Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کی تاریخ ساز کامیابی،مقامی وسائل سے اسٹیل ڈوم یا فضائی ڈھال تیار کرنے والا پہلا اسلامی ملک جبکہ دنیا کےسر فہرست ممالک سے ایک بن گیا سسٹمز آف سسٹم، اسٹیل ڈوم دوستوں کیلیے اعتماد اور دشمنوں کیلیے خوف
    ترکیہ

    ترکیہ کی تاریخ ساز کامیابی،مقامی وسائل سے اسٹیل ڈوم یا فضائی ڈھال تیار کرنے والا پہلا اسلامی ملک جبکہ دنیا کےسر فہرست ممالک سے ایک بن گیا

    سسٹمز آف سسٹم، اسٹیل ڈوم دوستوں کیلیے اعتماد اور دشمنوں کیلیے خوف

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید27اگست , 2025Updated:27اگست , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    فضائی دفاعی ڈھال اسٹیل ڈومSteel Dome-
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    رپورٹ: ڈاکٹر فرقان حمید

    دنیا بدل رہی ہے۔ طاقت کے مراکز تبدیل ہو رہے ہیں۔ جو قومیں ٹیکنالوجی اور دفاع میں خود کفیل ہیں وہی مستقبل کی فاتح ہوں گی۔ ایسے وقت میں ترکیہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی مقامی فضائی دفاعی ڈھال اسٹیل ڈومSteel Dome-متعارف کروا دیا ہے۔ یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں بلکہ ایک ایسا تاریخی موڑ ہے جس نے ترکیہ کو دفاعی صنعت کی بلند چوٹیوں پر پہنچا دیا ہے۔

    ترکیہ: دوستوں کے لیے ڈھال، دشمنوں کے لیے خوف

    دوستوں کے لیے ڈھال، دشمنوں کے لیے خوف

    صدر رجب طیب ایردوان نے افتتاحی تقریب سے اپنے تاریخی خطاب میں کہا:

    سسٹمز آف سسٹم ،  یعنی نظاموں کا نظام اسٹیل ڈومSteel Dome- ہماری فضائی دفاعی صلاحیت کو ایک بالکل مختلف درجے پر لے جائے گا۔ یہ نظام دوستوں کو اعتماد اور دشمنوں کو خوف دلائے گا۔

    یہ الفاظ صرف ایک اعلان نہیں تھے بلکہ ایک عہد تھے۔ ترکیہ نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اب وہ اپنی سلامتی کا دارومدار کسی بیرونی قوت پر نہیں چھوڑے گا۔

    عالمِ اسلام کا پہلا  جبکہ دنیا کے سر فہرست ممالک کی صف میں شامل

    صدر رجب طیب ایردوان

     اسٹیل ڈومSteel Dome- کی تیاری سے ترکیہ نے ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جو پوری مسلم دنیا کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ترکیہ وہ پہلا ملک ہے جس نے عالمِ اسلام میں ایک مکمل اور مربوط فضائی دفاعی ڈھال تیار کی ہے۔ آج دنیا کے صرف چند گنے چنے ممالک کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے، اور ترکیہ اب ان  گنے چنے ممالک کی  صف میں  شامل ہو چکا ہے۔

    یہ کامیابی صرف ترکیہ کی نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک امید کا چراغ ہے۔ آج ہر مسلمان یہ کہہ سکتا ہے کہ ایک اسلامی ملک نے دشمن کے طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز کے مقابلے میں فولادی دیوار کھڑی کر دی ہے۔

    قومی وقار میں اضافہ

    فضائی دفاعی ڈھال اسٹیل ڈوم-Steel Dome

    افتتاحی تقریب میں اعلان کیا گیا کہ 460 ملین ڈالر مالیت کے اسٹیل ڈوم سسٹم فوج کے حوالے کیے جا رہے ہیں، جن میں 47 گاڑیاں اور 3 عدد حصار درمیانی فاصلے کے فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔ یہ لمحہ ترکیہ کے وقار میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ اب ترکیہ اپنے ہر دشمن کو یہ پیغام  دے رہا ہے۔

    اول  بے Oğul Beyٹیکنالوجی مرکزکا قیام

    فضائی دفاعی ڈھال اسٹیل ڈوم-Steel Dome

    ترکیہ صرف آج کی نہیں بلکہ آنے والی نصف صدی کی بھی تیاری کر رہا ہے۔ 1.5 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا اول  بے  ٹیکنالوجی مرکز جمہوریہ ترکیہ کی دفاعی صنعت کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

    یہ مرکز 6500 ایکڑ پر محیط ہوگا، ASELSAN کی پیداواری صلاحیت کو دوگنا کرے گا اور چار ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گا۔ یہ دراصل ترکیہ کے اس یقین کا مظہر ہے کہ آنے والے پچاس برسوں میں وہ نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرے گا بلکہ دنیا کو اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والا رہنما بھی ہوگا۔

    خود انحصاری سے عالمی قیادت کی راہ پر   

    فضائی دفاعی ڈھال اسٹیل ڈوم-Steel Dome

    صدر ایردوان نے بڑے فخر سے کہاکہ گزشتہ نصف صدی میں ایک چھوٹی سی چنگاری آج ایک عظیم مشعل میں بدل چکی ہے۔ آج ہم اپنی فوجی ضروریات کا 80 فیصد مقامی وسائل سے پورا کر رہے ہیں۔ ترکیہ اب صرف اپنی ضرورتیں پوری کرنے والا ملک نہیں رہا بلکہ دنیا کو اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ملک کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

    ایک ناقابلِ تسخیر پیغام

    “اسٹیل ڈومSteel Dome-صرف ایک دفاعی نظام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے، ایک اعلان ہے اور ایک ناقابلِ تسخیر پیغام ہے۔

    • ترکیہ اب دوستوں کے لیے ایک مضبوط ڈھال ہے۔
    • دشمنوں کے لیے ایک مستقل خوف ہے۔
    • اور دنیا کے لیے ایک نئی حقیقت ہے۔

    ترکیہ کی یہ پیش رفت یہ ثابت کر رہی ہے کہ اب اسے روکنے والا کوئی نہیں۔ آج کا ترکیہ نہ صرف اپنے عوام کا بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا فخر ہے۔ترکیہ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مستقبل،  اُن  اقوام کا ہے  جو اپنی قوتِ باوز پر بھروسہ کرتی ہیں اور ترکیہ اس نظرے پر عمل درآمد کرتے ہوئے  بہت آگے نکل چکا ہے جہاں اسے روکنا ممکن نہیں ۔  

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ نے دنیا میں تہلکہ مچادیا،ترکیہ کے -122سپر سونک ڈرون نے فضاء سے بیلسٹک میزائیل داغنے کا کامیاب تجربہ کرکے دنیا کی توجہ حاصل کرلی

    ترکیہ فضاء میں ڈرون کے ذریعے بیلسٹک میزائیل داغنے والا دنیا کا پہلا ملک

    Next Article

    30اگست، یومِ ظفر: ملتِ ترکیہ کی جاویداں داستان، مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں حاصل کردہ عظیم الشان فتح نے غلامی کی زنجریں توڑ دیں

    یومِ ظفر محض ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ ایک تہذیبی و سیاسی بیداری تھی

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.