Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان کااقوام متحدہ میں تاریخی خطاب ، غزہ میں انسانیت مر رہی ہے، معصوم بچوں کی خون آلود اور اعضا سے محروم تصاویر لہرا کر دنیا کو جھنجھوڑڈالا مسئلہ کشمیر کو منصفانہ طریقے سے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں
    ترکیہ

    صدر ایردوان کااقوام متحدہ میں تاریخی خطاب ، غزہ میں انسانیت مر رہی ہے، معصوم بچوں کی خون آلود اور اعضا سے محروم تصاویر لہرا کر دنیا کو جھنجھوڑڈالا

    مسئلہ کشمیر کو منصفانہ طریقے سے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید23ستمبر , 2025Updated:25ستمبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    صدر ایردوان کا جنرل اسمبلی سے خطاب
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    رپورٹ: ڈاکٹر فرقان حمید 

    صدر ایردوان کااقوام متحدہ میں تاریخی  خطاب

    صدر ایردوان کاجنرل سمبلی سے خطاب

    صدر رجب طیب ایردوان نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں ایک ولولہ انگیز اور دل کو جھنجھوڑ دینے والا خطاب کیا۔ ان کی تقریر کا سب سے اہم لمحہ وہ تھا جب انہوں نے غزہ کے معصوم بچوں کی خون آلود اور اعضا سے محروم تصاویر لہرا کر دنیا کو جھنجھوڑڈالا ۔ ان کا خطاب صرف فلسطین تک محدود نہ رہا؛ انہوں نے بھارت کے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ بھی عالمی برادری کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا اور کہا کہ اس مسئلے کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ” غزہ میں انسانیت مر رہی ہے۔ گزشتہ ایک صدی میں انسانیت نے اس قدر ہولناک اور سفاکانہ مناظر کبھی نہیں دیکھے۔ آج کا دن انسانیت کی خاطر فلسطینی مظلوموں کے شانہ بشانہ ڈٹ جانے کا دن ہے۔ “

    ہم اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کی آواز ہیں

    صدر ایردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کی غیر موجودگی پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ ”  یہاں نہ صرف اپنے شہریوں کے ترجمان بننے کے لیے موجود ہیں بلکہ اُن فلسطینی عوام کی آواز بلند کرنے کے لیے بھی کھڑے ہیں جن کی صدائیں دبانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔”

    صدر ایردوان کاجنرل سمبلی سے خطاب

    انہوں نے غزہ کی روزمرہ زندگی کی دل دہلا دینے والی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ “سوچیں، کیا 2025 میں اس طرح کی درندگی کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے؟ یہ انسانیت کے لیے کھلا تماشا ہے۔”

    غزہ میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید ہو رہا ہے

    “غزہ میں دنیا کی آنکھوں کے سامنے 700 دن سے زیادہ عرصے سے نسل کشی جاری ہے۔ شہید ہونے والوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اب بھی بے شمار لاشیں ملبے تلے دبی ہیں۔ ہر گھنٹے ایک معصوم بچہ زندگی سے محروم ہو رہا ہے۔ یہ اعداد و شمار نہیں بلکہ ہر ایک جان ایک انسان ہے، ایک معصوم روح ہے۔”

    انسانیت نے پچھلے سو سال میں ایسی بربریت نہیں دیکھی

    صدر ایردوان نے کہا کہ “یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ قبضہ، جلاوطنی اور کھلی نسل کشی ہے۔ اسرائیل شام، ایران، یمن اور لبنان کو نشانہ بنا کر پورے خطے کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔”

    غزہ    میں انسانیت سوز بربریت

    انہوں نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ” اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطینی مظلوموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوا جائے۔ نسل کشی کے ذمہ داروں کو عالمی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔”

    جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں

    صدر ایردوان کا کشمیر سے متعلق بیان

    ایردوان نے اپنی تقریر میں واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا کہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، مگر اس کے ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہ کیا گیا تو خطہ مسلسل کشیدگی اور خطرات کی لپیٹ میں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ”  کشمیر محض ایک سرحدی تنازع نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی انسانی حقوق کا سوال ہے۔ جب تک کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت نہیں ملتا، خطے میں حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا۔”

    یہ بات اس لیے بھی اہم ہے کہ ایردوان نے گزشتہ سال اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر نہیں کیا تھا، مگر اس بار انہوں نے اس موضوع کو ایک مرکزی نکتہ بنا کر پیش کیا اور عالمی برادری کو جھنجھوڑا کہ وہ خاموش تماشائی نہ بنی رہے۔

    روس-یوکرین جنگ اور عالمی امن

    ایردوان نے کہا کہ “ہم اس اصول پر قائم ہیں کہ جنگ کا کوئی حقیقی فاتح اور انصاف پر مبنی امن کا کوئی نقصان اٹھانے والا نہیں ہوتا۔ اسی سوچ کے تحت جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔”

    مشرقی بحیرہ روم اور عالمی معاملات

    صدر ایردوان نے قبرص کے مسئلے پر کہا کہ “جزیرہ قبرص پر دو الگ ریاستیں اور دو الگ قومیں موجود ہیں۔ ترک قبرصی عوام جزیرے کے برابر کے شریک ہیں اور کبھی بھی اقلیت کا درجہ قبول نہیں کریں گے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ نصف صدی سے جاری غیر منصفانہ تنہائی کا خاتمہ کرے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کرے۔”

    مصنوعی ذہانت، خاندان اور عالمی انصاف

    “مصنوعی ذہانت انسانیت کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔ آج خاندان پہلے کبھی نہ دیکھی جانے والی شدت سے خطرے میں ہے، اور ہم اس کا دفاع کرتے رہیں گے۔”

    دنیا پانچ سے عظیم تر ہے

    صدر ایردوان کا جنرل اسمبلی میں خطاب

    صدر ایردوان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے ویٹو سسٹم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اس وقت تک ‘دنیا پانچ سے بڑی ہے’ کہتے رہیں گے جب تک ایسا نظام قائم نہ ہو جائے جہاں طاقتور نہیں بلکہ حق دار کو فوقیت حاصل ہو۔ بلا شبہ ایک زیادہ منصفانہ دنیا ممکن ہے اور ترکی اس کی تعمیر کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔”

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    غزہ میں سو فیصد نسل کشی جاری ہے اور اس کا اصلی مجرم نتَن یا ہو ہے ، حماس ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ فلسطین کی آزادی کی مزاحمتی تحریک ہے

    ترکیہ کو یورپی یونین کی رکنیت سے محروم رکھنا غیر منصفانہ ہے : ایردوان

    Next Article

    صدر ایردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی ملاقات ، صدر ٹرمپ نے صدر ایردوان سے ملاقات کو ’انتہائی شاندار ملاقات‘قرار دے دیا

    صدر ٹرمپ نے شام میں کامیابی کو ایردوان کی مرہونِ منت قرار دے دیا

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.