Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»انقرہ: سفارتخانہ پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر کی پر وقار تقریب ، کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ
    پاکستان

    انقرہ: سفارتخانہ پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر کی پر وقار تقریب ، کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5اگست , 2026Updated:5اگست , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر نہایت وقار، سنجیدگی اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے بھارتی غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے اور یکطرفہ اقدامات کے سات برس مکمل ہونے پر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔

    تقریب میں ترکیہ کی ممتاز سیاسی، سفارتی اور علمی شخصیات، ارکانِ پارلیمنٹ، مختلف تھنک ٹینکس کے ماہرین، سفارتی برادری، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور پاکستانی و ترک برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    یومِ استحصالِ کشمیر

     

    تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات حاضرین کو سنائے گئے، جن میں کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

    جیو پولیٹیکل فارسائٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین میجر جنرل (ر) گورائے الپار

    جیو پولیٹیکل فارسائٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین میجر جنرل (ر) گورائے الپار نے اپنے خطاب میں جموں و کشمیر کی جغرافیائی اور تزویراتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام تاریخی، تہذیبی اور برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات، آئینی ڈھانچے میں من مانی تبدیلیاں اور مشترکہ آبی وسائل کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔

    اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے سیسرک (SESRIC) کی ڈائریکٹر جنرل زہرہ زمرد سیلچوق

    اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے سیسرک (SESRIC) کی ڈائریکٹر جنرل اور ترکیہ کی سابق وزیر زہرہ زمرد سلجوق نے اپنے خطاب میں مسئلہ جموں و کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل اور اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کا منصفانہ اور پائیدار حل صرف اسی صورت ممکن ہے جب کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جاری طویل قبضے کے تناظر میں مماثلت کی نشاندہی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انصاف پر مبنی اور دیرپا حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

    سعادت پارٹی کے نائب چیئرمین مصطفیٰ قایا

    ترک پارلیمنٹ کے رکن اور سعادت پارٹی کے نائب چیئرمین مصطفیٰ قایا نے بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں “آبادیاتی دہشت گردی” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، مقامی باشندوں کو اراضی کے حقوق سے محروم کرنے اور مغربی کنارے میں اختیار کیے گئے قبضے کے ماڈل کو کشمیر میں نافذ کرنے کی کوششیں کشمیری عوام کے حقِ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتیں۔

    سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    تقریب سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے حکومت اور عوامِ ترکیہ کی مسلسل اور غیرمتزلزل حمایت پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں منظم انداز میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت غیرمقامی افراد کو تقریباً چالیس لاکھ متنازع ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ آزاد ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں اور کشمیری عوام کے خلاف ریاستی جبر بدستور جاری ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے یکطرفہ آئینی اور قانونی اقدامات جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ سفیر پاکستان نے اس امر پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کا راستہ مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل سے ہو کر گزرتا ہے، اور اس مقصد کے لیے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا ناگزیر ہے۔

    تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت پر مبنی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع نہیں مل جاتا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں انتظامی، شہری یا ڈویژن کی سطح پر نئے صوبوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے
    Next Article انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت

    5اگست , 2026

    انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد

    5اگست , 2026

    پاکستان میں انتظامی، شہری یا ڈویژن کی سطح پر نئے صوبوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

    4اگست , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت

    انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد

    انقرہ: سفارتخانہ پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر کی پر وقار تقریب ، کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

    پاکستان میں انتظامی، شہری یا ڈویژن کی سطح پر نئے صوبوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت

    5اگست , 2026

    انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد

    5اگست , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.