Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ترکیہ، مرسین بندرگاہ پر لنگرانداز پاکستان نیول شپ معاون میں یومِ پاکستان کی تقریب نے ترکوں کےدل جیت لیے پرچم کشائی کی تقریب میں، سفیر پاکستان سمیت ترک وزراء کا جوش و خروش
    پاکستان

    ترکیہ، مرسین بندرگاہ پر لنگرانداز پاکستان نیول شپ معاون میں یومِ پاکستان کی تقریب نے ترکوں کےدل جیت لیے

    پرچم کشائی کی تقریب میں، سفیر پاکستان سمیت ترک وزراء کا جوش و خروش

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید23مارچ , 2023Updated:23مارچ , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    نیول شپ پر یومِ پاکستان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ میں  اس بار  یومِ پاکستان کی تقریب   مرسین  میں  پاکستان نیول شپ معاون  پر منعقد ہوئی۔

    اس بار  ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد لے کر آنے والے نیول شپ  معاون پر  یومِ پاکستان  کی تقریب   کا اہتمام کیا گیا ۔

    ترکیہ  کے ساتھ  تعاون  اور یکجہتی کے اظہار کے لیے پاکستان سے بڑی تعداد میں  جہازوں ، بحری جہازوں اور ٹریلروں کو ذریعے   امدادی سازو سامان ترکیہ پہنچانے کے بغیر کسی وقفے کے سلسلہ جاری ہے۔

    نیول شپ پر یومِ پاکستان

    پاکستان  نیول شپ پر منعقد ہونے والی  تقریب میں  سفیر پاکستان ڈاکٹر   یوسف جنید نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم بلند کیا۔ اس تقریب میں ترکیہ کے نائب وزیرِ قومی   دفاع   شوائے  آلپائے،  نائب وزیر وزیر داخلہ اسماعیل چاتکلی، گورنر مرسین علی حمزہ پہلوان اور بڑی تعداد میں  ، معزز ترک مہمانوں  اورعملے کے افراد نے شرکت کی۔

    بحری جہاز پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

    سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ِ پاکستان ڈاکٹر  یوسف جنید نے کہا کہ پاکستان اور  ترکیہ  کے برادرانہ تعلقات کی بنیاد مشترکہ عقیدے، ثقافتی اور لسانی وابستگیوں اور مشترکہ تاریخ پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دو ممالک کے پرچموں  کےرنگ  ہوسکتے ہیں لیکن اس پر  ہلال اور ستارے کی کی چمک ایک جیسی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 23 مارچ  ،  پاکستان  کے لیے ایک بڑی اہمیت کا حامل دن ہے اور آج یہ دن ہم ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے    پاکستان کے نیول شپ  جس پر ترکیہ کے لیے امدادی سازو سامان لایا گیا ہے منا رہے ہیں۔

    سفیر نے مزید کہا کہ یہ دن ہمارے بانیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے، خود کا جائزہ لینے اور قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

    اس موقع پر اپنے خطابات میں نائب وزیر قومی  دفاع، نائب وزیر داخلہ اور گورنر مرسین نے ترکیہ  کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستانی قوم اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہ وہ کبھی بھی پاکستان  ، حکومتِ پاکستان اور پاکستان کے عوام  کی حمایت  اور امداد کو فراموش نہیں کریں گے۔  ترکیہ  ازل تک پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

    پاکستان ریسکیو ٹیمیں

    پاکستان کی جانب سے برادر ملک ترکیہ کو ہوائی، زمینی اور سمندری راستے سے زلزلہ سے متعلق امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، پی این ایس معون دوسرا جہاز ہے جو پاکستان سے کئی   ٹن زلزلہ امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نیوی کا شپ  پی این ایس نصر پیر کو مرسین پہنچا تھا۔ جبکہ 11 مارچ 2023 کو شروع  ہونے والی 31 کارگو فلائٹس  کے  ذریعے  22 مارچ 2023 تک 40,000 سے زائد موسم سرما کے خیمے ترکیہ  پہنچا ئے جا چکے ہیں۔

    اس سے قبل 10 خصوصی طیاروں  اور 21 ٹرکوں کے  ذریعے  تقریباً 10,000 خیمے اور 35,000 کمبل پہنچائے  گئے  اور مزید پہنچائے جا رہے ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مکمل بحالی اور بحالی تک اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کردیے

    الیکشن کمیشن کا تمام صوبوں میں 8 اکتوبر کو ایک ساتھ انتخابات کروانے کا اعلان

    Next Article

    قونصلیٹ جنرل پاکستان، استنبول میں یومِ پاکستان کی تقریب

    پرچم کشائی کی تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستان کمیونٹی کی شرکت

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.