Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»بھارت کے آر ایس ایس رہنما، اندریش کمار کی ترکیہ کو کھلی دہمکی ، ترکیہ نے اگر پاکستان کی مدد کی تو اس کے ڈرونز کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے
    ترکیہ

    بھارت کے آر ایس ایس رہنما، اندریش کمار کی ترکیہ کو کھلی دہمکی ، ترکیہ نے اگر پاکستان کی مدد کی تو اس کے ڈرونز کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید19اگست , 2025Updated:19اگست , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    آر ایس ایس رہنما، اندریش کمار کی ترکیہ کو کھلی دہمکی
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے روزنامہ “ترکیہ ” کی تازہ ترین خبر کے مطابق (آر ایس ایس) کے رہنما اندریش کمار نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران پاکستان، چین اور ترکیہ کو کھلے عام للکارا اور دھمکیاں  دی ہیں۔ بھارت ایک بار پھر اپنی انتہا پسندانہ سوچ اور جارحانہ عزائم کے ساتھ دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رہنما اندریش کمار نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران پاکستان، چین اور ترکیہ کو کھلے عام للکارا اور دھمکیاں دی ہیں ۔ ان کے یہ بیانات نہ صرف پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے خلاف اشتعال انگیزی ہیں بلکہ خطے میں امن کو تہس نہس کرنے کی ایک کھلی سازش بھی ہیں۔

    “ترکیہ کو سبق سکھانے کے لیے ڈرون ز کو نشانہ بنایا جائے گا “

    بھارت کی ترکیہ کو کھلی دہمکی

    اندریش کمار نے اپنی ہرزہ سرائی میں دعویٰ کیا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر ’سندور آپریشن‘ کیا گیا، جس میں فضائی اڈے نشانہ بنائے گئے۔ ترکیہ کو سبق سکھانے کے لیےان کے ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا اور  اگر انقرہ مخالفت  جاری رکھے گا تو  اسے بھی براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

    یہ زہر آلود الفاظ دراصل بھارتی انتہا پسندوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں، جو پاکستان اور ترکیہ کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اسلامی دنیا میں ان کے اثرورسوخ سے خائف ہیں۔

    “دنیا کے سامنے بھارت  کونئی طاقت کے طور پر پیش کرنا ہے “

    بھارت کی ترکیہ کو کھلی دہمکی

    اندریش کمار نے بڑھک مارتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یہ ثابت کرنا تھا کہ وہ ایک نئی اور آزاد طاقت ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان صرف بھارت کی احمقانہ شیخی اور بے جا غرور ہے، جو حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ پاکستان اور ترکیہ جیسے مضبوط ملکوں کو ڈرون سے دھمکانا دراصل بھارت کی اپنی کمزوری کو چھپانے کی کوشش ہے۔

    “کشمیر پر ہٹ دھرمی “

    کشمیر کے بارے میں بھی اندریش کمار نے اپنی پرانی ہٹ دھرمی دہرائی اور کہا:
    “کشمیر ہندوستان کا لازمی جزو ہے، مسلمان اور ہندو الگ الگ قوم نہیں بلکہ ایک ہیں۔ شاید ایک دن ہم لاہور میں جمع ہوں اور یہ اجتماع وہیں منعقد کریں۔“

    یہ الفاظ بھارتی قیادت کے توسیع پسندانہ عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔ دہلی سرکار کے نزدیک نہ صرف کشمیر بلکہ پاکستان کے وجود کو بھی نشانہ بنانا ایک دیرینہ خواب ہے۔

    “کانگریس نے آزادی نہیں، تقسیم دی”

    اپنی تقریر میں کمار نے ماضی کی سیاست پر بھی وار کیا اورکہا کہ 
    “ہندوستان کو آزادی کانگریس نے نہیں دی بلکہ تقسیم دی۔ 14 اگست کو پاکستان وجود میں آیا اور جو بچا اسے ہندوستان کہہ دیا گیا، یہی ان کی دی ہوئی آزادی ہے۔“

    یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی انتہا پسند آج بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں اور اپنی تاریخ کو مسخ کر کے نئی نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔

    ” بھارت خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے پر تلا ہوا ہے”

    بھارت کا ترکیہ-پاکستان اتحاد سے خوف

    سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اندریش کمار جیسے انتہا پسند بیانات دراصل مودی حکومت کی پالیسیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ بھارت ایک طرف پاکستان کی سرحدوں پر شرپسندی میں مصروف ہے، تو دوسری جانب ترکیہ جیسے برادر اسلامی ملک کو کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے۔ یہ رویہ خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

    پاکستان اور ترکیہ کے عوام ان گیڈر بھبکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ دونوں ممالک نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ بھارت کی یہ گیدڑ بھبکیاں اس کی اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    پاکستان کے مینگوز نے ترکوں کے دلوں میں پاکستان سے محبت کی چاشنی گھول دی، انقرہ کی سپر مارکیٹ میں مینگوز کی نمائش میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا

    پاکستانی مینگوزکا اپنی خوشبو، مٹھاس اور ذائقے میں کوئی ثانی نہیں :سفیر پاکستان

    Next Article

    غزہ کو مکمل فوجی کنٹرول میں لینے کا نیتن یاہو حکومت کا منصوبہ نا قابلِ قبول ہے، یہ منصوبہ انسانیت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے:صدر ایردوان

    ایردوان کی للکار حسینؑی سچائی: ’ظلم جتنا بھی طاقتور ہو، وہ دیرپا نہیں رہ سکتا‘

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.