Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان اور وزیر قومی دفاع یشار گیولر کا پاکستان کا اہم دورہ: خطے میں اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہےبھارت میں ترک وفد کی پاکستان آمد سے کھلبلی اور افرا تفری پیدا ہوگئی
    پاکستان

    ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان اور وزیر قومی دفاع یشار گیولر کا پاکستان کا اہم دورہ: خطے میں اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے

    بھارت میں ترک وفد کی پاکستان آمد سے کھلبلی اور افرا تفری پیدا ہوگئی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید9جولائی , 2025Updated:9جولائی , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    نائب وزیر اعظم اسحاق دار- ترک وزیر خارجہ حقان فیداان اور ترک وزیر قومی دفاع یشار گیولر
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ۔ ڈاکٹر فرقان حمید )

    ترکیہ کے وزیر خارجہ جناب حقان فیدان اور وزیر قومی دفاع جناب یشار گیولر کے اعلیٰ سطحی دورۂ پاکستان نے نہ صرف اسلام آباد بلکہ نئی دہلی میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔ اس اہم دورے کے دوران ترک وفد نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے نتیجہ خیز ملاقات کی، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے، جو خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورتحال میں پاک ترک تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی ہے۔

    اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا، سکیورٹی، دفاع، معیشت اور تجارت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مربوط بنانا ہے۔ یہ دورہ فروری 2025 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل (HLSCC) کے اجلاس کی پیروی میں ہو رہا ہے، جس میں طے پائے گئے اہداف اور معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر HLSCC کے فریم ورک کے تحت ترک وزیر دفاع یشار گیولر اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشترکہ کمیشن کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کی، جہاں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    اسحاق ڈار-حقان فیدان

    پاک ترک تعلقات: دوستی، بھائی چارہ اور باہمی اعتماد

    پاکستان اور ترکیہ دہائیوں سے بھائی چارے، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ہر عالمی اور علاقائی بحران میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ خاص طور پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ پہلا ملک تھا جس نے بھارت کے سرحد پار فضائی حملوں کی کھل کر مذمت کی تھی، جن میں 31 بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔ انقرہ نے اس موقع پر نہ صرف پاکستان کی خودمختاری کی حمایت کی بلکہ خطے میں قیامِ امن کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    اسحاق ڈار-یشار گیولر

    دفاعی تعاون میں نئی جہتیں

    ترک وفد کے دورے کا ایک اہم پہلو دفاعی تعاون کا فروغ ہے۔ پاکستان ترکیہ کی دفاعی صنعت، خاص طور پر جدید ڈرون ٹیکنالوجی، تربیتی طیاروں، جنگی بحری جہازوں اور اسلحہ سازی میں ترک مہارت سے بھرپور استفادہ کر رہا ہے۔ 2023 کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ پاکستان کو اسلحہ فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، جو اسلام آباد کی کل اسلحہ ضروریات کا 11 فیصد پورا کرتا ہے۔

    پاکستان نے ترکیہ کی طرف سے فیتو، پی کے کے اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جاری جنگ میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں عدم استحکام پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، اور اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

    اقتصادی و توانائی تعاون میں نئی پیش رفت

    دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2024 میں 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جن میں ترکیہ کی برآمدات 918 ملین ڈالر اور درآمدات 440 ملین ڈالر ہیں۔ پاکستان میں ترکیہ کی کل سرمایہ کاری کا حجم 2 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ ترک تعمیراتی کمپنیوں نے پاکستان میں 3.5 بلین ڈالر کے 72 منصوبے مکمل کیے ہیں۔

    ترکیہ پیٹرولیم کارپوریشن اور پاکستان کی تین قومی آئل کمپنیوں کے درمیان حالیہ معاہدہ، جس کے تحت تیل اور گیس کی مشترکہ تلاش کی جائے گی، پاک ترک اقتصادی تعلقات کے ایک نئے دور کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اس معاہدے کو توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    ترک وفد کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے مذاکرات

    مسلم دنیا میں مشترکہ موقف

    ترکیہ اور پاکستان نہ صرف دو طرفہ تعلقات میں مضبوط ہیں بلکہ عالم اسلام کے مسائل پر بھی یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دونوں ممالک نے ہر بین الاقوامی فورم پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ عالم اسلام میں قیادت کے بحران کے تناظر میں انقرہ اور اسلام آباد کا اتحاد ایک امید کی کرن بن کر ابھرا ہے۔

    ترک وفد کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے مذاکرات

    مستقبل کی سمت

    ترک وفد اس دورے میں 2026 میں ترکیہ میں منعقد ہونے والے آئندہ HLSCC اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔ یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مزید تقویت دے گا اور نئے شعبوں میں شراکت داری کے دروازے کھولے گا۔

    یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا موجودہ دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ہم آہنگی کا مظہر ہے، جو نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دے گا بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے لیے ایک فیصلہ کن قدم بھی ثابت ہو گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلامی عسکری اتحاد: وقت کی پکار، امت کی بقا، خواب جوحقیقت بن سکتا ہے
    Next Article اگلی پوسٹ
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.