Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»انقرہ میں اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں پُر وقار تعزیتی تقریب،پاکستان اور ترکیہ کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
    پاکستان کمیونٹی

    انقرہ میں اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں پُر وقار تعزیتی تقریب،پاکستان اور ترکیہ کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعادہ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید16دسمبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    کیچی اورن انقری میں شہدا کی یاد میں تقریب
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر 2014 میں ہونے والے تاریخ کے بدترین اور بہیمانہ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے معصوم طلبہ اور اساتذہ کی یاد میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایک باوقار، پُراثر اور جذبات سے لبریز تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب انقرہ کے معروف علاقے کیچی اورن (Keçiören) کے اورمان پارک میں منعقد ہوئی، جہاں فضا سوگوار مگر عزم و یکجہتی کے جذبے سے معمور دکھائی دی۔

    سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    اس اہم اور یادگار تقریب میں پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جنید، کیچی اورن بلدیہ کے ڈپٹی میئر مسٹر اتیلا زورلو، سول سوسائٹی کے نمائندگان، مقامی بلدیاتی حکام، سفارت خانۂ پاکستان کے افسران، پاکستانی اور ترک کمیونٹی کے افراد اور مختلف سماجی و فکری حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد نہ صرف شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا بلکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ موقف اور عزم کو ایک بار پھر اجاگر کرنا بھی تھا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ محض ایک ملک یا ایک ادارے پر حملہ نہیں تھا بلکہ یہ پوری انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا سانحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور نہتے اسکولی بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی بدترین اور سفاک ترین شکل ہے، جس کی کوئی مذہبی، اخلاقی یا انسانی توجیہ ممکن نہیں۔

    سفیرِ پاکستان نے کہا کہ اس دلخراش سانحے نے پاکستانی قوم کو غم میں ضرور مبتلا کیا، لیکن اس نے قوم کے حوصلے توڑنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط اور غیر متزلزل بنا دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے پی ایس سانحے کے بعد پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے اور نیشنل ایکشن پلان کی صورت میں ایک جامع حکمتِ عملی اپنائی گئی، جس کی روشنی میں پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب اور مؤثر انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں انجام دیں۔

    کیچی اورن انقرہ میں شہدا کی یاد میں تقریب

    ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک مسلسل عمل ہے اور پاکستان اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

    سفیرِ پاکستان نے ترکیہ کی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے دکھ درد میں برابر کا شریک بن کر مثالی بھائی چارے اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیچی اورن اورمان پارک میں اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں لگائے گئے درخت اس بات کی علامت ہیں کہ ترکیہ کے عوام نے ان معصوم جانوں کی قربانی کو اپنے دلوں میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیا ہے۔

    ڈاکٹر یوسف جنید نے دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی مکمل اور غیر مشروط یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف ایک ہی صف میں کھڑے ہیں اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

    کیچی اورن بلدیہ کے ڈپٹی میئر مسٹر اتیلا زورلو

    اس موقع پر کیچی اورن بلدیہ کے ڈپٹی میئر مسٹر اتیلا زورلو نے اپنے خطاب میں آرمی پبلک اسکول پشاور پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا دراصل انسانیت کی بنیادی اقدار پر حملہ ہے، جس کی ترکیہ پوری شدت سے مذمت کرتا ہے۔

    مسٹر اتیلا زورلو نے کہا کہ ترکیہ کی عوام پاکستانی قوم کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں ترکیہ اور پاکستان کا تعاون مزید مضبوط ہوگا اور دونوں ممالک ہر سطح پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

    تقریب کے دوران شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی، جس میں شرکاء نے آبدیدہ ہو کر معصوم بچوں اور اساتذہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ فضا میں ایک جانب غم و الم کی کیفیت تھی تو دوسری جانب دہشت گردی کے خلاف عزم اور اتحاد کا مضبوط پیغام بھی نمایاں تھا۔

     شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر اور دعا

    تقریب کے اختتام پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، کیچی اورن بلدیہ کے ڈپٹی میئر مسٹر اتیلا زورلو اور دیگر معزز مہمانوں نے اے پی ایس کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خاموشی سے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر موجود درخت، جو جنوری 2015 میں کیچی اورن بلدیہ اور سفارت خانۂ پاکستان کے باہمی اشتراک سے لگائے گئے تھے، آج بھی اس سانحے کی یاد دلاتے ہوئے اس عزم کی علامت ہیں کہ دہشت گردی کے اندھیرے کے مقابلے میں امن، امید اور انسانیت کا چراغ ہمیشہ روشن رکھا جائے گا۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات نہ صرف شہداء کی یاد کو تازہ رکھتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو یہ پیغام بھی دیتی ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ایک مشترکہ انسانی ذمہ داری ہے۔ انقرہ میں منعقد ہونے والی یہ تعزیتی تقریب پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات، مشترکہ اقدار اور دہشت گردی کے خلاف متحدہ موقف کی ایک روشن مثال بن کر سامنے آئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل، بھارت اور افغانستان کا مشترکہ پروپیگنڈا، اپنے ہی گلے پڑگیا ، بہتان اور عالمی سیاست کی خطرناک بساط
    Next Article غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس(ISF): سفارت کاری، طاقت، تضادات۔ اسرائیل پر ترکیہ کا خوف طاری،اجلاس میں ترکیہ کو مدعو کرنے سے گریز
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.