Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد
    ترکیہ

    انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5اگست , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    انقرہ کےضلع   کیچی اورین (Keçiören) کی بلدیہ کے زیرِ اہتمام آج ایسٹرگون قلعہ کلچرل سینٹر میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش کا مقصد 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے یکطرفہ اور غیرقانونی خاتمے کے سات برس مکمل ہونے پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔

    تقریب میں سفارت خانۂ پاکستان کے نمائندوں، کیچی اورین بلدیہ کے حکام، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، جامعات سے وابستہ شخصیات، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

    تقریب کا آغاز شہدائے کشمیر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی، اس کے بعد ترکیہ اور پاکستان کے قومی ترانوں اور تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

    افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیچی اورین  بلدیہ کے ڈپٹی  میئر اتیلا  زورلو نے میئر ڈاکٹر مسعود اوزارسلان کا خیرسگالی کا پیغام حاضرین تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب محض ایک تصویری نمائش نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مشترکہ جذبات، تاریخی رشتے اور انسانی ہمدردی کے اظہار کی علامت ہے۔

    انہوں نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی جنگِ آزادی کے دوران قائم ہونے والی یہ دوستی آج بھی پوری قوت کے ساتھ قائم ہے۔ انہوں نے ترک قومی شاعر محمد عاکف ایرسوئے اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا ذکر کرتے ہوئے دونوں اقوام کے فکری اور تہذیبی روابط کو اجاگر کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکیہ دنیا کے تمام مظلوم خطوں، بالخصوص کشمیر، میں امن، انصاف اور استحکام کے لیے اپنی دعائیں اور حمایت جاری رکھے گا۔

    پاکستان کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن شائق احمد بھٹو نے اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ انسانی صورتِ حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نمائش میں پیش کی گئی تصاویر کشمیری عوام کی مشکلات، قربانیوں اور ثابت قدمی کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور پائیدار حل صرف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مکمل احترام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

    تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے تصویری نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مختلف تصاویر کا مشاہدہ کیا، جن میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی صورتحال، کشمیری عوام کی جدوجہد اور ان کے عزم و استقلال کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانقرہ: سفارتخانہ پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر کی پر وقار تقریب ، کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ
    Next Article استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت

    5اگست , 2026

    انقرہ: سفارتخانہ پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر کی پر وقار تقریب ، کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

    5اگست , 2026

    اسرائیل لبنان میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، عالمی برادری مزید خاموش نہیں رہ سکتی: صدر رجب طیب ایردوان

    30جولائی , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت

    انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد

    انقرہ: سفارتخانہ پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر کی پر وقار تقریب ، کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

    پاکستان میں انتظامی، شہری یا ڈویژن کی سطح پر نئے صوبوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت

    5اگست , 2026

    انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد

    5اگست , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.