Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»نوجوان ترک نسل آمرانہ نظام کے ڈیموکریسی پر یقین اور بیلٹ باکس سے ختم کرنے کے لیے تیارآمرانہ نظام کوڈیموکریسی سےتبدیل کریں گے:کلیچدار اولو
    ترکیہ

    نوجوان ترک نسل آمرانہ نظام کے ڈیموکریسی پر یقین اور بیلٹ باکس سے ختم کرنے کے لیے تیار

    آمرانہ نظام کوڈیموکریسی سےتبدیل کریں گے:کلیچدار اولو

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید4فروری , 2023Updated:5فروری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے چئیرمین کمال کلیچدار اولو
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کی دوسری بڑی جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی (CHP) کے چئیرمین  کمال کلیچدار اولو  نے نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ  آپ نوجوان  ہی  ترکیہ میں آمرانہ حاکمیت کو جمہوری  طریقے سے ختم  کرتے ہوئے  دنیا میں ایک نئی مثال تشکیل دے سکتے ہیں۔ 

     کلیچدار اولو   نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ  ہی ووٹ ڈالتے ہوئے اقتدار کو  جمہوری  طریقے سےتبدیل کرسکتے ہیں۔

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے چئیرمین کمال کلیچدار اولو

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی  کے  چئیرمین  کمال کلیچدار اولو نے ان خیالات کا اظہار  CHPیوتھ  فیسٹویل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  

    انہوں نے یہاں اپنی نوجوان نسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں اقتدار کی منتقلی    دنیا کی سیاسی تاریخ میں   نوجوانوں کے لیے ایک ارمغان ہوگا۔  ترکیہ میں  نوجوان  نسل  نے  ملک میں جمہوری طریقے سےآمرانہ اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کریں گے  جو  پوری دنیا کے نوجوانوں کے لیے  رول ماڈل ہوگا۔ ہم جمہوری طریقے سے آمرانہ حاکمیت کا  خاتمہ کردیں گے۔

    انہوں نے  نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پولنگ اسٹیشن جائیں اور اپنا اپنا حقِ رائے دہی ضرور استعمال کریں۔

    کمال  کلیچدار اولو نے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ پر شدید دباو ڈالا جائے گا،آپ کو دہمکیاں دی جائیں گی لیکن یہاں اس ہال میں  موجود تمام  باشندے ایک ایک کمال کلیچدار اولو ہے۔  میرا اس  ہال میں موجود  ہزاروں  کمال کلیچدار اولو  پر مکمل اعتماد ہے۔ ہم ضرور اقتدار حاصل کریں گے۔ ہماری جدہد جہد  حق پر مبنی جہدو جہد ہے ، یہ جدو جہد   خوبصورت ترکیہ کی لیے    جدو جہد   ہے، ہماری جدو جہد مرد و

    خواتین کے مساوی حقوق کی جدو جہد ہے ، ہماری جدو جہد ایک باعزت مملکت کا حترام کروانی کی جدو جہد ہے۔

    پولنگ اسٹیشن  جانے اور ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل

    نوجوانوں  کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کمال کلیچدار اولو نے کہا کہ اگر آپ اقتدار تبیل کرنا چاہتے ہیں تو  تو آپ ووٹ ضرور کاسٹ کریں اور اس طرح تاریخ کا رخ تبدیل کردیں۔

    اب ہم  اقتدار حاصل کرکے ہی  دم لیں گے

    کمال کلیچدار اولو نے کہا کہ آئندہ صدر  بیش تپے محل میں نہیں بلکہ  قصر چانکایہ  میں اپنے فرائض ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں  کہ  اب اس ملک میں انصاف کا دور دورہ ہوگا، یہ سب کچھ ہم  مل جل کر کریں گے اور اب ہم اقتدار حاصل کرکے  ہی دم لیں گے ۔  انہوں نے کہا کہ   ہم مل کر کام کریں گےیہ ہمارا عزم ہے  اور اقتدار حاصل کرنا ہمارا ہدف ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف اقتدار اور صرف اقتدار ہے۔ ڈیمو کریسی کے لیے  اقتدار، انصاف کے لیے اقتدار، اقتدار اور صرف اقتدار ۔

    کمال   کلیچدار ولو نےاقتدار حاصل کرنے کے لیے پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا 

    کمال  کلیچدار ولو نے  9 فروری بروز جمعرات ایگزیکٹو  کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں 6 جماعتوں کے اتحاد  کے     13 فروری  کو صدارتی امیدوار کے اعلان سے متعلق مذاکرات سے قبل  9 فروری کو اپنی پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔  

    اس اجلاس میں کمال کلیچدار اولو کو ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار کے نام سے متعلق مکمل اختیارات دینے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    اجلاس میں مئی میں ہونے والے عام انتخابات  کا بھی  جائزہ لیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    بحیثیت “قوم مل کر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے”: جنرل سید عاصم منیر

    کےپی پولیس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن ہے

    Next Article

    ترک دوست، پرویز مشرف انتقال کرگئے

    پرویزمشرف اگر پاکستان کےچیف ایگزیکٹو نہ ہوتےتو ترک صدراور وزیراعظم ان کوکبھی شرفِ ملاقات نہ بخشتے

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.