Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»محرم اِنجے کے 6 فیصد سےزاہد ووٹ حاصل کرنے پر صدارتی انتخابات دوسرے راونڈ میں فیصلہ کن ہوں گے اِنجے کے نام واپس لینے پر کمال کلِچ داراولو ورنہ صدر ایردوان کےجیتنے کے امکانات
    ترکیہ

    محرم اِنجے کے 6 فیصد سےزاہد ووٹ حاصل کرنے پر صدارتی انتخابات دوسرے راونڈ میں فیصلہ کن ہوں گے

    اِنجے کے نام واپس لینے پر کمال کلِچ داراولو ورنہ صدر ایردوان کےجیتنے کے امکانات

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید6اپریل , 2023Updated:6اپریل , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدارتی امیدوار
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے عالمی شہرت یافتہ انتخابی امور کے ماہر اورکوندہ  KONDA  سروئے کمپنی کے  ڈائریکٹر جنرل   بیکر آعردیر جن کے  گزشتہ تمام ہی سروئیز  سو فیصد کے لگ بھگ  درست ثابت ہوئے ہیں  نے    14 مئی کو ہونے والے  انتخابات سے متعلق  اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی امیدواروں  میں سے مملکت  پارٹی کے چئیرمین   محرم اِنجے   جنہیں اس وقت  6 فیصد کے لگ بھگ ووٹروں کی حمایت حاصل ہے اگر ان کے حامی ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا تو  پھرانتخابات دوسرے مرحلے تک جاسکتے ہیں اور  دوسرے مرحلے میں ایردوان  کے جیتنے کے امکانات بڑھ سکتے  ہیں۔ انہوں نے پہلی بار اپنے ووٹ استعمال کرنے والے نوجوان نسل کی جانب بھی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹ بھی بڑی اہمیت کے حامل ہیں  اور یہ چھ ملین کے  لگ بھگ ووٹ  جو پہلی بار استعمال کیے جائیں گے  کسی بھی امیدوار  کو کامیاب کروانے میں بڑا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    کوندہ سروئے کمپنی کے ڈی جی بیکر آعردیر

    انہوں نے کہا کہ جوں جوں ترکیہ  میں 14 مئی  کا دن قریب آتا جا رہا ہے سیاسی صورتِ حال واضح ہوتی جا رہی ہے۔  صدارتی امیدواروں کا اعلان ہو چکا ہے اور پارلیمانی فہرستوں کی بھی تیاری جاری ہے اور تین دن کے اندر اندر  ان فہرستوں کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی۔  عالمی شہرت یافتہ ریسرچر  بیکر آعردیر  نے کہا کہ  14 مئی کو ہونے والے انتخابات میں اگر  محرم اِنجے نے چھ فیصد سے زاہد ووٹ حاصل کرلیے تو انتخابات پہلے راونڈ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دوسرے راونڈ میں فیصلہ کن معرکہ ہوگا  اور  دوسرے راونڈ میں  موجودہ حکومت اپنے تمام   ریاستی اختیارات  اور وسائل  استعمال کر نے سے گریز نہیں کرے گی اور ان وسائل کو استعمال کرنے میں ایردوان اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں اور اس طرح دوسرے مرحلے میں  صدر ایردوان کے جیتنے کے امکانات  بڑھ جائیں گے۔

    نوجوانوں کے مطالبات  کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے

    نوجوان ترک نسل

    بیکر آعردیر  نے کہا کہ محرم اِنجے نوجوان  نسل میں بڑے مقبول ہیں اور نوجوانوں میں سے  نصف کے لگ بھگ انہیں ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس لیے  تمام امیدواروں کو نوجوانوں  کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے  ان کے مطالبات کی جانب فوری  توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    ایردوان کے جیتنے کے امکانات  بڑھتے  جا رہے ہیں

    صدر ایردوان

    بیکر آعردیر نے کہا کہ ملت اتحاد کو اس وقت سب سے پہلے محرم اِنجے کے ووٹوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کی طرف  فوری طور پر توجہ دینے  اور محرم اِنجے کے ساتھ (جو ری پبلیکن پیپلز پارٹیCHP ہی کے سابق  رکن ہیں ) کے ساتھ کمال کلیچدار اولو کے مذاکرات  مثبت طریقے سے جاری رکھنے کی ضرورت ہے    اور محرم اِنجے  کو رام کرنے کی صورت میں   ملت اتحاد پہلے ہی راونڈ  میں بڑی آسانی سے کامیابی حاصل کرسکتا ہےورنہ دوسرے راونڈ  تک  معرکہ جانے سے  ایردوان،   ملت  اتحاد کے صدارتی امیدوار کو شکست سے بھی دوچار کرسکتے ہیں۔

    پارلیمنٹ میں کوئی بھی اتحاد  301 سےزاہدنشستیں حاصل نہیں کرسکتا

    ترکیہ قومی اسمبلی

    بیکر آعردیر نے  صدارتی انتخابات کے علاوہ پارلیمنٹ کےانتخابات  کی طرف بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں ملت اتحاد اور جمہور اتحاد  کا اگر قریب سے جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ان دونوں اتحادوں میں سے کوئی بھی اتحاد   پارلیمنٹ میں 301  نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔  

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    مغربی میڈیا کی ترکیہ کے صدارتی انتخابات سے متعلق نظریات میں تبدیلی ، مغربی میڈیا ایردوان کے حق میں

    دی اکانومسٹ : صدر ایردوان آسانی سے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونگے

    Next Article

    ماہ اپریل کا تازہ ترین صدارتی سروئے ، ترکیہ کی تاریخ کا سخت صدارتی مقابلہ، دنیا کی نظریں ترکیہ کے صدارتی انتخابات پر

    صدر ایردوان اور کمال کلِچ دار اولو میں سے کس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.