Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے ڈی-8 تنظیم برائے اقتصادی تعاون کےسیکریٹری جنرل کا منصب سنبھال لیا
    پاکستان

    پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے ڈی-8 تنظیم برائے اقتصادی تعاون کےسیکریٹری جنرل کا منصب سنبھال لیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید2جنوری , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    سفیر سہیل محمود سیکرٹری جنرل کا چارح لیتے ہوئے
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلامی جمہوریہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سفارت کار سفیر سہیل محمود نے ڈیولپنگ-8 (ڈی-8) تنظیم برائے اقتصادی تعاون کے نئے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب استنبول میں واقع ڈی-8 سیکریٹریٹ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی، جہاں عہدے کی ذمہ داریوں  کا چارج  باضابطہ  طور پر انہوں نے سنبھال لیا ہے۔  

    سفیر سہیل محمود- سفیر امام

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے سیکریٹری جنرل سفیر امام نے سفیر سہیل محمود کا پرتپاک خیرمقدم کیا، انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے کامیاب اور نتیجہ خیز مدتِ کار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    ڈی ایٹ سیکرٹری جنرل سہیل محمود

    اس موقع پر سفیر سہیل محمود نے سفیر امام کا گرمجوش استقبال اور تنظیم کے لیے ان کی خدمات پر دلی شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سفیر سہیل محمود نے ڈی-8 تنظیم کی بے پناہ صلاحیت پر زور دیا اور کہا کہ ترجیحی پروگراموں، اسٹریٹجک اقدامات اور فلیگ شپ منصوبوں کے مؤثر نفاذ کے ذریعے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ڈی-8 چارٹر اور دس سالہ روڈ میپ میں متعین اہداف کے حصول کے لیے رکن ممالک، شراکت داروں اور سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی اور نتیجہ خیز تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تقریب کے اختتام پر حوالگی کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے اور ایک یادگاری گروپ فوٹو لیا گیا، جس کے ساتھ ہی سفیر سہیل محمود کی بطور سیکریٹری جنرل ڈی-8 تنظیم برائے اقتصادی تعاون مدتِ کار کا باضابطہ آغاز ہو گیا، جو یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہے۔

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ

    چار دہائیوں پر محیط شاندار سفارتی اور عوامی خدمات کے حامل سفیر سہیل محمود اس سے قبل 2019 سے 2022 تک پاکستان کے 30ویں سیکریٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 2013 سے 2019 تک جمہوریہ ترکیہ میں پاکستان کے سفیر بھی تعینات رہے، جہاں انہوں نے پاک-ترک تعلقات کے فروغ، سیاسی، دفاعی اور معاشی تعاون کو نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ بعد ازاں 2023 سے 2025 تک انہوں نے پاکستان کے ممتاز پالیسی تھنک ٹینک، انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کی سربراہی بھی کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ کے بغیر پائلٹ جنگی طیارے بائیراکتار قزل ایلما (Bayraktar KIZILELMA) نے عالمی ہوا بازی میں تاریخ رقم کر دی
    Next Article علی شاہین ، روایات سے ہٹ کر، دلوں میں اترنےوالی قانون سازی اور سفارت کاری کے معمار
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.