Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»انقرہ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت
    پاکستان کمیونٹی

    انقرہ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5فروری , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    یومِ یکجہتی کشمیر
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کے سفارت خانے، انقرہ میں آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی جائز جدوجہد کی بھرپور اور غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

    انقرہ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر

    اس تقریب میں پاکستان۔ترکیہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین اور رکنِ پارلیمان جناب علی شاہین؛ ترکیہ کی سابق وزیر برائے خاندان و سماجی خدمات اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل سیسرک (SESRIC) محترمہ زہرا زُمرد؛ ارکانِ پارلیمان جناب برہان  قایا ترک  اور جناب مصطفیٰ  قایا ، انقرہ کے نائب گورنر جناب اسماعیل  گل تیکن ؛ جیو اسٹریٹیجک فار سائٹ انسٹی ٹیوٹ کے صدر جنرل (ر) گورائے آلپار؛ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک تھنکنگ (SDE) کے نائب صدر جناب آلپر تان ؛ سابق سفیر جناب نعمان ہزار؛ نیز میڈیا، تھنک ٹینکس، علمی و تحقیقی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    پاکستان۔ترکیہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین علی شاہین

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان۔ترکیہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین اور رکنِ پارلیمان جناب علی شاہین نے حالیہ دہشت گرد حملوں میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلۂ کشمیر دراصل ضمیر، انسانی حقوق اور انصاف کا مسئلہ ہے، اور اس کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ایک جذباتی تقابل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ماؤں کے آنسو اناطولیہ کی ماؤں کے آنسوؤں سے مشابہ ہیں، کشمیری بچے اناطولیہ کے بچے ہیں، اور کشمیری شہداء، اناطولیہ کے شہداء ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکیہ، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

    رکنِ پارلیمنٹ برہان قایا ترک

    ترک پارلیمان کے رکن جناب برہان قایا ترک  نے یاد دلایا کہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ نے وعدہ کیا تھا اور خود بھارتی قیادت نے بھی اسے تسلیم کیا تھا، مگر سات دہائیاں گزرنے کے باوجود یہ وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ترک قوم، کشمیری بھائیوں کے جائز مقدمے میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

    رکنِ پارلیمان جناب مصطفیٰ قایا  نے عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے متعلقہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

    سیسرک کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ زہرا زُمرد نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کی حمایت کی ہے، جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہو۔

    جنرل (ر) گورائے آلپار نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ ترکیہ نے ہمیشہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلۂ کشمیر کے پُرامن حل کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی اس پالیسی پر کاربند رہے گا۔

    انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک تھنکنگ کے نائب صدر جناب آلپر تان  نے پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان تاریخی اور دیرینہ یکجہتی کا ذکر کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ یہ اتحاد مستقبل میں بھی مضبوطی کے ساتھ برقرار رہے گا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے ترکیہ کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔

    سابق سفیر جناب نعمان ہزار نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کا حل علاقائی ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کشمیر اور فلسطین جیسے اہم مسائل پر عالمی برادری کی مسلسل بے عملی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دیا کہ کشمیری عوام اقوامِ متحدہ کی ضمانت یافتہ بنیادی حقِ خودارادیت کے مستحق ہیں۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    اپنے اختتامی کلمات میں پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ، ڈاکٹر یوسف جنید نے کشمیری کاز کے لیے ترکیہ کی مستقل اور اصولی حمایت پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت کے عزم کو دہرایا۔ جموں و کشمیر تنازع کے تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نسل کش اقدامات کی نشاندہی کی، جن میں 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد مزید شدت آ چکی ہے۔

    ڈاکٹر یوسف جنید نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس معاہدے کی کسی بھی صورت معطلی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جس کے دور رس انسانی، ماحولیاتی، امن و سلامتی کے مضمرات ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ قدرتی وسائل کا تحفظ اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری عالمی سطح پر ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، جو امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

    سفیرِ پاکستان نے مسئلۂ کشمیر کو عالمی برادری کے لیے انصاف اور انسانی حقوق کے حوالے سے ایک کسوٹی قرار دیتے ہوئے عالمی قائدین اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی تقسیم کی تقریب منعقد
    Next Article روائتی حجاب پہن کر (پاکستانی سٹائل دوپٹہ اوڑھنے والی ) مئیر کے فرائض ادا کرنے والی خاتون سے صدر ایردوان کی یکجہتی ، اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    پاکستان کی خاموش سفارتکاری ، جس کی گونج نے تہلکہ مچادیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ سے اور وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ

    23مارچ , 2026

    ترک رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین : امریکی جنگوں میں بے رحمی کی تصاویر بچے بنے ہوئے ہیں

    18مارچ , 2026

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    پاکستان کی خاموش سفارتکاری ، جس کی گونج نے تہلکہ مچادیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ سے اور وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ

    ترک رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین : امریکی جنگوں میں بے رحمی کی تصاویر بچے بنے ہوئے ہیں

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    پاکستان کی خاموش سفارتکاری ، جس کی گونج نے تہلکہ مچادیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ سے اور وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ

    23مارچ , 2026

    ترک رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین : امریکی جنگوں میں بے رحمی کی تصاویر بچے بنے ہوئے ہیں

    18مارچ , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.