Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»پاکستان»وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید26مئی , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب  ایردوان  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ترک قیادت اور برادر عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات محض سفارتی شراکت داری نہیں بلکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر قائم ایک مضبوط برادرانہ رشتہ ہیں۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط اور ملاقاتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ فیصلوں پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    صدر رجب طیب ایردوان-وزیراعظم سردار بردی مہمدوف

    دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور جاری سفارتی و امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ صدر اردوان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سیاسی حل کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    ٹیلیفونک گفتگو میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ خطے میں پائیدار امن، باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے قریبی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوگی اور دونوں ممالک ہر اہم علاقائی و عالمی معاملے پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ میں سیاسی بھونچال، ترکیہ کی مین اپوزیشن جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی(CHP) دو دھڑوں میں تقسیم، ایردوان کا خاموش مگر ماسٹر اسٹروک جس نے CHPکو بھسم کرکے رکھدیا
    Next Article بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    26اگست , 2026

    ڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ

    23اگست , 2026

    ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

    21اگست , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    ڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ

    ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اقتصادی تعاون کے فروغ، تحقیق، صنعت، ٹیکنالوجی اور پارلیمانی روابط مضبوط بنانے پر زور

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    26اگست , 2026

    ڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ

    23اگست , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.