Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»اپوزیشن اتحاد کی گڈ پارٹی کی چئیر پرسن آق شینیر نےملت اتحاد کو ڈائنا مائٹ سے اُڑادیا،ترکیہ بھر میں دہماکے کی گونج ایردوان کے دوبارہ سے صدر منتخب ہونے کے دروازےپوری طور پر کھل گئے
    ترکیہ

    اپوزیشن اتحاد کی گڈ پارٹی کی چئیر پرسن آق شینیر نےملت اتحاد کو ڈائنا مائٹ سے اُڑادیا،ترکیہ بھر میں دہماکے کی گونج

    ایردوان کے دوبارہ سے صدر منتخب ہونے کے دروازےپوری طور پر کھل گئے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید3مارچ , 2023Updated:3مارچ , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    گڈ پارٹی کی چئیرپرسن میرال آق شینیر
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     ترکیہ کی اپوزیشن  میں دراڑ۔ گڈ پارٹی کی  چئیر پرسن میرال آق شینر  نے ترکیہ کی سیاست کا پانسہ پلٹ دیا ۔ دہماکہ خیز بیان جاری  کرتے ہوئے   ملت اتحاد میں شامل 5 دیگر جماعتوں  سے الگ  تھلگ موقف  اختیار کرتے ہوئے کمال کلیچدار اولو کے صدارتی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا اعلان   کرتے ہوئے   ایسے  ڈائنا مائٹ  سے اپنے اتحاد کے پرخے اڑادیے ہیں جس سے  اب اس اتحادکا  جانبر ہونا ممکن دکھائی نہیں دیتا ہے  تاہم آق شینیر کے اس اقدام سے   رجب طیب  ایردوان کے صدر منتخب ہونے  کی راہ میں اب کوئی رکاٹ موجود نہیں رہی ہے۔  

    گڈ پارٹی کی چئیرپرسن میرال آق شینر

    گڈ  پارٹی  کی ایگزیکٹو کمیٹی  کے اجلاس کے بعد پارٹی کی چئیر پرسن  میرال اق شینر  نے چھ جماعتوں کے اتحاد  کے بارے میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    6جماعتوں کے اتحاد  کے 12ویں اجلاس کے بعد  اگرچہ متفقہ طور پر  صدارتی امیدوار  کے نام کے بارے میں  اتفاق رائے  ہونے اور  صدارتی امیدوار کا نام 6 مارچ کو آگاہ کرنے  کا اعلان کیا گیا تھالیکن اس  اعلان کے فورا بعد ہی  اس اتحاد کی سب سے بڑی  جماعت ری پبلیکن پیپلز  پارٹی CHP ور دوسری بڑی جماعت گڈ پارٹی   کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجبکہ میرال آق شینر  نے اس اجلاس کے بعد کمال کلیچدار اولو کے صدارتی امیدوار بننے  کی حمایت نہ کرنے بلکہ   انقرہ کے مئیر منصور یاوش اور استنبول بلدیہ کے مئیر  اکرم امام اولو  میں سے کسی   ایک کو صدارتی امیدوار  بننے کی اپیل کی ہے۔

    گڈ پارٹی کی چئیرپرسن میرال آق شینر

    پارٹی ایگزیکٹیو کمیٹی کے بعد میرال آق شینر  کا بیان

    ہم سر تسلیمِ خم نہیں  کریں گے

    انہوں نے اپنے خطاب  میں کہا کہ میں جو کچھ بھی کہنا چاہتی ہوں  وہ آغاز ہی میں کہہ دوں۔گڈ پارٹی  شدید دباو کا  شکار تھی۔ اس پر تمام دروازے بند  کردیے گئے اور کوئی  متبادل نہ چھوڑا گیالیکن ہم کسی کے سامنے اپنا سرتسلیم خم  نہیں کریں گے۔  ہم مفاد کی سیاست  پر یقین نہیں رکھتے ہیں ۔ ہمارے لیے قوم کا مفاد  زیادہ عزیز ہے۔

    ملت اتحاد

    میں اور میرے ساتھی  پہلے ہی روز سے   اپنے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہم جس طرح  2002 میں قوم کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کھڑے تھے آج بھی اسی طرح کھڑے ہیں۔ 2010 میں جس طرح کھڑے تھے، آج اسی جگہ کھڑے ہیں۔ جس طرح ہم 2015 میں قوم کی جان لینے والوں کے خلاف کھڑے تھے آج بھی  اسی طرح کھڑے ہیں۔

    آج ہم اسی جگہ کھڑے ہیں جس طرح ہم 2020 میں قوم کی ترجیحات کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف کھڑے تھے۔

    2023 ہماری قوم ہماری جمہوریہ کی بوسیدہ اقدار، اپنی جمہوریت اور اپنی آزادی کے لیے بر سر پیکار ہے تو  ہم ان لوگوں کے خلاف  بھی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں جو  یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کھمبے کو بھی کھڑا کریں گے تو ہمیں کامیابی  حاصل ہو جائے گی۔  ہمارا راستہ کل بھی وہی تھا اور آج بھی وہی ہے۔

    ہم نے ترکیہ کے چاروں اطراف  کا دورہ کیا ہے

    ہم  نے ہمیشہ   مسلط  کردہ فیصلوں  اور اقدامات کا  ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ ہم اپنی قوم کو ملک کے سیاسی  محور میں لے کر آئے ہیں   اور ہم نے شہر شہر  گاوں گاوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی خواہشات  کا احترام کیاہے۔ اپنے تمام تر اختلافات کے باوجود ہم ان مسائل کے مشترکہ حل کے لیے بہت سے اہم معاملات پر ایک معاہدے پر پہنچ چکے  تھے۔

    آق شینیر نے  دو صدارتی امیدواروں کے ناموں  کا اعلان کردیا

    کل کے اجلاس میں، 5 جماعتوں نے  ری پبلیکن پیپلز پارٹی  کے چئیرمین کمال کلیچدار اولوکے صدارتی امیدوار کے نام کی منظوری دی  جبکہ آق شینیر نے کہا ہے کہ ہمیں دو ایسے امیدواروں  کا نام صدارتی امیدوار کے طور پر پیش کرنا چاہیے جسے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہو اور جنہوں نے اس سے قبل ایردوان   کو شکست سے دوچار بھی کیا ہو۔ یہ  انقرہ کے مئیر منصور یاوش اور استنبول کے مئیر اکرم امام اولو ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے اتحادیوں نے ان دونوں ناموں کو مسترد کردیا ہےجس پر ہمیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔ 

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت.. کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا.ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول
    Next Article

    اپوزیشن کے ’’ ملت اتحاد ‘‘کے’’ ری پبلیکن پیپلز پارٹی‘‘ کے چئیرمین ’’ کمال کلیچدار اولو ‘‘متفقہ صدارتی امیدوار نامزد

    جمعہ کے روز کے سیاسی بحران پر آق شینیر کے ملت اتحاد میں واپسی سے قابو پالیا گیا

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    5جون , 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Polestar Casino: Quick‑Fire Slot Action für schnelllebige Spieler

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Polestar Casino: Quick‑Fire Slot Action für schnelllebige Spieler

    15جون , 2026

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    14جون , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.