Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ میں سالانہ افراطِ زر کی شرح 38.36فیصد، یورپی ممالک کے مقابلے میں 15 گنازیادہ مہنگائی، بنیادی اصلاحات کیے بغیر مہنگائی پر قابو پانا ممکن نہیں عوامی قوتِ خرید میں مسلسل کمی ، حکومت کو اہدف حاصل کرنے میں شدید مشکلات ، دیرپا اقدامات درکار ہیں
    ترکیہ

    ترکیہ میں سالانہ افراطِ زر کی شرح 38.36فیصد، یورپی ممالک کے مقابلے میں 15 گنازیادہ مہنگائی، بنیادی اصلاحات کیے بغیر مہنگائی پر قابو پانا ممکن نہیں

    عوامی قوتِ خرید میں مسلسل کمی ، حکومت کو اہدف حاصل کرنے میں شدید مشکلات ، دیرپا اقدامات درکار ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید3اکتوبر , 2025Updated:3اکتوبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    ترکیہ اور یورپی ممالک میں افراطِ زر
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے شماریاتی ادارے نے ستمبر 2025 کی مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ ماہانہ افراطِ زر 3.23 فیصد ریکارڈ ہوا، جس کے ساتھ ہی کرایوں اور آئندہ برس جنوری میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافے کا حساب مزید واضح ہوگیا۔

    ماہ  ستمبر میں مہنگائی کی شرح

    ترکیہ میں افراطِ زر

    اعداد و شمار کے مطابق صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) میں ستمبر کے دوران پچھلے ماہ کے مقابلے میں 3.23 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس کے دسمبر کے مقابلے میں اضافہ 25.43 فیصد، پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 33.29 فیصد جبکہ بارہ ماہ کی اوسط کے لحاظ سے اضافہ 38.36 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    خوراک، رہائش اور ٹرانسپورٹ میں نمایاں اضافہ

    ترکیہ میں افراطِ زر

    اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ وزن رکھنے والے تین بڑے شعبوں میں سالانہ بنیاد پر خوراک اور غیر الکحل مشروبات میں 36.06 فیصد اضافہ، ٹرانسپورٹ میں 25.30 فیصد اور رہائش میں 51.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
    ماہانہ بنیاد پر انہی شعبوں میں خوراک میں 4.62 فیصد، ٹرانسپورٹ میں 2.81 فیصد اور رہائش میں 2.56 فیصد اضافہ ہوا۔

    یورپی اوسط سے 15 گنا زیادہ مہنگائی

    محققین  کے مطابق ترکیہ اس وقت یورپ میں خوراک اور عمومی مہنگائی میں سب سے آگے ہے۔ یورپی ممالک میں اوسط سالانہ افراطِ زر 2.2 فیصد جبکہ خوراک کی مہنگائی صرف 3 فیصد ہے۔ اس کے برعکس ترکیہ میں خوراک کی سالانہ مہنگائی 36 فیصد ہے جو یورپی اوسط سے بارہ گنا زیادہ ہے۔

    ماہرین کے مطابق یورپی اوسط کے مقابلے میں ترکیہ کی مہنگائی پندرہ گنا زیادہ ہے، جو عوامی بجٹ پر سنگین دباؤ ڈال رہی ہے۔

    اشیائے صرف کی فہرست پوشیدہ

    ترکیہ میں افراطِ زر

    بیان میں یہ نکتہ بھی اجاگر کیا گیا کہ ترکیہ کا شماریاتی ادارہ جون 2022 سے اشیائے ضرورت اور خدمات کی اوسط قیمتوں کی فہرست جاری نہیں کر رہا۔ عدالت کے قطعی فیصلے کے باوجود یہ فہرست عوام کے سامنے نہیں لائی گئی جس کے سبب افراطِ زر کا بنیادی ماخذ پوشیدہ رکھا جا رہا ہے۔

    عوامی قوتِ خرید میں مسلسل کمی

    ماہرین کے مطابق ستمبر کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل برقرار ہے۔ خوراک میں مسلسل اضافہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے سنگین مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ کرایوں اور تعلیم کے شعبے میں غیر معمولی اضافہ شہری آبادی کو سب سے زیادہ متاثر کر رہا ہے۔اگر قیمتوں کے بڑھنے کی یہ رفتار جاری رہی تو آئندہ چند ماہ میں عوامی قوتِ خرید مزید کم ہوگی۔ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈیز اور ٹیکس رعایتیں وقتی سہارا ضرور فراہم کرتی ہیں، مگر بنیادی مسائل پر قابو پانے کے لیے زیادہ مضبوط اور دیرپا اقدامات درکار ہیں۔

    ترکیہ میں افراطِ زر

    معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بنیادی اصلاحات کیے بغیر مہنگائی پر قابو پانا ممکن نہیں ہوگا۔

    حکومت افراطِ زر پر قابو پانے کے لیے اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن  اسء اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے  اور اس کو آئندہ انتخابات سے قبل  عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہے ورنہ انتخابات میں  افراط زر کی وجہ سے  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدر ایردوان کا ترک قومی اسمبلی میں تاریخی خطاب ، قبلہ اول القدس کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے، اسرائیل کے ساتھ تجارت مکمل طور پر منقطع

    ترک معیشت ترقی کی جانب گامزن ، ترک لیرا مضبوط ، اسٹیٹ بینک کے ریزرو 179 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں

    Next Article پاکستان، عالمی منظرنامے پر دوسری ابھرتی معیشت، بلومبرگ کی حیران کن رپورٹ، پاکستان کی مالیاتی بہتری کی رفتار دنیا کے بیشتر ترقی پذیر ممالک کے لیے حیرت انگیز مثال
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.