Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کی بحری تاریخ کا سنہری حروف میں تحریر کردہ شاندار کارنامہ، ترکیہ نے دنیا پر اپنی بحری قوت کی مہر ثبت کردی ترکیہ نے دنیا میں اپنی طرزکاایسا بحری جہاز تیار کرلیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں
    ترکیہ

    ترکیہ کی بحری تاریخ کا سنہری حروف میں تحریر کردہ شاندار کارنامہ، ترکیہ نے دنیا پر اپنی بحری قوت کی مہر ثبت کردی

    ترکیہ نے دنیا میں اپنی طرزکاایسا بحری جہاز تیار کرلیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید10اپریل , 2023Updated:10اپریل , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    ترک عسکری بحری جہاز ٹی سی جی انادولو
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب  طیب ایردوان  نے آج ترکیہ کے سب سے بڑے عسکری  بحری جہاز  ٹی سی جی انادولو کو ترک بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  دفاعی صنعت کے حوالے سے بڑے اہم پیغامات جاری کیے ہیں۔ صدر  ایردوان نے اس موقع پر  بحری جہاز ٹی سی جی انادولو کا  عوام  کی جانب سے   قریبی جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنے اور   اس  بحری جہاز کو چند دنوں کے لیے  عوام کی زیارت کے لیے کھول دینے کا اعلان  کیا ہے۔

    ترک عسکری بحری جہاز ٹی سی جی انادولو

    دنیا کا پہلا مسلح ڈرانز اور ترکیہ کا سب سے  بڑا  عسکری بحری جہاز     ٹی سی جی انادولو ایک تقریب کے ساتھ صدارتی دفاعی صنعت کی طرف سے نیول فورسز کمانڈ کے حوالے  کردیا گیا۔

    اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صدر ایردوان نے کہا کہ اس بحری جہاز کی  تعمیر کا آغاز  30 اپریل 2016 کو یہاں شروع ہوا تھا  اور سات سال کے طویل عرصے کے بعد اس جہاز  ٹی سی جی انادولو کو مقامی وسائل استعمال کرتے ہوئے  تعمیر کرنے میں کامیابی حاصل کرنے پر ہم  فخر محسوس کررہے ہیں۔

    ترک عسکری بحری جہاز ٹی سی جی انادولو

     ترکیہ کی  ترقی کی علامت  

    صدر ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ  ملک کا سب سے بڑا  عسکری  بحری جہاز ترکیہ آرمڈ فورسز کے لیے طاقت کا سرچشمہ  ثابت ہو۔ پہلی کامیابی حاصل کرنے کے  بعد اب دوسرے مرحلے  کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور اب ہم  نے مختلف ممالک کو اس قسم کے  بحری  جہاز فروخت کرنے  کے کام کا آغاز کردیا ہے۔ہم اس بحری جہاز کو ترکیہ کی ترقی کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ بحری جہاز ترک صدی میں ترکیہ کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم  کردار ادا کرے گا اور دنیا میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہے گا۔ انہوں نے اس موقع پر  اس بحری جہاز کی تعمیر میں  حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

    دنیا میں اپنی طرز کا واحد  بے  مثال منصوبہ

    نجی شپ یارڈ میں 36 ماہ میں بیک وقت 3 جہازوں کی تعمیر اور انہیں  ترک  نیول فورسز تک پہنچانے کا ہدف دنیا کا ایک منفرد منصوبہ ہے۔

    ترک عسکری بحری جہاز ٹی سی جی انادولو

    اپنی طرز کا دنیا کا پہلا  جنگی بحری جہاز

    ٹی سی جی  انادولو  عسکری  بحری جہاز  جسےترک بحریہ کے حوالے کردیا گیا ہے  اپنی  طرز کا دنیا کا پہلا جنگی  بحری جہاز ہے جس پر  ڈرانز   اور بھاری ہیلی کاپٹر لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکتے ہیں۔اس بحری جہاز پر  قزل ایلما، حر جیٹ ، بائراکتارٹی بی 2 کی طرح  ڈرانز لینڈ اور ٹیک آف کرسکیں گے۔

    ترک عسکری بحری جہاز ٹی سی جی انادولو

    بحری جہاز کی  70 فیصد مقامی وسائل سے تیاری

    یہ بحری جہاز دنیا میں  ہر مقام پر  فوجی آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کا مالک ہے ۔ یہ بحری جہاز جسے 70 فیصد مقامی وسائل سے تیار کیا گیا ہے  کو   ایمر جنسی کی صورت میں  بڑی آسانی سے  منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ترکیہ میں تیار ہونے  والے تمام بحری جہازوں کو ترکیہ ہی کی تیار کردہ  مقامی ٹیکنالوجی کو استعمال  کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے اور یہ بحری جہاز ترکیہ ٹیکنالوجی  کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  

    ترکیہ کی دفاعی صنعت نے گزشتہ 20 سالوں میں ایک انقلاب برپا کیا ہے اور اس شعبے میں  ابھرتا ہوا ستارہ بننا  کوئی آسان  کام نہیں تھالیکن ترکیہ نے  دنیا میں اپنی طرز کا واحد بحری جہاز تیار کرکے دنیا پر اپنی  ترقی کی مہر ثبت کردی ہے۔

    بڑی تعداد میں ترک کمپنیاںمنصوبے میں شامل ہیں

    ترکیہ  میں  دفاعی صنعت کے منصوبوں کی تعداد جو کہ 62 تھی اب بڑھ کر  750 تک پہنچ گئی ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ  جب ہم حکومت میں آئے تھے تو دفاعی صنعت کے لیے بجٹ صرف  5.5 ارب ڈالر مختص تھا جو اب بڑھ کر  60 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ دفاعی صنعت میں  کئی ایک کمپنیاں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔

    ترک عسکری بحری جہاز ٹی سی جی انادولو

    تاریخی کامیابی

    ترکیہ اپنا دفاعی صنعت کا بجٹ 75 بلین ڈالر تک بڑھا رہا ہے ۔ اس شعبے کی برآمدات کا 4 ارب 400 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ جانا کامیابی کی علامت ہے۔ ہم اپنے غیر ملکی انحصار کو کم کرکے تاریخی کامیابی  حاصل کرچکے  ہیں  اور اب  ہم مقامی وسائل کو 20 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد  تک کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

    غیر ممالک  سے  بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ

    ترکیہ  کی دفاعی صنعت،  سیکورٹی یونٹس کی  تمام ہی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل  ہو چکی ہےاور بڑی تعداد میں غیر ممالک کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتا   جا رہا ہے۔ اب ہم مستقبل کے جنگوں کے لیے اپنی تیاریاں کررہے ہیں ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال مصنوعات بھی دوست ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔ ہم دنیا میں دفاعی  صنعت میں ترکیہ کا پرچم بلند کرچکے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ماہ اپریل کا تازہ ترین صدارتی سروئے ، ترکیہ کی تاریخ کا سخت صدارتی مقابلہ، دنیا کی نظریں ترکیہ کے صدارتی انتخابات پر

    صدر ایردوان اور کمال کلِچ دار اولو میں سے کس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں؟

    Next Article پاکستان- ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.