Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان: 2026 کا سال اصلاحات کا سال ہے، اس وقت بھی اپوزیشن جماعت CHP آق پارٹی کے رجسٹرڈ ووٹروں سے 9٫6 ملین پیچھے ہے
    ترکیہ

    صدر ایردوان: 2026 کا سال اصلاحات کا سال ہے، اس وقت بھی اپوزیشن جماعت CHP آق پارٹی کے رجسٹرڈ ووٹروں سے 9٫6 ملین پیچھے ہے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید7جنوری , 2026Updated:7جنوری , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    صدر رجب طیب ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا ہے کہ 2026 ملک کی تاریخ میں ایک جامع اصلاحاتی سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جس کے دوران ترک صدی اصلاحاتی پروگرام  کو پارلیمنٹ کی مکمل تائید کے ساتھ مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ صدر ایردوان نے کہا کہ یہ اصلاحات محض انتظامی نوعیت کی نہیں ہوں گی بلکہ معیشت، عدلیہ، سماجی بہبود، ڈیجیٹل تحفظ، تعلیم اور ریاست و شہری کے تعلق کو ازسرِنو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنیں گی۔

    صدر رجب طیب ایردوان

    صدر ایردوان یہ بات جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق پارٹی (کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی، جہاں انہوں نے ایک جانب آئندہ  سال کے اصلاحاتی وژن کا اعلان کیا تو دوسری جانب 2025 کو ترکیہ کے لیے استقامت، ترقی اور عالمی وقار کے استحکام کا سال قرار دیا۔

    عوامی اعتماد میں اضافہ اور سیاسی استحکام

    خطاب کے آغاز میں صدر ایردوان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین رکنیت رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آق پارٹی  1کروڑ 15 لاکھ سے زائد اراکین کے ساتھ ترکیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ مرکزی اپوزیشن سے فرق 9.6 ملین سے تجاوز کر چکا ہے۔ ان کے بقول یہ اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے بحرانوں کے باوجود خدمت اور استحکام کی سیاست پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آق پارٹی  کا دروازہ ہر اس شخص کے لیے کھلا ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے، اور آئندہ دور میں جماعت اور’  جمہور اتحاد’ مزید مضبوط ہو کر قومی اہداف کی تکمیل کرے گی۔

    2026 ء اصلاحات کے ذریعے نئے دور کا آغاز

    صدر رجب طیب ایردوان

    صدر ایردوان کے مطابق 2026 میں نافذ ہونے والی اصلاحات کا مقصد ریاست کو زیادہ موثر، معیشت کو زیادہ مضبوط اور سماج کو زیادہ محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بچوں کو ڈیجیٹل خطرات سے بچانے، سماجی معاونت کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عوام کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے والی اصلاحات کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ اصلاحات  ترک صدی وژن کا عملی مظہر ہوں گی، جس کے ذریعے ترکیہ کو عالمی سطح پر زیادہ خودمختار اور باوقار مقام دلایا جائے گا۔

    2025 ءعالمی بحرانوں میں قومی مفادات کا تحفظ

    صدر ایردوان نے کہا کہ 2025 عالمی سطح پر جنگوں، تنازعات اور معاشی کشیدگیوں سے بھرپور رہا، تاہم ترکیہ نے اس پورے عرصے میں اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔ روس۔یوکرین جنگ، غزہ میں جاری انسانی المیہ، ایران پر حملے، سوڈان کا بحران اور عالمی طاقتوں کی بدلتی حکمت عملیوں کے باوجود ترکیہ نے متوازن، باوقار اور فعال سفارتکاری کا کردار ادا کیا۔

    ان کے مطابق ترکیہ نے نیٹو، یورپی یونین، امریکہ اور ترک دنیا کے ساتھ تعلقات میں توازن قائم رکھتے ہوئے خطے میں امن اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

    زلزلہ زدہ علاقوں کی بحالی: وعدوں کی تکمیل

    صدر رجب طیب ایردوان

    صدر ایردوان نے کہا کہ 2025 کی اولین ترجیح 6 فروری کے زلزلوں سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو رہی۔ انہوں نے بتایا کہ سال کے اختتام تک 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد مکانات مکمل کر کے متاثرین کے حوالے کر دیے گئے۔ ان کے بقول یہ محض عمارتوں کی تعمیر نہیں بلکہ امیدوں کی بحالی کا عمل تھا، جو 2026 میں بھی اسی رفتار سے جاری رہے گا۔

    معاشی میدان میں تاریخی سنگِ میل

    صدر ایردوان نے کہا کہ 2025 میں ترکیہ نے معاشی میدان میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں۔ برآمدات 273.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ملکی تاریخ کا ریکارڈ ہے، جبکہ قومی آمدن پہلی بار 1.5 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ ترکیہ OECD ممالک میں تیسری تیز ترین ترقی کرتی معیشت بن کر ابھرا، افراطِ زر میں نمایاں کمی آئی اور مرکزی بینک کے ذخائر 193 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

    ریاستی اداروں کی مضبوطی: عدلیہ، تعلیم اور صحت

    صدر نے بتایا کہ عدالتی اصلاحات کے تحت نئے پیکجز نافذ کیے گئے، ہزاروں جج، پراسیکیوٹرز اور عدالتی عملہ تعینات ہوا اور جدید عدالتی ڈھانچے قائم کیے گئے۔ تعلیم کے شعبے میں ہزاروں نئے کلاس رومز، اساتذہ کی بھرتی اور مفت درسی کتب کی فراہمی نے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا، جبکہ صحت کے شعبے میں ایک ارب سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔

    دفاع، توانائی اور ٹیکنالوجی میں خودکفالت

    صدر ایردوان نے دفاعی صنعت میں ترکیہ کی کامیابیوں کو خاص طور پر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی برآمدات 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، جبکہ KAAN، KIZILELMA اور HÜRJET جیسے منصوبوں نے ترکیہ کو عالمی سطح پر ممتاز مقام دلایا۔ توانائی کے شعبے میں بحیرہ اسود میں گیس کی دریافت اور تیل کی پیداوار میں اضافہ توانائی خودکفالت کی جانب اہم قدم ثابت ہوا۔

    سماجی تحفظ اور داخلی سلامتی

    انہوں نے کہا کہ خاندان، سماجی بہبود اور داخلی سلامتی کے شعبوں میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی، جرائم میں کمی آئی، منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا گیا اور لاکھوں مہاجرین کی باعزت واپسی ممکن بنائی گئی۔

    صدر ایردوان نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ 2026 میں اصلاحات کی رفتار مزید تیز ہوگی اور جو کچھ بھی کیا جائے گا وہ ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ پورے ترکیہ کے مستقبل کے لیے ہوگا۔ ان کے بقول ترک صدی   اب ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک عملی حقیقت بنتی جا رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخواجہ آصف : پاکستان نے بھارت کا دنیا کے سامنے ایسا منہ کالا کیا ہے جسےصاف کرنا اب بھارت کے لیے ممکن نہیں
    Next Article عوام فوج کو اور فوج عوام کو گلے لگا ئے ، یہی وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے ایک ایسا مصالحتی کالم جو سینسر کی نذر ہوگیا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.