Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدارتی انتخابات سےقبل ایردوان کی عظیم کامیابی،ترک صدی کاانمٹ شاہکار توگTOGG ایردوان کےسپرد مقامی ا لیکٹرک کار توگ کی ترسیل نےایردوان کی کامیابی کے امکانات کو بڑھا دیا
    ترکیہ

    صدارتی انتخابات سےقبل ایردوان کی عظیم کامیابی،ترک صدی کاانمٹ شاہکار توگTOGG ایردوان کےسپرد

    مقامی ا لیکٹرک کار توگ کی ترسیل نےایردوان کی کامیابی کے امکانات کو بڑھا دیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید3اپریل , 2023Updated:3اپریل , 20231 تبصرہ4 Mins Read
    صدر ایردوان اور ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار توگ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کی مقامی ا لیکٹرک  کار توگ TOGG  صدر رجب طیب ایردوان کو  پیش کردی گئی ہے۔اناطولین کلر  میں پیش کی جانے والی توگ کار  سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

    ترکیہ  کی  مقامی الیکٹرک کار توگ  کا پہلا آرڈر صدر ایردوان نے دیا تھا ۔ تیار کردہ دو گاڑیوں کو جن میں ایک کا کلر   سرخ اور دوسرے کا کلر   اناطولین تھا  صدارتی محل میں ایک تقریب کے ساتھ  صدر رجب طیب ایردوان  کو پیش کردی گئیں۔

    صدر ایردوان اور ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار توگ

    صدارتی محل میں  پیش کی جانے والی ان دونوں کاروں کے بعد  ترکیہ کی توگ گاڑیوں کی باقاعدہ ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ترکیہ کی مقامی  کار کو خوش آمدید

    صدر رجب طیب ایردوان نے توگ کی صدارتی محل میں  ترسیل کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے لیے قابلِ فخر توگ  کار    کا آرڈر ہم نے   2019 میں دیا تھا   اور آج اس گاڑی کو حاصل کرکے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترک صدی کے پہلے ثمر کی حیثیت  رکھنے والی  توگ TOGG کار  کے لیے ترک قوم کے لیے نیک خواہشات  کا اظہار کرتا ہوں۔

    توگTOGG  ہمارے ملک کی معاشی ترقی کی علامت کے طور پرابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس  پروجیکٹ کے بارے میں ابتدا میں مختلف الزامات  لگائے گئے اور اس ے صرف خیالات پر مبنی ہی کار قرار دیا گیا۔

    ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار توگ

    توگ کار کی فروخت کے پہلے ہی روز  بڑی تعداد میں  لوگوں نے   اس میں دلچسپی لی اور فروخت کے ریکارڈ  ٹوٹ گئے۔  صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کی  یہ خاص کار  اب ترکیہ کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی دکھائی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کار کی تیار ی میں  کردار ادا کرنے والے  تمام ماہرین  اور لیبرز کے شکر گزار ہیں  اور ترک قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار توگ

    گاڑی  کی خصوصی نمبر پلیٹ ایمینے ایردوان  کے نام 

    صدارتی محل  آنے والے گاڑیوں پر صدارتی   نشان بھی لگادیا گیا ہے ۔ صدر کی اہلیہ ایمینے خانم کو پیش کی جانے والے گاڑی کی نمبر پلیٹ ایمینے ایردوان کے حروفِ تہجی کے پہلے دو حروفEE 2071  جنگِ ملاز گرت   پر مبنی ہے۔

    یہ تاریخی  لمحہ ہے: ایمنے ایردوان

    خاتونِ اول  ایمینے ایردوان نے اس موقع پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ  ان تاریخی  یادگاری لمحات  پر بہت خوش ہیں۔  یہ لمحات ترکیہ اور  ہم سب کے لیے  یادگاری لمحات ہیں ۔ یہ کار ترکیہ کے لیے قابلِ فخر ہے   ،  یہ کار  استعمال کرنے میں بہت آرام دہ ہے، پانی کی طرح  بے آواز بہتی ہی چلی جا رہی ہے۔ گاڑی میں بیٹھ کر بڑی پر سکون ہوں۔ جب آپ اس گاڑی کو چلائیں گے تو خود ہی اس کی خوبیوں سے  آگاہ ہو جائیں گے۔اس گاڑی  کو تیار کرنے میں  اپنا کردار ادا کرنے والے تمام  ماہرین اور لیبرز کی شکر گزار ہوں۔

    صدر ایردوان اور ترک الیکٹرک کار توگ

    دوسری گاڑی صدر کے استعمال کے لیے مختص

    اس گاڑی کو ترکیہ کی سڑکوں پر دوڑانے کے لیے   TSE TIP سرٹیفکیٹ فراہم کردیے گئے ہیں۔ صدر ایردوان نےتوگ کار تیار کرنے کے منصوبے میں ابتدا ہی سے بڑی گہری دلچسپی  لی۔ اس گاڑی کے رنگ  اناطولین رنگ کو صدر ایردوان نے پسند کیا تھا۔  ایردوان نے انا طولین رنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ صدر ایردوان اور ان کی فیملی  کے لیے دو گاڑیوں کو  صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ  ایمینے  ایردوان کو دو چابیاں پیش کرتے ہوئے ان کے حوالے کردی گئیں۔ 

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں کلیدی کردار’’ محرم اِنجے‘‘ کون ہیں؟ وہ ایردوان کی گرتی ہوئی دیوار کو سہارا دیں گے؟

    یا وہ ملت اتحاد کا ساتھ دےکر ڈیموکریسی کو مضبوط بنائیں گے؟:ترک اپوزیشن

    Next Article

    مغربی میڈیا کی ترکیہ کے صدارتی انتخابات سے متعلق نظریات میں تبدیلی ، مغربی میڈیا ایردوان کے حق میں

    دی اکانومسٹ : صدر ایردوان آسانی سے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونگے

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    1 تبصرہ

    1. محمد شعیب مرزا on 3اپریل , 2023 8:56 شام

      🌹👍

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.