گیا۔ یہ تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ترقی و خوشحالی کے ایک ہم آہنگ وژن پر استوار ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان

    اس سے قبل استنبول ہوائی اڈے پر  ترکیہ  کے قومی وزیر دفاع یشار گیولر نے  وزیراعظم   شہباز شریف کا سرکاری تقریب  کے ساتھ استقبال کیا  اور انہیں  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف-ترک وزیر قومی دفاع یشار گیولر

    وزیراعظم شہباز شریف کے  استنبول میں دولما باہچے   محل کے صدارتی آفس میں  صدر رجب طیب ایردوان نے  شرفِ ملاقات بخشا  ۔

    صدر ایردوان  نے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور تجارتی حجم کے 5 بلین ڈالر کے ہدف تک پہنچنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ انہوں نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا ہے اور ترکیہ جلد از جلد غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان

    وزیرِاعظم شہباز شریف، جو چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ اس ملاقات میں شریک تھے، نے جنوبی ایشیا کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف کی غیر متزلزل حمایت پر ترک حکومت اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترکیہ  کی اصولی پالیسی اور ترک عوام کی طرف سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو ایک عظیم حوصلہ افزائی اور مضبوطی کا ذریعہ قرار دیا۔

    پاک-ترک وفود

    وزیرِاعظم نے “معرکۂ حق” اور “آپریشن بنیان مرصوص” میں مسلح افواجِ پاکستان کے عزم، قربانی اور قوم کی بے مثال حب الوطنی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قومی جذبے نے وطنِ عزیز کے دفاع میں شاندار کامیابی کو یقینی بنایا۔

    معاشی اشتراک اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے وزیرِاعظم نے زور دیا کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبہ جات کے ذریعے قابلِ قدر پیش رفت کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار، انفراسٹرکچر کی ترقی اور زراعت جیسے شعبے باہمی تعاون کے وسیع امکانات سے بھرپور ہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ساتویں اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل (HLSCC) کے اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا، اور سالانہ پانچ ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان

    علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کی غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا، بالخصوص جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلے پر ترکیہ کے اصولی مؤقف پر پاکستان نے بھرپور شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام تک بلاروک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

    ملاقات کا اختتام اس پختہ عزم کے ساتھ ہوا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین ہمہ جہتی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی اور دونوں ممالک علاقائی امن، پائیدار ترقی اور اپنی اقوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے قریبی اشتراک عمل جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن کے ساتھ

    پاکستانی وفد میں نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور پاکستان کے سفیر برائے ترکی ڈاکٹر یوسف جُنید بھی شامل تھے۔

    صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور اُن کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں
    Next Article عالم اسلام کا اپنے بچاؤ کےلیے اسرائیل کے خلاف اتحاد ناگزیر ہے: صدر ایردوان
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.