Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ویڈیو»پاکستان کی پرانی اورموجودہ نسل پاکستان کےلیے کچھ نہ کرپائی لیکن نئی نسل آئی ٹی کےسہارے  مستقبل سنوارنےاور دنیا کوچیلنج کرنے میں مصروف
    ویڈیو

    پاکستان کی پرانی اورموجودہ نسل پاکستان کےلیے کچھ نہ کرپائی لیکن نئی نسل آئی ٹی کےسہارے  مستقبل سنوارنےاور دنیا کوچیلنج کرنے میں مصروف

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید10دسمبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    تحریر ڈاکٹر فرقان حمید

    دنیا اس وقت  آئی ٹی   کے سہارے ترقی کے نئے راستے پر گامزن ہے تو اس دوران پاکستان کی نوجوان اور نئی نسل  آئی ٹی کے سہارے ملک کا مستقبل سنوارنے  کا بیڑہ  اٹھا چکی ہے۔ نئی اور  نوجوان نسل  اپنے محدود حالات کے باوجود ایسے ایسے کارنامےسر   انجام دے رہی ہے جسے دیکھ کر ترقی یافتہ ممالک بھی حیران ہیں۔

    اگرچہ اس وقت  ڈران ٹیکنولوجی  میں امریکہ ، چین، اسرائیل اور ترکیہ  بہت آگے نکل چکے ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستان اس جدید ڈران ٹیکنولوجی میں دنیا کے ان تمام ممالک کے پیچھے چھوڑ جائے گا۔ اگرچہ آئی  کیو لیول کے لحاظ سے  پاکستانی دنیا میں سر فہرست ممالک میں سے  ایک ہے لیکن پاکستان کی نوجوان نسل کو اس سے  قبل کبھی بھی  اپنے آئی کیو لیول کے باوجود ملک کی ترقی میں اپنا کردار  ادا کرنے کا موقع ہی میسر نہیں آیا ہے لیکن پہلی بار  آئی ٹی کی وجہ سے پاکستان کی نوجوان نسل  نے میدان میں اتر کر ایسے ڈران تیار کرنے شروع کردیے ہیں جسے ابھی تک کوئی ملک تیار ہی نہیں کرسکا ہے۔

    پاکستان کی نوجوان نسل نے  ورٹیکل   شکل میں   پرواز کرنے والے  ڈرانز تیار کرکے دنیا کو چیلنج کردیا ہے اور ابھی تک دنیا کا کو ئی بھی ملک اس ورٹیکل پرواز کروانے ڈران تیار کرنے  میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے تاہم اس کا سہرا پاکستان میں موجود ایک پرئیویٹ کمپنی  Woot Tech  کو جاتا ہے۔ یہ کمپنی جلد ی  پاکستان اور دنیا کو ایک سرپرائز بھی دینے والی اور ایک ایسا ڈران تیار کرنے  میں مصروف ہے  جو اس سے پہلے تیار نہیں کیا گیا ہے۔

    اس کمپنی  کی ویڈیو دیکھتے ہوئے نوجوان  نسل کو سلوٹ کرنے  کو دل چاہتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ حکومت  سے بھی درخواست ہے کی اس طرح  کی پاکستان میں بہت سے کمپنیاں موجود ہیں جو آئی ٹی ٹیکنولوجی  میں بہت آگے نکل چکی ہیں اور پاکستان کو  ٹکسٹائل(بنیانیں  اور انڈر وئیر )دنیا کو فروخت کرنے کی بجائے  جدید  ٹیکنولوجی  کے حامل ان ڈرانز کو فروخت کرنے  اور اس منڈی میں ابھی ہی سے  اپنی  مہر ثبت کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کی نوجوان نسل بڑے کھٹن حالات میں آئی ٹی ٹیکنولوجی  میں آگے بڑھ رہی ہےبلکہ بہت آگے بڑھ چکی ہے جس کا تصور سے پہلے ممکن نہ تھااس لیے   حکومت  کو اس سلسلے میں آئی کمپنیوں کی مالی معاونت کرنے کی ضرورت ہےتاکہ  وہ مملکتِ پاکستان کو  ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں  اور  اپنی آئی ٹی  ٹیکنولوجی  کی پروڈکس فروخت کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ بھیک مانگنے  کی شکل میں نہیں بلکہ  اپنی محنت و تگ و دو سے  حاصل کرسکیں ۔ اسی میں ہماری عظمت ہے ۔

    ترکیہ اگر  ڈرانز کی دنیا میں بہت آگے نکل چکا ہے تو  اس کے پیچھے بھی چند ایک محنتی پاکستانیوں کا ہاتھ ہے جو امریکہ، برطانیہ اور پاکستان سے آکر ترکوں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ آخر میں اتنا ضرور کہوں گا۔ ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ۔ حکومت  کو فوری طور پر اس طرف توجہ دینے  اور اسے باقاعدہ ایک اسٹینڈرڈ  اور نگرانی کے تحت  چلانے  کی ضرورت ہے

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلکس اسٹائل ایوارڈز2022 بہترین فلم کھیل کھیل، فنکار سجل علی،بلال عباس بہترین ڈرامہ  چپکے چپکے،فنکار فیروز خان، عائزہ خان،قرار پائے
    Next Article بیسٹ ماڈل آف ترکیہ -2022
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ترکیہ کی تاریخ ساز کامیابی،مقامی وسائل سے اسٹیل ڈوم یا فضائی ڈھال تیار کرنے والا پہلا اسلامی ملک جبکہ دنیا کےسر فہرست ممالک سے ایک بن گیا

    سسٹمز آف سسٹم، اسٹیل ڈوم دوستوں کیلیے اعتماد اور دشمنوں کیلیے خوف

    27اگست , 2025

    ترکیہ پاکستان میں پٹرول تلاش کرے گا

    8اپریل , 2025

    عالمی میڈیا پر صدر ایردوان اور اسماعیل ہنیہ کی ملاقات کے چرچے

    21اپریل , 2024

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.