Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»نسل کشی میں ملوث اسرائیل پر فوری طور پر پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے، غزہ میں جاری قتلِ عام نے اسرائیل کی درندگی کو بے نقاب کر دیا ہے قطر جیسے ثالث کو نشانہ بنا کر غنڈہ گردی کے تمام حدود پار: صدر ایردوان
    ترکیہ

    نسل کشی میں ملوث اسرائیل پر فوری طور پر پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے، غزہ میں جاری قتلِ عام نے اسرائیل کی درندگی کو بے نقاب کر دیا ہے

    قطر جیسے ثالث کو نشانہ بنا کر غنڈہ گردی کے تمام حدود پار: صدر ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید15ستمبر , 2025Updated:15ستمبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    دوحہ عرب اسلامی تنظیم کانفرنس
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    رپورٹ : ڈاکٹر فرقان حمید

    صدر ایردوان کا دوحہ میں امت مسلمہ کو اتحاد و مزاحمت کا پیغام

    صدر رجب طیب ایردوان

    صدر رجب طیب ایردوان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسلامی دنیا کو اسرائیل کے خلاف سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہوگا اور اسرائیلی حکام کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بین الاقوامی قانونی ذرائع کو بروئے کار لانا ہوگا۔’

    دوحہ عرب -اسلامی تنظیم کانفرنس

    انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بعض اسرائیلی سیاست دان بار بار ‘گریٹر اسرائیل’کے خواب کو دہرا رہے ہیں، اور اسرائیل کے خطے میں توسیع پسندانہ اقدامات اس خواب کی عینی مثال ہیں۔ صدر ایردوان کے مطابق ‘امت مسلمہ، اللہ کے فضل سے، اسرائیل کی ان جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت اور ہمت رکھتی ہے۔’

    اسرائیل کی غنڈہ گردی نئی سطح پر

    ایردوان نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری قتلِ عام نے اسرائیل کی درندگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ لبنان، یمن، ایران اور شام پر حملے، تیونس کے ساحل پر شہری جہازوں کو نشانہ بنانا اور منتخب سیاسی رہنماؤں پر قاتلانہ حملے، اس کی شدت پسندی کے چند مظاہر ہیں۔ انہوں نے کہا’اب قطر جیسے ثالث ملک پر حملہ کر کے اسرائیل نے اپنی غنڈہ گردی کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔’

    دوحہ عرب -اسلامی تنظیم کانفرنس

    انہوں نے اجلاس کی میزبانی پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہید ہونے والے فلسطینیوں اور قطری پولیس اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کی۔

    ہم اسرائیل کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

    دوحہ عرب -اسلامی تنظیم کانفرنس

    صدر ایردوان نے کہا کہ’ نتن یاہو حکومت کا اصل مقصد فلسطینی نسل کشی کو جاری رکھتے ہوئے پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ ہمارے سامنے ایک ایسا دہشت گرد ذہن ہے جو خون اور انتشار سے جیتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کو کھلے عام روندتا ہے۔’

    انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا اور اسرائیل کو سخت سفارتی و معاشی دباؤ میں لانا ہوگا۔ ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر رکھے ہیں جس کی مالیت 9.5 ارب ڈالر سالانہ تھی۔

    دفاعی تعاون کی پیشکش

    دوحہ عرب -اسلامی تنظیم کانفرنس

    صدر ایردوان نے کہا کہ ‘ترکیہ اپنی دفاعی صنعت میں حاصل کردہ کامیابیاں اور تجربات برادر ممالک کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی سلامتی کے لیے خود کفالت کی راہ اپنائے اور مشترکہ دفاعی و ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھائے۔’

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے کی حمایت نہایت اہم ہے اور جب تک 1967 کی سرحدوں پر مشتمل، مشرقی  القدس کو دارالحکومت بنانے والی آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، جدوجہد جاری رہے گی۔

    دوحہ میں اہم ملاقاتیں

    صدر ایردوان -ولی عہد محمد بن سلمان

    صدر ایردوان نے اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔ اجلاس میں ان کے ہمراہ وزیر خارجہ حقان فیدان، قومی خفیہ ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن، صدارتی رابطہ ڈائریکٹر بُرہان الدین دوران اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

    اجلاس کے اختتام پر صدر ایردوان اپنی اہلیہ امینے ایردوان اور وفد کے ہمراہ قطر سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    اسرائیل کا پہلا ہدف قطر نہیں بلکہ ترکیہ تھا، نیٹو کی رکنیت اسرائیلی حملے کی راہ میں رکاوٹ، حماس کے اعلیٰ حکام کاترکیہ میں قیام اورایردوان سے رابطہ

    یہ حملہ صرف قطر پر نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ پر حملہ ہے: صدر ایردوان

    Next Article غزّہ جل رہا ہے اور عرب اسلامی رہنما قطر میں بانسری( طویل بھاشن دے رہے ہیں ) بجا رہے ہیں۔ فارسی مقولہ ہے ’آمدند، نشستند، گفتند و برخاستند ‘
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.