Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ایردوان کا ترکیہ کے شایانِ شان فیصلہ ، نتن یا ہو کی شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں شرکت کو ناکام بنادیا
    ترکیہ

    ایردوان کا ترکیہ کے شایانِ شان فیصلہ ، نتن یا ہو کی شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں شرکت کو ناکام بنادیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید13اکتوبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    شرم الشیخ سربراہی اجلاس
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترک صدر  کا بروقت  فیصلہ

    صدر رجب طیب ایردوان

     

    ترک صدر ،  رجب طیب ایردوان جو شرم الشیخ سربراہی اجلاس” میں شرکت کے لیے اپنے خصوصی طیارے  “TUR” طیارے کے ذریعے مصر  کے دورے پر روانہ ہوئے تو   جیسے ہی ان کا طیارہ شرم الشیخ  پر ائیرپورٹ   کے رن وے   کو چھونے ہی  والا  تھا کہ  صدر ایردوان کے حکم سے پائلٹ نے رن وے کو عبور کر کے دوبارہ فضا میں چکر لگانا شروع کر دیا۔ کچھ وقت بحیرہ احمر کے اوپر پرواز کرنے کے بعد طیارے نے آخرکار ہوائی اڈے پر دوبارہ لینڈ کیا۔   

    خبر کے  مطابق صدر ایردوان کے طیارے کا رن وے کو عبور کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب انہیں  اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو  کے بھی اس اجلاس میں   شرکت کرنے  کی اطلاع  ملی تھی۔

    طیارے کے لینڈ کرنے کے بعد مصر کے وزیرِ ثقافت احمد فؤاد حنو، وزیرِ نوجوانان و کھیل اشرف صبھی، ترکیہ کے قاہرہ میں تعینات سفیر صالح مطلو شن اور سفارت خانے کے عملے کے اراکین  نے صدر ایردوان کا استقبال کیا ۔

    ایردوان کے طیارے نے رن وے کیوں عبور کیا؟

    صدر ایردوان کا خصوصی طیارہ

    ابتدائی طور پر صدر ایردوان کے طیارے نے رن وے پر اترنے کے بجائے پرواز جاری رکھتے ہوئے بحیرہ احمر کے اوپر کچھ وقت گزارا۔ ذرائع کے مطابق، جیسے ہی مصر کے صدارتی دفتر کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو بھی شرم الشیخ کے اجلاس میں شریک ہوں گے جس پر  صدر ایردوان نے اپنے ہم منصبوں کو یہ پیغام پہنچایا کہ وہ کسی ایسے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس میں نتن  یاہو موجود ہو، تو اس کے بعد اطلاع ملی کہ نتن یاہو نے اپنی شرکت منسوخ کر دی ہے۔ اس اعلان کے فوراً بعد صدر ایردوان کا طیارہ دوبارہ شرم الشیخ کے ہوائی اڈے کی طرف آیا اور باضابطہ طور پر لینڈنگ کی۔

    حاندہ فرات: ترکیہ کا دو ٹوک فیصلہ  

    حاندہ فرات ترک صحافی

    صدر ایردوان کے طیارے میں موجود معروف صحافی حاندہ  فرات  نے “سی این این ترک” پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو کی شرکت کی خبر آنے کے بعد ترکیہ نے نہایت واضح اور دوٹوک انداز میں اپنا مؤقف ظاہر کیا۔
    حاندہ فرات  نے کہا، “شروع میں ہم نے سمجھا کہ شاید ہوائی اڈے پر کسی تکنیکی خرابی کے   باعث ایسا ہوا ہے ، لیکن بعد میں ہمیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ اہم تھا۔”
    انہوں نے مزید کہا کہ نتن  یاہو کی شرکت کے اعلان کے بعد ترکیہ سمیت کئی ممالک کے رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا۔ ترکیہ نے اس فیصلے پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کر کے واضح کر دیا کہ وہ اسرائیلی قیادت کے ساتھ کسی ایسے پلیٹ فارم پر موجود نہیں رہنا چاہتا جہاں فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف جارحیت کے مرتکب رہنما کو مدعو کیا گیا ہو۔

    حاندہ  فِرات کے مطابق یہ دراصل ایک بہت بڑی سفارتی بدتمیزی تھی۔ نتن  یاہو کو اس اجلاس میں مدعو کرنا دوسرے عالمی رہنماؤں کے لیے ایک کھلی بے ادبی کے مترادف تھا۔ اسی نوعیت کی سفارتی گستاخی صدر ٹرمپ نے بھی اسرائیلی پارلیمان میں اپنے خطاب کے دوران کی تھی، جب انہوں نے نہایت واضح انداز میں اسرائیل کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

    عبدالقادر سلوی کے  مشاہدات

    عبدالقادر سلوی ترک صحافی

    معروف تجزیہ کار عبدالقادر  سلوی نے بھی اس ‘رن وے بحران’ کے حوالے سے اپنے مشاہدات بیان  کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم قاہرہ کے قریب پہنچ رہے تھے تو اطلاع ملی کہ نیتن یاہو نے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس لمحے ہمارے ذہن میں آیا کہ اب یہ سربراہی اجلاس نتن  یاہو کے سائے تلے منعقد ہوگا ۔ ہم سوچ رہے تھے کہ کہیں کوئی نیا واقعہ پیش نہ آجائے کہ اچانک طیارہ رن وے پر پہیے چھونے ہی والا تھا کہ پائلٹ نے دوبارہ فضا میں بلند ہونے کا فیصلہ کیا۔سلوی نے مزید کہا کہ واپسی کے دوران اطلاع ملی کہ نتن یاہو نے اپنی شرکت منسوخ کر دی ہے۔ اس طرح طیارہ تقریباً 19 منٹ تک فضا میں چکر  لگانے کے  بعد  دوبارہ  رن وے پر بحفاظت اتر گیا۔

    یہ پورا واقعہ اس بات کی علامت ہے کہ ترکیہ نے اسرائیلی قیادت کے خلاف اپنے مؤقف پر کسی قسم کی لچک نہیں دکھائی اور ایک بار پھر عالمی برادری کے سامنے مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اپنی اصولی اور غیر متزلزل پالیسی کو دہرا دیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحماس دہشت گرد تنظیم نہیں قومی مزاحمتی قوت ہے، ہم حماس کا ساتھ دیتے رہیں گے: ایردوان
    Next Article شرم الشیخ میں تاریخی لمحہ:صدر ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف کوخطاب کی خصوصی دعوت پر تمام رہنما متاثر ، صدر ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کو سراہا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.