Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»جھپیاں ہی جھپیاں ،پاکستان کی لاٹری نکل آئی، شہباز کی اونچی پرواز، شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کی بدولت پاکستان کی قسمت جاگ اٹھی اسلامی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدہ کرنے کے لیے قطار میں
    پاکستان

    جھپیاں ہی جھپیاں ،پاکستان کی لاٹری نکل آئی، شہباز کی اونچی پرواز، شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کی بدولت پاکستان کی قسمت جاگ اٹھی

    اسلامی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدہ کرنے کے لیے قطار میں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید19ستمبر , 2025Updated:25ستمبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔9 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف-سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    تحریر: ڈاکٹر فرقان حمید

    پاکستان چھا گیا 

    پاکستان

    تاریخ میں کبھی ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب ایک قوم مشکلات، اندھیروں  اور   بحرانوں  سے دوچار   ہو  اور اس وقت یکدم  خوش بختی اور خوش قسمتی اس قوم کے قدم آن چومے اور جو قوم   پستیوں کی جانب دھکیلی    جا رہی تھی،  یکدم  عظمت و وقار کی بلندیوں  کو چھو  نے لگی۔  جی ہاں پاکستان  جو چند ماہ قبل ڈیفالٹ کے قریب کھڑا تھا  نہ صرف مالیاتی بحران سے نکلا  بلکہ اب وہ عالمی سیاست اور عالمِ   اسلام  میں ایک مرکزی قوت کے طور پر ابھرا ہے۔

    اب پاکستان کی کایا پلٹنے کو ہے  اور اس کا وسیلہ   وزیراعظم شہباز شریف جن پر  سایہ  ہما(پرندہ )ہے ۔ اس بارے میں سعدی کا قول ہے  “نہ  هر سر بر اوج همای می‌ساید”یعنی  ہر کسی کے سر پرہما  ( پرندہ)  نہیں بیٹھتا۔ مشرقی روایات میں ہما(پرندے)  کو خوش بختی اور اقتدار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جی ہاں  شہباز شریف  کے سر پر سایہ ہما ( پرندہ)  ہے اور آج ان کی قیادت میں پاکستان  اپنے عروج کی منازل طے کررہا ہے۔  

    قسمت کے دھنی،   خوش بخت ترین وزیراعظم شہباز شریف

    قسمت کے دھنی وزیراعظم شہباز شریف

    شہباز شریف ایسی ہی ایک شخصیت ہیں، جنہیں پاکستان کی تاریخ کا خوش قسمت ترین وزیراعظم کہا جائے تو مبالغہ نہ ہو گا۔وہ شخص جو ماضی میں صوبہ پنجاب کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرتا رہا، جو انتظامی امور میں برق رفتاری، فوری فیصلے اور زمینی حقائق کی بنیاد پر عملی اقدامات کا ماہر سمجھا جاتا ہے، وہی شہباز شریف آج ایوانِ اقتدار کے سب سے بلند منصب پر براجمان ہے اور اہم بات اقتدار کا خود چل کر ان کے دروازے پر آنا ہے۔

    شہباز شریف کو ایک مدبر، باوقار اور مؤثر قومی رہنما کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی سفارتی حلقے اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اب پاکستان کو ایک مضبوط، خود دار اور امن پسند ریاست کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں، جس کی پشت پر ایک مستحکم قیادت اور ناقابل تسخیر فوج کھڑی ہے جس نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا دفاعی تشخص بھی مضبوط کیا اور پاکستان کی کایا ہی پلٹ کر رکھ دی۔انہوں نے صرف موجودہ بحرانوں کو سنبھالا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک روشن راستہ بھی متعین کر دیا ہے۔

    قومیں ہمیشہ ان رہنماؤں کو یاد رکھتی ہیں جو مشکل وقت میں امید کا چراغ بن کر ابھرتے ہیں۔ شہباز شریف کا نام بھی تاریخ میں ان رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے جنہوں نے اپنی محنت، تدبر اور خوش قسمتی سے نہ صرف حالات کا رخ موڑا بلکہ قوم کو نئی منزل کی جانب گامزن کیا۔

    شہباز شریف آج پاکستان کی سیاست میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ وہ صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ قسمت کےدھنی ہیں۔ اقتدار ان کے ہاتھ میں ایسے وقت میں آیا جب ملک معاشی اور سیاسی بحران کے دہانے پر کھڑا تھا۔ عالمی ادارے پاکستان کو ڈیفالٹ کے قریب قرار دے رہے تھے، معیشت بحران زدہ، مہنگائی آسمان کو چھو رہی تھی اور قوم کے دلوں میں مایوسی چھائی ہوئی تھی۔

    لیکن شہباز شریف نے اپنی غیر معمولی بصیرت، محنت اور قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کو سنبھالا۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے نہ صرف معاشی مشکلات سے نکلنے کا راستہ اختیار کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی اہمیت بڑھائی۔ آج دنیا کے بڑے رہنما ان کے مؤقف کو سنجیدگی سے سنتے ہیں اور ان کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں۔ انہیں اب عالمی رہنما  “ڈوئر لیڈر”  (Doer Leader) کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    شہباز شریف کی کامیاب قیادت کا سب سے بڑا ثبوت سعودی عرب کے ساتھ ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کی بدولت پاکستان نہ صرف اپنے لیے بلکہ مسلم دنیا کے لیے بھی تحفظ کی ضمانت بن گیا ہے۔ تاریخ انہیں پاکستان کا خوش قسمت ترین اور کامیاب ترین وزیراعظم تسلیم کررہی ہے۔

    مشکل وقت سے سنہری دور تک

    عالمی رہنماوں کے ساتھ شہباز شریف

    پاکستان چند سال قبل ایک ایسے موڑ پر کھڑا تھا جہاں ہر سمت مایوسی چھائی ہوئی تھی۔ زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہو رہے تھے، معیشت برباد، ملکی قرضے بڑھتے جا رہے تھے اور عالمی برادری نے پاکستان کو کمزور ملک سمجھنا شروع کر دیا تھا۔

    لیکن شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی اور عسکری قیادت نے ایک نیا راستہ اختیار کیا اور اس میں   فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی اہم کردار ادا کیا، جن کی عسکری مہارت اور منصوبہ بندی نے پاکستان کو نہ صرف فوجی بلکہ اقتصادی اور سفارتی سطح پر مضبوط بنایا۔ آج پاکستان ایک ایسے ملک کے طور پر دنیا کے سامنے ہے جو اپنی تقدیر خود لکھ رہا ہے، جو عالمی تنہائی سے نکل کر ایک باوقار مقام حاصل کر چکا ہے۔

    بھارت کی ذلت آمیز شکست اور پاکستان کی عسکری طاقت

    پاک فوج

    مئی 2025 کے واقعات پاکستان کی عسکری تاریخ میں سنہری باب ہیں۔ بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی، مگر نتیجہ الٹا نکلا۔ پاکستان نے نہ صرف بھرپور دفاع کیا بلکہ بھارت کو ایسی عبرت ناک شکست دی کہ دنیا حیران رہ گئی۔ چھ سات گنا بڑے ملک کو شکست دے کر پاکستان نے یہ ثابت کر دیا کہ ایمان، جذبہ اور عسکری مہارت کے سامنے طاقت کا تناسب بے معنی ہو جاتا ہے۔

    پاکستان کی فضائیہ، میزائل ٹیکنالوجی اور زمینی افواج نے بھارت کی فوج کو نہ صرف شکست دی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی فوجی مہارت کو تسلیم کروا دیا۔ آج دنیا پاکستان کی عسکری قوت اور صلاحیت کو پہچانتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

    پورا بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے

    بھارتی رہنماوں کی نیندِں اڑگئیں

    پاکستان اور سعودی عرب  کے درمیان طے پانے والے  دفاعی سمجھوتے نے پورے بھار کا جلا کر خاکستر کردیا ہے۔ بھارت کے جس بھی چینل  پر نگاہ ڈالیں  کسی بھی   اخبار  پر پڑھیں ہر طرف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے  پر واویلا مچایا جا رہا ہے۔ نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر، سعودی ولی عہد نے انھیں ایک ایسا  سرپرائز دیا ہے جس سے وہ دھل کر رہ گئے ہیں حالانہ وہ سعودی عرب کو اپنا اسٹریجیک پارٹنر کے طور پر دیکھ رہے تھے ۔ اب سعودی عرب کی جانب سے  اس معاہدے  کی منظوری  جس کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا مودی کی نیندیں اڑا دی ہیں۔  مودی کو فکر لاحق ہے سعودی عرب کے فنڈز پاکستان کی فوج کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گےجس سے بھارت کی پہلے سے بھی زیادہ   پٹائی ہوگی۔

    سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ: مسلم دنیا میں نئی ابتدا

    وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان

    قطر پر اسرائیلی حملے نے عرب دنیا کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ امریکہ اور مغربی طاقتیں ان کے حقیقی محافظ نہیں ہیں۔ اسی پس منظر میں سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ کیا۔

    یہ معاہدہ، جو نیٹو طرز کا ہے، یہ اعلان کرتا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوتا ہے تو وہ سعودی عرب پر حملہ سمجھا جائے گا اور اگر سعودی عرب پر حملہ ہوتا ہے تو وہ پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ نہ صرف اسلامی دنیا میں دفاعی اتحاد کی بنیاد رکھتا ہے بلکہ پاکستان کے لیے اقتصادی، ٹیکنالوجی اور عسکری فوائد بھی فراہم کرتا ہے۔

    سعودی عرب کے پاس جدید امریکی اسلحہ موجود ہے، لیکن ان کے فوجیوں کو ان ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت پاکستان فراہم کرتا چلا آرہا  ہے۔ اس معاہدے نے مسلم دنیا میں ایک نئے دفاعی اتحاد کا راستہ کھولا اور پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ میں ایک مرکزی قوت کے طور پر مستحکم کیا۔

    عالمی اثرات اور پاکستان کا وقار

    یہ کامیابیاں صرف پاکستان یا خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ عالمی برادری اب پاکستان کو ایک مضبوط، ذمہ دار اور خود مختار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ مسلم دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے، اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستان اب نہ صرف اپنی بلکہ دیگر مسلم ممالک کی حفاظت بھی کر سکتا ہے۔

    نئی دہلی میں بھی تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر مستقبل میں جنگ ہوئی تو پاکستان کو سعودی اسلحے تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ اس معاہدے نے عالمی طاقتوں کے لیے ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ پاکستان اب اپنی تقدیر خود لکھ رہا ہے۔

    پاکستان کی کایا پلٹ رہی ہے

    پاکستان  جو  ایک ایٹمی قوت ہے اور اب اپنی عسکری قوت کی بدولت  ایک مسلم دفاعی اتحاد کا مرکز بھی بن رہا ہے ۔ سعودی عرب کے ساتھ یہ معاہدہ اس نئی عمارت کی پہلی اینٹ ہے۔ یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کے لیے امید کی کرن ہے اور پاکستان کے لیے عالمی قیادت کا دروازہ  ہے اور اب یہ معاہدہ پاکستان کی کایا پلٹ کر رکھ دے گا۔

    پاکستان آج مشکل حالات سے نکل کر سنہرے دور کی طرف بڑھ رہا ہے۔ دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور مسلم دنیا کے دلوں میں یہ یقین جاگ اٹھا ہے کہ پاکستان ہی ان کا اصل محافظ ہے۔

     سایہ ہما ( پرندہ  )  اور شہباز شریف کی قیادت

    وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان

    یہ سب کامیابیاں محض اتفاق نہیں بلکہ شہباز شریف  کی محنت، کام کے دھنی،تگ و دو ، منصوبہ بندی، لگن، بہتر سے بہتر ہونے کی جستجو کے ساتھ ساتھ ان کی خوش قسمتی یا پھر دوسرے الفاظ میں سایہ ہما کی مرہون منت ہیں۔   پاکستان آج جس مقام پر ہے، وہ اس بات کا اعلان ہے کہ یہ ملک اب ماضی کی طرح مشکلات میں نہیں ڈوبے گا بلکہ دنیا کی بڑی طاقتوں کی صف میں کھڑا ہوگا۔

    وہ پاکستان کے لیے بڑے خوش قسمت ترین    وزیراعظم ثابت ہو رہے ہیں ۔ اسی وجہ سے وہ  جہاں بھی جاتے ہیں، کامیابی ان کے قدم چومتی ہے اور  تاریخ ہمیشہ  ان پر  فخر کرتی رہے گی جنہوں نے پاکستان کی قسمت ہی بدل کر رکھ دی ہے اور اندھیروں سے نکال کرروشنی  کی جانب گامزن کردیا

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    پاک سعودی اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ: تاریخ کا نیا باب، ولی عہدمحمد بن سلمان کی وزیراعظم شہباز شریف کوغیر معمولی دعوت اور فقید المثال استقبال

    معاہدے سے پاکستان حرمین شریفین کےبراہ راست تحفظ کا شریکِ کار

    Next Article سفارتخانہ پاکستان کاپاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے تعاون سے سیرت النبی ﷺ بین الاقوامی کانفرنس: امن، عدل اور اخوت کا مینارِ نور
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.