Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیے تو پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے
    پاکستان

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیے تو پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید27اکتوبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Mins Read
    پاکستان-افغانستان اور ترکیہ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خصوصی رپورٹ: ڈاکٹر فرقان حمید 

    افغانستان  سرحد پارد  دہشت گردی مکمل طور پر ختم کرے

    ورنہ پاکستان ختم کرنا جانتا ہے

    استنبول مذاکرات میں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جامع پلان پیش کر دیا، ترکیہ و قطر کی ثالثی میں فیصلہ کن مشاورت جاری

    پاکستان نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دہشت گردی کے واقعات، بالخصوص تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سرپرستی کے حوالے سے اسلام آباد نے افغان طالبان کے سامنے اپنا حتمی اور غیر متزلزل مؤقف رکھ دیا ہے۔

    ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری پاک-افغان مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے سخت مگر شفاف انداز میں باور کرایا کہ فتنۂ خوارج کو لگام دینا افغان حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اور اگر تسلی بخش اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کسی بھی قیمت پر اپنی قومی سلامتی اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے تمام تر آپشنز استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    استنبول مذاکرات: خطے کے امن کے لیے فیصلہ کن موڑ

    تین روز سے جاری یہ مذاکرات پاکستان، افغانستان، ترکیہ اور قطر کے درمیان جاری سفارتی عمل کا تسلسل ہیں۔ ترکیہ کی میزبانی اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی یہ بات چیت، دوحہ مذاکرات کے بعد دوسرا اور زیادہ فنی و عملی نوعیت کا دور قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، پاکستانی وفد نے مذاکرات میں ایک جامع انسدادِ دہشت گردی پلان پیش کیا ہے، جس میں مانیٹرنگ اور نفاذ کے لیے قابلِ تصدیق میکانزم تجویز کیا گیا ہے۔

    پاکستانی سیکیورٹی حکام نے واضح کیا کہ ماضی میں افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں نے اعتماد کی فضا کو شدید متاثر کیا ہے، اور اگر افغان طالبان واقعی دوحہ معاہدے پر کاربند ہیں تو انہیں اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔

    افغان طالبان کے دلائل غیر منطقی، پاکستان کا ردِعمل دوٹوک

    پاکستانی وفد نے مذاکرات میں کہا کہ طالبان کے پیش کردہ جواز غیر منطقی اور زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان نمائندوں کی جانب سے پیش کردہ موقف میں تضاد پایا گیا، اور بظاہر طالبان کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا دکھائی دیتے ہیں، جو افغانستان، پاکستان اور خطے کے مجموعی استحکام کے مفاد میں نہیں۔

    پاکستان نے واضح کیا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار افغان طالبان کے رویّے اور عملی اقدامات پر ہوگا۔ اگر انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیے تو پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

    پاکستان کا واضح پیغام: فتنۂ خوارج  کے حملے رکنے چاہییں

    پاکستانی وفد نے اپنے موقف میں کہا کہ فتنۂ خوارج (ٹی ٹی پی) اور فتنۂ الہند کے خطرات دونوں ممالک کے لیے مشترکہ چیلنج ہیں۔ اس وقت پاکستان کو درپیش بیشتر دہشت گرد حملے افغانستان سے منسلک گروہوں کے ذریعے کیے جا رہے ہیں۔
    اسلام آباد نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور دوحہ معاہدے کے مطابق اپنی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

    ذرائع کے مطابق، پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر افغانستان نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن قدم نہ اٹھایا تو پاکستان سرحد پار انسدادِ دہشت گردی اقدامات کرنے میں تاخیر نہیں کرے گا۔

    خواجہ آصف کا سخت انتباہ: معاہدہ نہ ہوا تو کھلی جنگ کے لیے تیار ہیں

    دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان حکومت کو کھلا پیغام دیا کہ اگر استنبول مذاکرات میں کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو پاکستان فیصلہ کن کارروائی کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے چالیس برس افغان بھائیوں کی میزبانی کی، ان کے دکھ درد میں شریک رہے، مگر اب پاکستان کی سرزمین پر کسی کو ویزے کے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ بھارت، افغان سرزمین کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، لیکن پاکستان اپنی عسکری و دفاعی صلاحیت کے بل پر ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

    خواجہ آصف نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دوحہ مذاکرات میں شریک افغان وفد میں وہی افراد شامل ہیں جو پاکستان میں پروان چڑھے، مگر اب وہی عناصر پاکستان کی سلامتی کے خلاف سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوستی چاہتے ہیں، دشمنی نہیں؛ مگر اگر دوستی کے بدلے دھوکا ملے تو ہم کسی رعایت کے قائل نہیں ہوں گے۔

    استنبول مذاکرات میں ترکیہ کا فعال کردار

    ترکیہ، جو ہمیشہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کی بحالی اور امن کے فروغ میں سرگرم رہا ہے، اس بار بھی دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
    ترک وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق، ان مذاکرات کواستنبول تکنیکی کانفرنس کا نام دیا گیا ہے، جس میں دونوں ملکوں کے وفود نے دوحہ معاہدے کے نکات پر عملدرآمد کے لیے عملی تجاویز پیش کیں۔

    ترکیہ کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ اسلام آباد اور کابل، مشترکہ سیکیورٹی میکانزم پر متفق ہو جائیں گے، جو مستقبل میں خطے میں امن و استحکام کا نیا باب کھول سکتا ہے۔

    دوحہ سے استنبول تک: مذاکراتی سفر

    یاد رہے کہ قطر اور ترکیہ کی مشترکہ کوششوں سے چند روز قبل دوحہ مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے اختتام پذیر ہوا تھا، جس کے نتیجے میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان نے بعد ازاں کہا کہ سرحدی خلاف ورزیوں اور دہشت گردی کے واقعات کے تسلسل نے دوحہ معاہدے کے روح کو متاثر کیا ہے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، گزشتہ ہفتے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، جس میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب استنبول میں مذاکرات جاری تھے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان حکومت کے ارادوں پر سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں۔

    پاکستان کا اصولی مطالبہ: اینٹی ٹیرر میکانزم واضح اور مؤثر ہونا چاہیے

    پاکستانی وفد نے مذاکرات میں زور دیا کہ سرحد پار دہشت گردی روکنے کے لیے ایک واضح اور مشترکہ اینٹی ٹیرر میکانزم قائم کیا جائے، جو دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان براہِ راست رابطہ اور نگرانی کا نظام تشکیل دے۔پاکستان کا مؤقف ہے کہ جب تک یہ نظام فعال نہیں ہوتا، دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے نتائج پائیدار نہیں ہو سکتے۔

    افغان وفد : زمینی و فضائی حدود کی خلاف ورزی بند کی جائے

    ادھر افغان طالبان کے نمائندوں نے اپنے مسودے میں پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کی زمینی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی سے گریز کرے، اور کسی بھی دشمن قوت کو اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔افغان فریق نے جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے نئے طریقۂ کار (میکانزم) کی تشکیل پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم اس کے عملی خدوخال پر ابھی اتفاق نہیں ہو سکا۔

    سفارتی ذرائع: مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان تجاویز کا تبادلہ جاری ہے، اور ترکیہ و قطر کی مشترکہ کوششیں اس عمل کو نتیجہ خیز بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد میں سینئر عسکری، انٹیلی جنس اور وزارتِ خارجہ کے حکام شامل ہیں، جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیرِ داخلہ رحمت اللہ مجیب کر رہے ہیں۔

    امن کی آخری کوشش یا نئے تناؤ کی ابتدا؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ استنبول مذاکرات پاک-افغان تعلقات میں ایک نازک موڑ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر دونوں فریق باہمی یقین دہانیوں پر عملدرآمد کرتے ہیں تو خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے، تو سرحدوں پر کشیدگی بڑھنے اور ایک نئے عسکری تصادم کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتاہے۔ پاکستانی وفد کے نمائندے  نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، مگر اپنی سرزمین پر کسی خونی کھیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر افغانستان نے فتنۂ خوارج کے خلاف فیصلہ کن قدم نہ اٹھایا، تو پاکستان اپنی حفاظت خود کرے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترک وزیر قومی تعلیم: پاک-ترک دوستی محض سیاسی یا سفارتی نہیں، بلکہ دو دلوں کا محبت، اخلاص اور ایمان پر مبنی روحانی رشتہ ہے
    Next Article انقرہ سفارتخانہ پاکستان میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب ، ظلم کے خلاف استقامت، اتحادِ امت اور انصاف کی پکار
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.