Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت
    ترکیہ

    استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5اگست , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    استنبول: ترقی پذیر آٹھ اسلامی ممالک کی تنظیم (ڈی ایٹ) کے سیکریٹری جنرل نے ترک وزارتِ خارجہ کے استنبول نمائندہ دفتر کی سربراہ، سفیر ڈاکٹر عائشہ سوزَن اُسلُوئر سے ملاقات کے دوران تنظیم کے قیام سے لے کر آج تک ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کی استنبول میں میزبانی اور مسلسل بھرپور تعاون پر حکومتِ ترکی سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے تنظیم کے ادارہ جاتی استحکام اور بین الاقوامی کردار کے فروغ میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    ملاقات میں سیکریٹری جنرل نے سفیر ڈاکٹر عائشہ سوزَن اُسلُوئر کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ استنبول میں مختلف ممالک کے سفارتی مشنز اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مؤثر روابط اور تعاون کے فروغ میں ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جن سے ڈی ایٹ کی سفارتی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈی ایٹ کے تاریخی ارتقا، موجودہ ترجیحات اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ اس موقع پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ڈی ایٹ ترقی پذیر رکن ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے ایک مؤثر اور بااعتماد بین الاقوامی پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

    ملاقات میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ ڈی ایٹ رکن ممالک کے درمیان اقتصادی انضمام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور کثیرالجہتی فورمز پر مشترکہ مفادات اور متفقہ مؤقف کے مؤثر اظہار کے لیے اپنی کاوشیں مزید وسعت دے گی۔

    سیکریٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترکی اور ڈی ایٹ کے درمیان قریبی تعاون مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا، جس سے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری اور علاقائی و بین الاقوامی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد

    5اگست , 2026

    انقرہ: سفارتخانہ پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر کی پر وقار تقریب ، کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

    5اگست , 2026

    اسرائیل لبنان میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، عالمی برادری مزید خاموش نہیں رہ سکتی: صدر رجب طیب ایردوان

    30جولائی , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت

    انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد

    انقرہ: سفارتخانہ پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر کی پر وقار تقریب ، کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

    پاکستان میں انتظامی، شہری یا ڈویژن کی سطح پر نئے صوبوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    استنبول: ڈی ایٹ کے مستقبل، اقتصادی انضمام اور عالمی کردار پر اعلیٰ سطحی مشاورت

    5اگست , 2026

    انقرہ کےضلع کیچی اورین بلدیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد

    5اگست , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.